Tag: 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

  • صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    صدر آصف زرداری کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    پیرس اولمپکس کے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم پر انعامات کی بارش جاری ہے، صدر زرداری نے بھی 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کردیا۔

    قومی ہیرو اولمپئن ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کی تقریب ایوان صدر اسلام باد میں منعقد ہوئی، صدر پاکستان آصف علی زرداری کی جانب سے جیولین تھروور ارشد ندیم کو ہلال امتیاز دینے کے ساتھ ساتھ خطیر انعامی رقم کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

    صدر سے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے ایتھلیٹ کیلئے اپنی طرف سے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا، اس موقع پر آصف علی زرداری نے کہا کہ ارشد ندیم نے اولمپک ریکارڈ بنا کر ملک کا سرفخر سے بلند کیا۔

    انھوں نے کہا کہ ارشد نے ملک کے لاتعداد نوجوان کھلاڑیوں کو بھی متاثرکیا ہے، صدر نے جیولین تھروور کی کامیابی اور لگن کو سراہتے ہوئے کہا کہ کھلاڑیوں کے بچوں کو بھی اسکالر شپ دی جانی چاہیے۔

    صدر مملکت کا کہنا تھا کہ امید ہے ارشد ندیم مستقبل میں بھی ملک کا نام روشن کرتے رہیں گے، پی ایس بی انڈومنٹ فنڈ میں سندھ حکومت کو 25 کروڑ روپے کا حصہ ڈالنے کے لیے کہوں گا، صدر نے کوچ سلمان اقبال بٹ کی خدمات کو بھی سراہا۔

    اس سے قبل ایوان صدر میں اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کرنے کی تقریب ہوئی جس میں صدر آصف علی زرداری نے فخر پاکستان ارشد ندیم کو ہلال امتیاز عطا کیا۔

    اس پروقار تقریب میں چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا، بیورو کریٹس اور ارشد ندیم کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشد ندیم کیلئے 10 کروڑ روپے انعام کا اعلان کرتے ہوئے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانے کا بھی اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ارشدندیم کیلئے 10 کروڑروپےانعام کااعلان کرتے ہوئے شاباشی دی اور کہا جشن آزادی پر انھوں  نےگولڈ میڈیل جیت کر قوم کو تحفہ دیا۔

    وزیراعلی پنجاب نےپاکستانی ایتھلیٹ کے نام سے منسوب اسپورٹس سٹی بنانےکابھی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میاں چنوں میں ارشدندیم اسپورٹس سٹی بنے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ایتھلیٹ نے مشکلات کاسامنا کرتےہوئے 40 سال بعدگولڈ میڈل جیتا، اولمپکس میں نیا ریکارڈ بنانا ارشد ندیم کی محنت، لگن،قومی جذبے کاثبوت ہے۔

    مریم نواز نے دعا کی پاکستان کاپرچم دنیامیں بلندکرنیوالے ہر بیٹے اور بیٹی کواللہ ہمیشہ سربلندرکھے۔