Tag: 10 سالہ بچی

  • 10 سالہ بچی سے زیادتی  کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

    10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

    پتوکی : 10 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت سنادی گئی جبکہ 5 لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی ایڈیشنل سیشن عدالت میں 10 سالہ بچی سے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی۔

    عدالت نے بچی سے زیادتی میں ملوث مجرم یونس کو سزائے موت اور 5 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

    ایڈیشنل سیشن جج طارق محمودنےزیادتی کیس کافیصلہ سنایا ، بچی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    یاد رہے گذشتہ سال سیشن کورٹ میں 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے مجرم جمیل کو سزائے موت،عمر قید اور جرمانے کی سزا کا حکم سنایا تھا۔

    مقدمے کا فیصلہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ظفراقبال رانجھا نے سنایا تھا، مجرم نے7 سالہ حسنین کو قتل کرکے لاش کھیتوں میں پھینک دی تھی۔

  • اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    اپنے گھر میں موجود 10 سالہ بچی اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

    امریکا میں ایک 10 سالہ بچی نامعلوم سمت سے آنے والی اندھی گولی کا شکار ہو کر ہلاک ہوگئی، پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام ہے۔

    امریکی شہر شکاگو میں ہفتے کی رات 10 بجے کے قریب ایک اندھی گولی ایک اپارٹمنٹ کی کھڑکی کا شیشہ توڑ کر اندر داخل ہوئی، اپارٹمنٹ میں موجود 10 سالہ بچی گولی کی زد میں آگئی۔

    گولیاں چلنے کی آوازوں پر مقامی افراد نے پولیس کو رپورٹ کی، پولیس کے ساتھ ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچیں جنہوں نے تشویشناک حالت میں بچی کو اسپتال منتقل ہوگیا، تاہم بچی جانبر نہ ہوسکی اور کچھ دیر بعد دم توڑ گئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ اپارٹمنٹ کے قریب کچھ افراد میں جھگڑا ہوا جس کے دوران فائرنگ کی گئی۔

    پولیس تاحال کسی کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے، مذکورہ افراد کو علاقے میں تلاش کیا جارہا ہے جبکہ مقامی افراد سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔

  • دبئی: 10 سالہ بچی سے ہراسگی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

    دبئی: 10 سالہ بچی سے ہراسگی کی کوشش، بھارتی شہری گرفتار

    ابوظہبی : اماراتی پولیس نے 10 سالہ بچی کو جنسی طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں دبئی ایئرپورٹ کے ملازم کو گرفتار کرکے عدالت کے سامنے پیش کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی عدالت میں پولیس نے عالمی ہوائی اڈے پر ملازمت کرنے والے بھارتی شہری کو پیش کیا جس پر 10 سالہ معذور بچی کی ساتھ ایئرپورٹ پر جنسی ہراسگی الزام عائد تھا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ دبئی ایئرپورٹ کے ٹرمنل نمبر 3 پر 42 سالہ بھارتی نے برطانوی لڑکی کو چار مرتبہ زبردستی پکڑ کر زیادتی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

    دبئی کورٹ میں جنسی ہراسگی کے ملزم نے اپنے اوپر عائد کیے گئے تمام الزامات کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میرا عمل ارادی نہیں تھا۔

    عدالت نے 37 سالہ لبنانی سیکیورٹی افسر نے بتایا کہ مجھے برطانوی خاتون کی جانب سے ایئرلائن کے سوشل میڈیا پیج پر پیغام موصول ہوا کہ ’وہ اپنی 10 سالہ معذور بیٹی کے ساتھ دبئی سے لندن جارہی تھی، میری بیٹی ویل چیئر استعمال کرتی ہے‘۔

    لبنانی افسر کے مطابق ’خاتون نے بتایا کہ میں کسی کام سے گئی تو ملزم نے میری بیٹی کا سامان چیک کرنے کے بہانے جنسی طور پر ہراساں کرنے کی کوشش کی‘۔

    سیکیورتی افسر نے عدالت کو بیان دیا کہ ’ غیر ارادی طور پر انسانی ایک مرتبہ کسی کو چھو سکتا ہے لیکن بھارتی شہری نے چار مرتبہ لڑکی کو چھوا ہے جو غیر ارادی نہیں تھا۔

    عدالت نے پبلک پراسیکیوٹر اور گواہوں بیانات سننے کے بعد عدالت کی کارروائی 22 نومبر تک ملتوی کردی۔