Tag: 10 ہلاک

  • سونے کی کان میں دب کر متعدد مزدور جان سے گئے

    سونے کی کان میں دب کر متعدد مزدور جان سے گئے

    جنوبی مالی میں سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی مالی کے ڈنگہ گاؤں میں سونے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں 10 افراد جن میں زیادہ تر خواتین تھیں ہلاک ہوگئیں جبکہ بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر کان کن ایک گڑھے میں پھنس گئے تھے کچھ کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئے۔ بدقسمتی سے ان میں سے کسی کو بھی زندہ نہ بچایا جاسکا۔

    علاقائی گورنر کے دفتر نے اعلان کیا کہ خطرناک حالات کے باعث کسی بھی لاش کو بر آمد نہیں کیا جا سکا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

    اس سے قبل انڈونیشیا کے سوماٹرا جزیرے میں موسلا دھار بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    سونے کی کان میں پھنسے 100 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے سوماٹرا صوبے میں دیہاتی سونے کی کان میں کھدائی کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران کان بیٹھ گئی، جس میں درجنوں افراد دب گئے۔

    رپورٹس کے مطابق تیز بارش اور اندھیرے کے سبب ریسکیو کے عملے کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی‘ 10 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے قریب زندہ پیر کے علاقے میں کارروائی کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    لیویز ذرائع کے مطابق سیکورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے متعدد ٹھکانے بھی تباہ کردیے۔


    بلوچستان، کالعدم تنظیم کے دوکمانڈرز سمیت 12 دہشت گرد گرفتار


    خیال رہے کہ دو روز قبل بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے دوران کالعدم تنظیموں کے دو اہم کمانڈرز سمیت 12 دہشت گردوں کو حراست میں لے کر بھاری مقدا میں اسلحہ اور گولیاں قبضے میں لے لی تھیں۔

    پاک فوج کے تعلقات عامہ کے شعبے (آئی ایس پی آر) کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے علاقوں کوہلو اور سوئی سے کالعدم تنظیموں کے 12 دہشت گرد گرفتار کیا گیا گرفتار ہونے والوں میں اہم کمانڈر ولی خان اور کرغنی بھی شامل ہیں جو ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

    واضح رہے کہ 30 اگست کو پنجاب رینجرز نے حساس اداروں کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن میں مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 39 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا جن میں 8 غیر قانونی مقیم افغان شہری بھی شامل تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔