Tag: 10 سال قید کی سزا

  • بانی پی ٹی آئی کو  10 سال قید کی سزا پر خواجہ آصف کا ردعمل

    بانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر خواجہ آصف کا ردعمل

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نےبانی پی ٹی آئی کو 10 سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو میں بانی پی ٹی آئی کو دس سال قید کی سزا پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے جلسے میں کاغذ لہرایا تھا، قومی سلامتی کے معاملات پر سیاست نہیں کی جاسکتی، ریاست کے سیکرٹ سیاسی مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکتے۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ بدقسمتی ہے کہ انھوں نے حرکت کی جس پر قانون حرکت میں آیا ہے ، یہ سب انھوں نے ہزاروں آدمیوں کے سامنے ڈسپلے کی ، یہ عدالتی فیصلہ ہے اس کا احترام ہونا چاہیے۔

    ن لیگی رہنما نے کہا کہ قانون کےتحت جو بھی ریلیف کا قانونی طریقہ ہے وہ استعمال کرسکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی جو کچھ انھوں نے کیا وہ بےنقاب ہوئے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار کی حوس آپ کو لے ڈوبتی ہے لیکن ہم بھول جاتے ہیں، یہ بھولنا نہیں چاہیے کہ اقتدار اورچیزیں آنی جانی چیزیں ہیں۔

    خیال رہے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو دس دس سال قید کی سزا سنائی گئی ، آفیشل سیکرٹ ایکٹ عدالت کے جج ابو الحسنات محمد ذولقرنین نے سزا سنائی۔