Tag: 10 بلین ٹری سونامی

  • سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

    سونے کی قیمتوں نے تمام ریکارڈز توڑ دیے

    کراچی: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں اضافے کے بعدملک کی مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مزید مہنگا ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمتوں مزید بڑھ گئیں جس سے سونا پاکستانی تاریخ کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    عالمی مارکیٹ میں ہفتہ وار کلوزنگ کے دوران سونا 3 ڈالر اضافہ کے بعد 1552 ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا، جس سے مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1 ہزار روپے اضافہ ہوگیا، اس اضافے سے مقامی مارکیٹوں میں سونا 90500 فی تولہ کی سطح پر آگیا جو کہ ملکی تاریخ میں سونے کی بلند ترین قیمت ہے۔

    چیئرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن محمدارشد کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 858 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد 10 گرام سونا 77590 روپے کا ہوگیا۔

    چیئرمین آل پاکستان جیولرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ اور پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مزید تیزی دیکھی جاسکتی ہے۔

  • امریکی سفارت خانے نے ’10 بلین ٹری سونامی‘ میں شرکت کے لیے کون سا درخت لگایا؟

    امریکی سفارت خانے نے ’10 بلین ٹری سونامی‘ میں شرکت کے لیے کون سا درخت لگایا؟

    کراچی: امریکی سفارت خانے نے بھی وزیر اعظم عمران خان کے ’دس ارب درختوں کی سونامی‘ میں شرکت کر کے ایک اہم درخت لگایا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں امریکی سفارت خانہ بھی پاکستان کی شجر کاری کی مہم دس ارب درختوں کی سونامی میں شریک ہو رہا ہے، اس سلسلے میں سفارت خانے میں ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمایندے کے مطابق امریکی سفارت خانے میں درخت لگانے کی تقریب میں سفارت خانے اور وزارتِ ماحولیات کے حکام نے شرکت کی۔

    وزیر اعظم کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور امریکی سفیر پال جونز نے امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب سوہانجنا (مورینگا) کا ایک درخت لگایا۔

    یہ بھی پڑھیں:  اگلے 4سال میں 10ارب درخت لگ گئے تو پاکستان کاموسم تبدیل ہوجائےگا، وزیراعظم

    امریکی سفیر پال جونز کا کہنا تھا کہ سفارت خانے نے کمپاوٴنڈ کی تعمیر کے وقت 520 درختوں کو بچایا تھا، اور 513 نئے درخت لگائے تھے، اس کے علاوہ کمپاؤنڈ میں 2800 جھاڑیاں بھی اگائی گئی تھیں۔

    خیال رہے کہ سوہانجنا ایک اہم ترین جنوبی ایشیائی درخت ہے، صحت کے لیے جس کے فوائد بے مثال ہیں، اسے جادوئی خصوصیات کا درخت بھی کہا جاتا ہے، یہ منرلز اور وٹامنز سے بھرپور ہے، دیگر کئی امراض کے لیے بھی نہایت مفید ہے۔

    یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری سونامی مہم کی شان دار کام یابی کے بعد آیندہ پانچ برسوں میں دس ارب درخت لگانے کے پروگرام کا بھی اعلان کر دیا تھا۔