Tag: 10 August

  • کرکٹر شرجیل خان کی سزا دس اگست کو ختم ہوگی، ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا

    کرکٹر شرجیل خان کی سزا دس اگست کو ختم ہوگی، ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا

    لاہور : دو ڈاٹ بالز کھیلنے کی ڈیل کے الزام میں سزا یافتہ کرکٹر شرجیل خان کی سزا دس اگست کو ختم ہورہی ہے، جس کے بعد انہیں ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا پانے والے قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر شرجیل خان کو دی جانے والی سزا دس اگست کو اپنے اختتام کو پہنچے گی۔

    قوانین کے مطابق سزا کی مدت مکمل ہونے کے بعد شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام مکمل کرنا ہوگا جس کے لیے کرکٹر کی طرف سے تاحال کوئی رابطہ نہیں کیا گیا ہے،۔

    ترجمان پی سی بی کا کہنا ہے کہ ری ہیب پروگرام کی تکمیل کے بعد ہی شرجیل خان کو ٹیم میں کھیلنے کی اجازت سی جاسکے گی۔ اس حوالے سے کرکٹر کے وکیل کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کو ری ہیب پروگرام کیلیے جلد پی سی بی سے رابطہ کیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ کرکٹر شرجیل خان پر پی ایس ایل ٹو میں فکسنگ کا یہ الزام تھا کہ انہوں نے میچ میں رقم کے عوض دو ڈاٹ بالز کھیلیں۔ شرجیل خان پر پاکستان کرکٹ بورڈ کوڈ کی پانچ شقوں کی خلاف ورزی کا الزام تھا جس کے بعد ان پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی۔

    مزید پڑھیں : شرجیل خان کو دو ڈاٹ بالز کھیلنے کی ڈیل پر سزا دی گئی، تفصیلی فیصلہ

    ڈیل یہ طے ہوئی تھی کہ پہلے میچ میں پہلے اوور کے بعد دو لگاتار ڈاٹ بالز کھیلنی ہیں، شرجیل نے اٹھک بیٹھک کے ذریعہ بکی کو اشارہ دیا کہ ڈیل آن ہے۔ پھر دو ڈاٹ بالز کھیلنے سے قبل اٹھک بیٹھک لگا کر بکی کو پیغام دیا۔

  • انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    انقلاب لائےبغیرملک سےنہیں جاؤں گا، طاہرالقادری

    اسلام آباد: پاکستان عوامی تحریک کےسربراہ نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے شکست تسلیم کر لی ہے اس لیے انہوں نے میرا نام ای سی ایل میں ڈالا ہے لیکن انقلاب کے بعد میں انکے نام ای سی ایل میں ڈالوں گا۔

    ماڈل ٹاؤن میں اپنی رہائش گاہ کے باہر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حقیقی عوامی شراکتی جمہوریت کےقیام کیلیےآیاہوں ای سی ایل میں میرا نام ڈالنےکاکوئی فائدہ نہیں، انکا کہناتھاکہ حکمران ملک سےبھاگنےکی تیاری کررہےہیں، شریف فیملی کو اب سعودی عرب نے بھی پناہ دینے سے معذرت کر لی ہے،امریکا میں پناہ لینے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ حکمران خود کو عبرت انگیز سزا سے بچانے کے لیے بغاوت کے مقدمے قائم کر رہے ہیں، حکمرانوں کے محاسبے کا وقت آچکا ہے، انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گھروں سے نکلیں اور حکمرانوں کے فرارکا راستہ مسدود کر دیں ۔

  • یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    یکم ستمبر،شریف برادران اقتدارسےباہر ہونگے، طاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ یکم ستمبر کو شریف برادران اقتدار سے باہر ہونگے۔

    لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دس اگست کو یوم شہدا سانحہ ماڈال ٹاؤن کے مقتولین کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کیخلاف آپریشن میں مصروف پاک فوج کے جوانوں کے لیے بھی ہے، انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کی تو دس اگست کو ہم پرامن طریقے سے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے قرآن خوانی اور دعا کرینگے ۔

    ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ ہم نطام کیخلاف ہیں اور اس نظام کی حقیقت بتانا چاہتے ہیں، آئین کو لیپٹنے کا الزام غلط ہے، ہم آئین و قانون کو آزاد کروانا چاہتے ہیں،ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ مقتولوں کے ورثاء کو ایف آئی آر درج کرانے کے حق سے محروم کیا جا رہا ہے،اس موقع پر چوہدری برادران اور اتحادی جماعتوں کے سربراہ بھی موجود تھے۔

  • حکومت رواں ماہ کےآخرتک نہیں رہےگی، طاہرالقادری

    حکومت رواں ماہ کےآخرتک نہیں رہےگی، طاہرالقادری

     گوجرانوالہ: ڈاکٹر طاہر القادری نے دس اگست کو یوم شہدا منانے کا اعلان کردیا ،کہتے ہیں حکومت رواں ماہ کےآخر تک نہیں رہے گی۔

    پاکستان عوامی تحریک کے قائد علامہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ کارکنان امن کو چوڑیاں نہ پہنائیں، انقلاب آکے رہے گا، علامہ طاہر القادری نے کہا کہ پنجاب پولیس ایک ادارہ ہےاور اس ادارے کے کپڑے خون سے لت پت ہیں، طاہر القادری نے کہا کہ کارکنان معصوم لوگوں پر گولیاں برسانے والے اہلکاروں کی فہرستیں بنانا شروع کر دیں، ان کاکہنا تھا کہ انقلاب کے بعد اچھے پولیس اہلکاروں کو ترقیاں دی جائیں گی ،طاہر القادری نےکہا کہ یوم شہدا پر قرآن خوانی کرائیں گے ۔

    لاہورمیں کارکنوں سے خطاب میں پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ اگست ختم ہونے سے پہلے ملک کے حکمران نہیں رہیں گے، شریف برداران اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کر لیں کہ پہلے وزیراعظم نواز شریف جائیں گے کہ وزیراعلٰی پنجاب شہباز شریف، یوم شہدا میں شرکت کے لئے آنے والوں پر اگر کریک ڈاؤن کیا گیا تو یوم شہدا رائے ونڈ میں منایا جائے گا ، طاہر القادری نے انکشاف کیا کہ حکومت پنجاب کے سانحہ ماڈل ٹاؤن میں ملوث ہونے کے ثبوت موجودہیں ۔

  • دس اگست کو یوم شہداء منایاجائیگا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    دس اگست کو یوم شہداء منایاجائیگا، ڈاکٹرطاہرالقادری

    لاہور: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹرعلامہ طاہرالقادری نے کہا ہے کہ دس اگست کو یوم شہداءمنایاجائیگا ،کارکنان اپنے ساتھ جائے نماز اور تسبیح  لے کرآئیں ،انہوں نے کہا کہ انقلاب مارچ سے پہلے حکمرانوں کو شہداء کے خون کا حساب دینا ہوگا،یوم شہدا منہاج القرآن میں منا یاجائیگا،ان کا کہنا تھا کہ اگرحکومت نے کارکنان کو یوم شہدا ء میں آنے سے روکا تو پھر دما دم مست قلندر ہوگا اور یوم شہداء جاتی امراء میں منایا جائیگا،

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں انسانوں کی زندگی مغربی دنیا کے کتوں سے بھی بد تر ہے،سانحہ ماڈل ٹاؤن کو ڈیڑھ ماہ کا عرصہ گزر گیا، لیکن اس سانحے کی ایف آئی آر آج بھی درج نہ ہو سکی انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کی وردیاں شہداء کے خون سے رنگی ہوئی ہیں،

    طاہر القادری نے اپنے خطاب میں دعویٰ کیا کہ موجودہ حکومت اگست میں ختم ہو جائیگی،انہوں نے وزیر اعظم میاں نواز شریف کو پیغام دیا کہ وہ پہلے جانا چاہتے ہیں یا اپنے بھائی شہباز شریف کو بھیجیں گے؟