Tag: 10-billion-tree-tsunami

  • تحریک انصاف حکومت کا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ: آئی ایم ایف کی تعریف

    تحریک انصاف حکومت کا 10 ارب درخت لگانے کا منصوبہ: آئی ایم ایف کی تعریف

    اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کے 10 ارب درختوں کے منصوبے کو ایک بار پھر سراہا ہے، سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم نے تاریخ میں پہلی بار جنگلات کے رقبے میں اضافہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان کی جنگلات کا رقبہ بڑھانے کے لیے کوششوں پر ایک ویڈیو ٹویٹ کی گئی۔

    ٹویٹ میں کہا گیا کہ موسمیاتی تبدیلی سے بچنے کے لیے پاکستان کو جنگلات کی حفاظت کرنے کی ضرورت ہے۔

    ٹویٹ کے مطابق پاکستان میں جنگلات کی کٹائی کی سطح ریکارڈ بلندی پر پہنچ گئی تھی، تب ہی پاکستان نے 10 بلین درخت لگانے کا منصوبہ شروع کیا۔

    آئی ایم ایف کے ٹویٹ کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے تاریخ میں پہلی بار جنگلات کی کٹائی کے رجحان کو تبدیل کیا، اور پہلی بار جنگلات کے رقبے میں اضافہ کیا۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سنہ 2014 میں ہم نے 205 بلین پودے لگائے اور 1 ملین ہیکٹر سے زیادہ جنگلات کے رقبے کو دوبارہ سرسبز و شاداب کیا۔

  • وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی شاندار کامیابی

    وزیراعظم کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کی شاندار کامیابی

    اسلام آباد: وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو "اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس”میں پیش کیا جائے گا، کانفرنس میں وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے 10 بلین ٹری سونامی منصوبے کو شاندار کامیابی مل گئی ، 10بلین ٹری سونامی منصوبہ "اقوام متحدہ ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس”میں پیش ہوگا۔

    دو روزہ’’یونائیٹڈ نیشن کلائمٹ چینج کانفرنس یوکے‘‘کل لندن میں شروع ہوگی ، کانفرنس میں حکومت برطانیہ نے دنیا بھر کے 200ممالک میں سے 50ممالک کو بلایا ہے۔

    برطانوی حکومت نے”یواین کلائمٹ چینج کانفرنس”میں پاکستان کو مدعو کرلیا ، برطانیہ نے پاکستانی وزیرکلائمنٹ چینج کو بذات خود شرکت کی درخواست کی ہے ، وزیر اعظم کےمعاون خصوصی ملک امین اسلم پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

    اس حوالے سے برطانیہ میں پاکستانی سفیر نے گزشتہ روزوزیراعظم کے نام خط لکھ کر آگاہ کیا تھا ، ملک امین اسلم عالمی یواین کلائمٹ چینج کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

    کانفرنس میں پاکستان کے 10بلین ٹری سونامی منصوبے کومتعارف کرایا جائے گا اور ترقی پزیر ممالک کو 10بلین ٹری سونامی کے بارے میں بتایا جائے گا جبکہ منصوبے کوکامیابی کی مثال بناکر پیش کیا جائے گا۔

    برطانوی وزیر اعظم بھی عالمی کانفرنس میں شرکت اور خطاب کریں گے ، اقوام متحدہ کی ماحولیاتی تبدیلی کانفرنس2021میں برطانیہ کومیزبانی ملی ہے۔