Tag: 10 dies

  • مصر میں عمارت زمین بوس، 10افراد لقمہ اجل بن گئے

    مصر میں عمارت زمین بوس، 10افراد لقمہ اجل بن گئے

    مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں ایک عمارت زمین بوس ہونے کے باعث 10 افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ 8 شدید زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عمارت کے ملبے تلے متعدد افراد کے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔

    ایک عینی شاہد کا کہنا ہے کہ عمارت گیس سلنڈر دھماکے کے باعث زمین بوس ہوئی، پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں 3 منزلہ عمارت زمین بوس ہونے کے نتیجے میں 7افراد لقمہ اجل بن گئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق نائجیریا کے دارالحکومت ابو جا میں تین منزلہ گھر گرنے کے نتیجے میں 7 افراد ملبے تلے دب کر جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    نیتن یاہو نے ایال ضمیر کونیا آرمی چیف مقرر کردیا

    فیڈرل صدر مقام ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل عبدالرحمن محمد کے مطابق ابوجا کے علاقے سبون لگبے میں 3 منزلہ عمارت گر گئی تھی۔ملبے سے 7لاشیں نکال لی گئی تھیں۔

  • دالبندین: وین اور ٹریلر میں تصادم، 10 افراد جاں‌ بحق، 35 زخمی

    دالبندین: وین اور ٹریلر میں تصادم، 10 افراد جاں‌ بحق، 35 زخمی

    دالبندین: بلوچستان کے علاقے دالبندین میں وین اور ٹریلر کے درمیان تصادم کے باعث 10 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے کے مطابق حادثہ دالبندین کی شاہراہ پر پیش آیا، حادثے میں وین ایک ٹریلر سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں وین میں بیٹھے 45 افراد زخمی ہوگئے ان میں سے 10 افراد نے دم توڑ دیا۔

    حادثہ ہوتے ہی امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کی منتقلی شروع کردی۔

    اطلاعات کے مطابق زخمیوں میں سے کچھ افراد کی حالات تشویش ناک ہے جنہیں کوئٹہ منتقل کیا جارہا ہے جب کہ دالبندین کے اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے۔