Tag: 10 سالہ بچے

  • 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار ، اعترافِ جرم کرلیا

    راولپنڈی : گلزار قائد میں 10 سالہ بچے سے زیادتی اور قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ، ملزم نے ابتدائی بیان میں بچے کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں تھانہ ائیر پورٹ کے علاقے میں 10 سالہ بچے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کے معاملے میں ملزم کے مقتول بچے کو ساتھ لے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    فوٹیج میں ملزم کاشف کو 10 سالہ بچے کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ، ملزم نے خاندانی تنازعے پر 10 سالہ بچے کو قتل کر کہ لاش ریلوے ٹریک کے قریب چھپائی تھی۔

    پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے واقعے میں ملوث ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا اور بچےکی لاش کوپوسٹ مارٹم کے لیےاسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش 10 سالہ بچے ثناء اللہ کو قتل کرنے کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ بچے کو گھریلو تنازع پر قتل کیا ، بعد ازاں مقدمہ مقتول کی والدہ کی مدعیت میں درج کیا جا رہا ہے۔

  • 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

    10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، ویڈیو وائرل

    تومسک: روس میں تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے نے پولیس کی دوڑیں لگوا دیں، سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں لڑکا اپنی چار سالہ بہن کو کہہ رہا ہے کہ پولیس ہمیں نہیں پکڑ سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے شہر تومسک میں پولیس نے تیز رفتار کار چلانے والے 10 سالہ بچے کو پکڑ لیا، گاڑی میں لڑکے کی 4 سالہ بہن بھی موجود تھی۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 10 سالہ بچہ سڑک پر مخالف سمت میں 55 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اپنے والد کی ٹویوٹا ہائی لینڈر چلا رہا ہے اور اس کے ساتھ اس کی چار سالہ بہن بھی کار میں موجود ہے۔

    ویڈیو میں لڑکا اپنی بہن سے کہہ رہا ہے کہ پولیس ہمیں نہیں پکڑ سکتی جبکہ اس کی بہن کہتی ہے کہ پولیس ہمیں پکڑ کر جیل میں ڈال دے گی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ خوش قسمتی سے کوئی حادثہ پیش نہیں آیا، پولیس نے بتایا کہ جب بچہ کار لے کر نکلا اس وقت اس کے والدین شاپنگ کر رہے تھے۔توقع کی جا رہی ہے کہ والدین کو بچوں کا خیال نہ رکھنے کی وجہ سے جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل امریکا میں پولیس نے ایک پانچ سالہ بچے کو اپنی والدہ کی گاڑی چلاتے ہوئے ہائی وے سے اس وقت پکڑا جب وہ اپنے جیب خرچ یعنیٰ تین ڈالر سے لیمبرگینی کار خریدنے کیلی فورنیا جا رہا تھا۔