Tag: 10 افراد ہلاک

  • ترکی: ٹرین حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک،73 زخمی

    ترکی: ٹرین حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک،73 زخمی

    انقرہ : ترکی کے شمال مغربی صوبے میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 73 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صوبے تیکرداگ میں گذشتہ روز ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرین کو تیز بارش کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد ریل گاڑی کی 5 مسافر بردار بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرین ترکی کے شہر ایدرین سے محکمہ ریلوے کے 6 افراد سمیت 362 شہریوں کو لے کر استنبول کی جانب گامزن تھی۔

    ٹرین حادثے کی متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں بھی حادثے کا شکار ہونے والے بوگیوں میں موجود تھی لیکن خوش قسمتی سے بچ گئی، خوفناک حادثے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں کئی کی ٹانگیں کٹ چکی ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صوبے تیکرداگ گورنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں تیز بارش کے باعث راستے خراب تھے اس لیے حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھی جس میں فوج اور ہیلی کاپٹر ایمبولینس نے بھی حصّہ لیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ المناک حادثے میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوگان نے حکومت اراکین کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2008 جنوری میں بھی ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 9 شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، جبکہ سنہ 2004 میں ترک ریک پٹری سے اترنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • برازیل میں سیکورٹی گارڈ کا اسکول پرحملہ‘ 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    برازیل میں سیکورٹی گارڈ کا اسکول پرحملہ‘ 4 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    برازیلیا: برازیل میں اسکول کے سیکورٹی گارڈ نے نرسری کے بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کے نتیجے میں 4 کمسن بچوں سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کی ریاست میناس گیرائس کے چلڈرنز پیپل میونسپل ایجوکیشن سینٹر میں سیکورٹی گارڈ نے نرسری اسکول میں موجود بچوں پر پٹرول پھینک کر آگ لگادی جس کی وجہ سے 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 4 بچے بھی شامل ہیں جن کی عمریں 2 سے 4 سال کے درمیان بتائی گئی ہیں جبکہ مرنے والوًں میں ایک ٹیچر بھی شامل ہے۔

    برازیلین پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سیکورٹی گارڈ نے بچوں کے ساتھ خود کو بھی آگ لادی جبکہ حملہ آور نے نرسری سیکشن میں آنے سے قبل ایک ٹیچر کو کمرے میں بند کرکے اسے بھی آگ لائی۔

    اسپتال انتظامیہ کے مطابق اس واقعے میں 25 افراد بری طرح جھلس کر زخمی ہوئے ہیں جن میں متعدد بچے شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں 9 افراد کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے۔


    برازیل میں کشتی ڈوب گئی،22افرادہلاک


    یاد رہے کہ 25 اگست 2017 کو برازیل میں کشتی ڈوبنے سے بائیس افراد ہلاک جبکہ درجنوں لاپتا ہوگئے تھے، کشتی میں ایک سو تیس مسافر سوار تھے۔


    برازیل: مسلح شخص کی سالِ نو کی تقریب میں فائرنگ،12 افراد ہلاک


    واضح رہے کہ 1 جنوری 2017 کو برازیل میں مسلح شخص نےسالِ نو کی تقریب میں فائرنگ کرکے بیٹے سمیت 11افرادکوہلاک کرکے خود کو بھی گورلی مارلی تھی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔