Tag: 10 dead

  • امریکی ریاست الاسکا سے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک

    امریکی ریاست الاسکا سے لاپتہ طیارے کا ملبہ مل گیا، تمام مسافر ہلاک

    واشنگٹن: امریکی ریاست الاسکا میں گزشتہ روز گرنے والے چھوٹے طیارے کا ملبہ مل گیا، طیارے میں موجود تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق طیارہ گرنے کے سبب 10 افراد اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے، ریسکیو اہلکار جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں۔

    واضح رہے کہ امریکا میں مسافر طیارہ گزشتہ روز لاپتہ ہو گیا تھا، طیارے کا اڑان بھرتے ہی آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    رپورٹس کے مطابق ریاست الاسکا میں جمعرات کو دورانِ پرواز طیارہ لاپتا ہوا تھا، طیارے میں پائلٹ سمیت دس افراد سوار تھے۔

    الاسکا کے محکمہ پبلک سیفٹی نے بتایا تھا کہ بیرنگ ایئر کا لا پتا ہونے والا طیارہ یونالکلیٹ سے نوم شہر جا رہا تھا جس نے دوپہر 2 بج کر 37 منٹ پر الاسکا کے قصبے انالکلیٹ سے اڑان بھری تھی اور آدھے گھنٹے سے بھی کم وقت کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔

    حکام جہاز کے آخری بار ہونے والے رابطے کے مقام کو جانچنے کی کوششوں میں مصروف تھے۔

    یاد رہے 30 جنوری کو دارالحکومت واشنگٹن میں ایک مسافر طیارہ امریکی فوج کے ہیلی کاپٹر سے درمیانی ہوا میں ٹکرا گیا تھا، جس میں سوار تمام 67 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

    امریکی عدالت نے صدر ٹرمپ کا ایک اور فیصلہ روک دیا

    اس تباہی کے بعد فلاڈیلفیا کے ایک مصروف محلے میں طبی طیارے کے گر کر تباہ ہونے سے سات افراد ہلاک اور 19 زخمی ہوئے تھے۔

  • سونے کی کان میں دب کر متعدد مزدور جان سے گئے

    سونے کی کان میں دب کر متعدد مزدور جان سے گئے

    جنوبی مالی میں سونے کی کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے 10 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جنوبی مالی کے ڈنگہ گاؤں میں سونے کی کان بیٹھ گئی۔ حادثے میں 10 افراد جن میں زیادہ تر خواتین تھیں ہلاک ہوگئیں جبکہ بہت سے افراد لاپتہ ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق مرنے والوں میں زیادہ تر کان کن ایک گڑھے میں پھنس گئے تھے کچھ کیچڑ والے پانی میں ڈوب گئے۔ بدقسمتی سے ان میں سے کسی کو بھی زندہ نہ بچایا جاسکا۔

    علاقائی گورنر کے دفتر نے اعلان کیا کہ خطرناک حالات کے باعث کسی بھی لاش کو بر آمد نہیں کیا جا سکا، جبکہ لاپتہ افراد کی تلاش اور بچاؤ کے لئے کوششیں جاری ہیں۔

    اس سے قبل انڈونیشیا کے سوماٹرا جزیرے میں موسلا دھار بارشوں کے سبب لینڈ سلائڈنگ سے سونے کی کان بیٹھ گئی تھی، جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک جبکہ درجنوں افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔

    سونے کی کان میں پھنسے 100 افراد ہلاک

    انڈونیشیا کے سوماٹرا صوبے میں دیہاتی سونے کی کان میں کھدائی کرنے میں مصروف تھے کہ اس دوران کان بیٹھ گئی، جس میں درجنوں افراد دب گئے۔

    رپورٹس کے مطابق تیز بارش اور اندھیرے کے سبب ریسکیو کے عملے کو دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بھارت میں دھماکے سے عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک

    بھارت میں دھماکے سے عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک

    نئی دہلی: بھارتی ریاست اترپردیش میں سلنڈر دھماکے کے باعث عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق اترپریش کے ضلع ماؤ میں دو منزلہ عمارت سلنڈر دھماکے سے منہدم ہوگئی جس کے باعث دس افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد تاحال ملبے تلے دبے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عمارت کے ملبے سے 14 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جاچکا ہے، جنہیں مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ دیگر افراد کو بھی باحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    ضلع ماؤ کے علاقے ولید پور میں عمارت گرنے کا واقعہ صبح سویرے پیش آیا، کئی افراد سوررہے تھے کہ اچانک عمارت زمین بوس ہوگئی، ریسکیو آپریشن کے لیے بھاری مشینری پہنچادی گئی ہے۔

    ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکا گیس لیکیج کے باعث ہوا، زخمیوں میں کئی کی حالت تشویش ناک ہے، مقامی شہری اپنی مدد آپ کے تحت بھی ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ یوگی ادیتیاناتھ نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ مرنے والوں کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ دریں اثنا انہوں نے لوکل اداروں کو عملی اقدامات میں تیزی لانے کی ہدایت بھی کی ہے۔

    بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت گر گئی، 10 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ گذشتہ سال اپریل میں بھارت کے شہر اندور میں 4 منزلہ عمارت زمیں بوس ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • ممبئی میں پرانی عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

    ممبئی میں پرانی عمارت منہدم، 10 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

    ممبئی: بھارت میں پرانی چار منزلہ عمارت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں دس افراد ہلاک اور متعدد ملبے تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ بھارت کے بندرگاہی شہر ممبئی میں پیش آیا، گنجان آباد علاقے میں ایک قدیمی چار منزلہ عمارت گرنے سے 10 افراد جان کی باز ہار گئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ گذشتہ صبح ساڑھے گیارہ بجے کے قریب پیش آیا، ملبے سے 9 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے جبکہ 40 سے زائد افراد اب بھی پھنسے ہوئے ہیں۔

    گنجان آبادی ہونے اور چھوٹی چھوٹی گلیوں کے باعث ریسکیو کا عملہ بھاری مشینری کے ذریعے کام کرنے سے قاصر ہے، یہی وجہ ریسکیو میں تاخیر کی وجہ بھی ہے۔

    حکام کے مطابق گذشتہ ماہ اسی علاقے میں سیلابی صورت حال تھی جس کے باعث زمین کی تہہ میں نمی اور پانی جم چکا تھا، حادثے کی ایک یہ وجہ ممکن ہے۔

    بھارت: مون سون بارشوں کے دوران عمارت منہدم، 11 فوجیوں سمیت 2 شہری ہلاک

    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس عمارت میں تقریباً آٹھ خاندان کے افراد رہتے تھے، جب عمارت گرنے لگی تو ہمیں لگا زلزلہ آیا ہے، بعد ازاں ہر طرف افرا تفریح پھیل گئی اور لوگ چیخنے لگے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت کی شمالی ریاست میں مون سون بارشوں کے دوران ایک عمارت منہدم ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 11 فوجی اہلکاروں سمیت دو شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

  • شام میں ایک بار پھر فضائی حملے، امدادی کارکنان سمیت درجنوں شہری ہلاک

    شام میں ایک بار پھر فضائی حملے، امدادی کارکنان سمیت درجنوں شہری ہلاک

    دمشق: شام میں روسی اور شامی فورسز کے فضائی حملے میں امدادی کارکنان سمیت درجنوں شہری ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فورسز کی جانب سے یہ فضائی حملے شام کے شمالی مغربی حصے پر کیے گئے، جبکہ اس سے قبل بھی متعدد بار فضائی کارروائی کی جاچکی ہے جس میں ریسکیو کے رضاکاروں سمیت سینکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی حالات پر نظر رکھنے والی تنظیم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کا کہنا ہے کہ اس حملے میں دو امدادی کارکن ہلاک ہوئے جبکہ دیگر افراد مقامی شہری ہیں۔

    آبزرویٹری کا مزید کہنا تھا کہ اس حملے میں ریسکیو عملے کے دیگر افراد زخمی بھی ہوئے، وائٹ ہیلمٹ سے تعلق رکھنے والے دونوں امدادی کارکن اس ایمبولینس کو فضائی بمباری کا نشانہ بنانے میں ہلاک ہوئے۔

    گذشتہ ہفتے ہی شام میں ملکی فوج کے فضائی حملوں کے نتیجے میں امدادی کارکنان سمیت 14 شہری ہلاک ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ ستمبر 2016 میں بھی شام میں حکومتی فورسز اور روسی فضائیہ کی حلب میں شدید بمباری کے نتیجے میں 30 سے زائد شہری جاں بحق ہوگئے تھے۔

    شام میں فضائی حملے، امدادی کارکنان سمیت 14 شہری ہلاک

    خیال رہے کہ اسرائیل اور شام کے درمیان گولان کی پہاڑیوں سے متعلق بھی شدید کشیدگی ہے جس کے باعث دوطرفہ فوجی کارروائیاں بھی ہوتی ہیں، ان حملوں میں بھی درجنوں شہری مارے جاچکے ہیں۔

  • فرانس: سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    فرانس: سیلاب نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی

    پیرس: فرانس کے شمالی حصے میں آنے والے سیلاب کے باعث دس افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق فرانس کے شمالی حصے میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب نے دس افراد کی جانیں لے لیں، جبکہ متعدد زخمی ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹریب نامی سیلابی ریلہ سات میٹر تک بلند تھا جس کے باعث شمالی حصے میں آنے والے علاقے شدید متاثر ہوئے اور نظام زندگی بھی درہم برہم ہے۔

    حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کر رہے ہیں، جبکہ ہیلی کاپٹرز کی مدد سے بھی ریسکیو کا کام لیا جارہا ہے۔

    فرانس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، 2 افراد ہلاک

    حکام کا کہنا ہے کہ یہ 1891ء کے بعد بدترین سیلابی ریلہ تھا، متاثرہ علاقوں میں محض چند گھنٹوں کے اندر اتنی بارش ہوئی جو عام طور پر تین ماہ سے زائد عرصے میں ہوتی ہے۔

    متاثرہ علاقوں میں تمام اسکول اور ادارے بند کر دیے گئے ہیں، ٹریفک کا نظام بری طرح مفلوج ہوچکا ہے۔

    خیال رہے کہ رواں سال جون میں فرانس کے مختلف شہروں میں طوفانی بارشیں اور سیلاب کے باعث متعدد رہائشی عمارتیں متاثر جبکہ دو افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    رواں سال فرانس میں ہی اپریل 26 تاریخ کو 6 سالہ لڑکی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث ہلاک ہوگئی تھی جس کی لاش درخت کی شاخوں کے درمیان سے برآمد ہوئی تھی۔

  • انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں‌ کی تعداد 14 ہوگئی

    انڈونیشیا میں زلزلے سے ہلاکتوں‌ کی تعداد 14 ہوگئی

    جکارتہ : انڈونیشیا کے سیاحتی جزیرے پر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایشیائی ملک انڈونیشیا کے وسطی جزیرے لومبک میں اتوار کی صبح 7 بجے کے قریب خوفناک زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

    انڈونیشیا کے حکام کا کہنا ہے کہ لومبک جزیزہ پوری دنیا سے انڈونیشیا آنے والے سیاحوں کا پسندیدہ سیاحتی مقام ہیں جہاں عموماً بے تحاشا سیاح موجود رہتے ہیں۔

    قبل ازیں امریکی زلزلہ پیما کے مطابق انڈونیشیا میں آنے والے ریکٹر اسکیل پر 6.4 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث 10 افراد ہلاک ہوگئے، امریکا کے ماہر ارضیات کا کہنا ہے کہ انڈونیشیا میں آنے والے زلزلے کا مرکز شمالی شہر ماترام سے 50 کیلومیٹر دور شمالی لومبک تھا۔

    انڈونیشیا کے ڈیزاسٹر ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر زمین بوس ہوگئے ہیں اور 40 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔

    انڈونیشین حکام کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثے میں زخمی اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد کا اندازہ کرلیا گیا ہے کہ البتہ تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے، تاہم ہم ابھی تک مکمل معلومات جمع نہیں سکے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ ’امدادی خدمات انجام دینے والے رضاکاروں کی پہلی ترجیج متاثرہ افراد کو جائے حادثہ سے نکالنے اور زخمیوں کو ریسکیو کرنا ہے، حادثے میں زخمی ہونے والے چند افراد کا مقامی طبی مراکز میں علاج جاری ہے۔

    واقعے کے عینی شاہد نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ ’زلزلے بہت طاقتور تھا، جس کے باعث میرے گھر میں سب خوفزدہ ہوگئے اور فوری طور پر گھر سے باہر انکل آئے تھے‘۔

    عینی شاہد کا مزید کہنا تھا کہ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی میرے تمام پڑوسی اور اہل محلہ بھی گھروں سے باہر آگئے تھے اور بجلی فوری طور بند ہوگئی تھی۔


    انڈونیشیا میں زلزلے کے شدید جھٹکے ‘ 2 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ انڈونیشیا بحرالکاہل کے ایک ایسے حصے میں واقعہ ہے جہاں زلزلے آنے اور آتش فشاں پہاڑ پھٹنے کے واقعات عموماً رونما ہوتے رہتے ہیں اور دنیا بھر تقریباً آدھے آتش فشاں اسی حصّے میں پائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے 7 ماہ قبل بھی انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ سمیت گنجان آباد جزیرے جاوا میں زلرلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک جبکہ کئی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی، 10 افراد جاں بحق، 51 سے زائد زخمی

    بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی، 10 افراد جاں بحق، 51 سے زائد زخمی

    ڈھاکہ: بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کی مناسبت سے راشن کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 51 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے شہر چٹاگانگ کے ایک نواحی گاؤں میں مخیر شخصیت کی جانب سے غربا کے درمیان راشن اور دیگر اشیاء تقسیم کیے جارہے تھے کہ اسی دوران بدنظمی دیکھنے میں آئی اور بھگدڑ مچنے سے دس افراد جاں بحق جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے۔

    مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی افسوس ناک وقعہ اس وقت پیش آیا کہ جب مسلمانوں کے مقدس مہینے رمضان کے آغاز سے قبل مقامی اسٹیل مل کا ایک مالک غریب دیہاتیوں میں راشن، کپڑے اور دیگر اشیاء تقسیم کر رہا تھا، اس حادثے میں کئی کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔


    بنگلہ دیش: راشن کی تقسیم میں بھگڈر سے 20افراد جاں بحق


    واقعے سے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ راشن اور دیگر اشیاء وصول کرنے میں خواتین سمیت تقریباً دس ہزار لوگ موجود تھے، جلد بازی اور اشیاء پہلے وصول کرنے کے چکر میں بھگدڑ مچکی جس کے باعث ہلاکتیں سامنے آئیں، تاہم زخمیوں کو مقامی اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔


    ایکسپو سینٹر میں راشن کی تقسیم بد نظمی کا شکار،کئی خواتین زخمی


    خیال رہے کہ 2013 میں رمضان المبارک کی آمد سے قبل کراچی میں فلاحی اداروں کی جانب سے راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ اچانک دھکم پیل ہوئی اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں دو خواتین موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں، واضح رہے کہ ماہ رمضان کا آغاز ہونے میں ایک دو روز ہی باقی رہ گئے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایبٹ آباد: ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    ایبٹ آباد: ٹریفک حادثہ، 10 افراد جاں بحق، 6 زخمی

    ایبٹ آباد: سبزی منڈی موڑ کے قریب ایک گندم سے بھرا ٹرک وین پر الٹ گیا جس کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق اور 6 شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد کے علاقے سبزی منڈی موڑ پر پیش آیا انتہائی افسوس ناک واقعہ جہاں گندم سے بھرا ٹرک ایک مسافر وین پر الٹ گیا جس کی زد میں آکر 10 مسافر جاں بحق ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق مسافر وین اسلام آباد سے مانسہرہ جارہی تھی جس میں 18 افراد سوار تھے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں دس افراد جاں بحق اور چھ زخمی ہوئے ہیں جنہیں ایوب میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے، جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے سے متعلق تحقیقات کی جاری ہیں۔

    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق

    دوسری جانب اٹک کے علاقے کوہاٹ روڈ میں بھی پیش آیا افسوس ناک واقعہ جہاں باراتیوں کی وین حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجےمیں ایک بچی اور دو خواتین سمیت چار افرادجاں بحق جبکہ تیرہ زخمی ہوگئے۔

    علاوہ ازیں بھکر میں تیز رفتار بس نے رکشے کو روند ڈالا جس کے باعث تین خواتین سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے، بعد ازاں اہل علاقہ نے واقعے کے خلاف بھرپور احتجاج کیا اور بس ڈرائیور کو غفلت برتنے پر سخت سزا دینے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں حیدر آباد کے علاقے ٹنڈو محمد خان روڈ پر مسافر وین اور ٹرک میں تصادم ہوا تھا کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کولمبیا: طیارہ حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    کولمبیا: طیارہ حادثہ، 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک

    بگوٹا: کولمبیا میں طیارہ حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں  پانچ بچوں سمیت دس افراد ہلاک ہوگئے ہیں، امریکی ساختہ طیارے میں عملے کے دو افراد اور آٹھ مسافر سوار تھے۔

    طیارہ دارالحکومت بگوٹا سے سیاحتی مقام باہیا سولانو جا رہا تھا، سول ایوی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے نے حادثے سے چند منٹ قبل ہی فنی خرابی کی نشاندہی کی تھی اور وسطی صوبے کے علاقے ٹولیما کے ایئرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہوگیا۔

    جس کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔ ایوی ایشن حکام نے حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔