Tag: 10 injured

  • ٹوکیو میں تعمیراتی مقام پر زوردار دھماکا

    ٹوکیو میں تعمیراتی مقام پر زوردار دھماکا

    ٹوکیو کے علاقے ایڈوگاوا وارڈ کے ہگاشی کاسائی علاقے میں آج صبح ایک تعمیراتی مقام پر زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ٹوکیو میں دھماکا صبح 9:30 بجے کے قریب اس وقت ہوا جب ایک تعمیراتی گاڑی میں آگ لگ گئی تھی، خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ دھماکا زیرِ زمین گیس پائپ لائن کو نقصان پہنچنے کے باعث ہوا۔

    رپورٹس کے مطابق دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والے افراد میں مزدور اور قریبی رہائشی شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 70 سال کے درمیان بتائی جارہی ہیں، تمام زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے اور شٹرز کو نقصان پہنچا ہے اور علاقے میں سیاہ دھوئیں کے بادل چھا گئے۔

    اس سے قبل امریکی ریاست کیلیفورنیا میں ایک فرٹیلیٹی کلینک کے باہر ہولناک بم دھماکے سے ایک شخص ہلاک، 4 زخمی ہو گئے تھے۔

    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق ریاست کیلیفورنیا کے شہر پام اسپرنگز میں ہفتے کی صبح ایک فرٹیلیٹی کلینک پر دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہو گئے ہیں۔

    ایران کے شیراز میں دہشت گرد حملے میں جج جاں بحق

    دھماکا فرٹیلیٹی کلینک کے باہر ہوا، جو معروف ڈاکٹر مہر عبداللہ چلاتے ہیں، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ کلینک کی چھت اڑ گئی اور ارد گرد کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ایف بی آئی نے کہا ہے کہ دھماکے میں کلینک ہی کو نشانہ بنایا گیا ہے اور واردات پر دہشت گردی کے شبہ کا اظہار کیا ہے۔

  • سرگودھا میں ڈمپر اور وین میں تصادم، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    سرگودھا میں ڈمپر اور وین میں تصادم، 3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق

    سرگودھا: پنجاب کے شہر سرگودھا فیصل آباد روڈ پر 2 ڈمپرز اور مسافر وین میں تصادم کے نتیجے میں 3 خواتین اور ایک مرد موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سرگودھا فیصل آباد روڈ پر ڈمپرز اور مسافر وین میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں مسافر وین میں سوار 3 خواتین اور ایک مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، حادثے میں 10 مسافر زخمی ہوئے۔

    حادثے میں زخمی مسافروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں تین زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق مسافر وین چنیوٹ سے سرگودھا جارہی تھی کہ میڈیکل کالج کے قریب دو ڈمپر کے ساتھ حادثے کا شکار ہوگئی۔

    پولیس کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    یاد رہے کہ 24 اکتوبر کو پنجاب کے ضلع جہلم کی تحصیل پنڈدادنخان میں تیز رفتار ڈمپر مسافر وین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق جبکہ چھ زخمی ہوگئے تھے۔

  • چمن : عیدگاہ  قدیمی مسجد میں دوران نماز زوردار دھماکا، دس افراد زخمی

    چمن : عیدگاہ قدیمی مسجد میں دوران نماز زوردار دھماکا، دس افراد زخمی

    چمن : عیدگاہ قدیمی مسجد میں دھماکے کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق، دھماکا نماز مغرب کے دوران ہوا، نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق چمن میں تاج روڈ پر واقع قدیمی مسجد میں نماز مغرب کے دوران زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دس افراد زخمی ہوگئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیںاور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا۔

    متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا، دھماکے سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ قریبی دکانوں میں آگ بھی لگ گئی، دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے چمن میں دھماکے پر اپنے گہرے اور افسوس کا اظہار کیا ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے انتظامیہ کو ہدایت جاری کی ہے کہ زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

    اس کے علاوہ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد پاکستانیوں کو خوفزدہ نہیں کرسکتے۔

  • چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق، 10زخمی

    چکوال: پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افسوس ناک واقعہ پنجاب کے ضلع چکوال میں پیش آیا، جہاں ایک مسافر بس موٹروے پر الٹ گئی جس کے باعث دو افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موٹروے پر بس بےقابو ہوکر اچانک الٹ گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 مسافر جاں بحق ہوئے، جبکہ زخمی افراد کوٹراما سینٹر کللر کہار منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، جبکہ واقعے کی تحقیقات بھی کررہے ہیں، حادثے کا شکار بس لاہور سے مردان جارہی تھی۔

    شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں جاگری، 17 افراد جاں بحق

    خیال رہے کہ گذشتہ روز شاہراہ قراقرم پر مسافر کوچ کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    مسافر کوچ گلگت بلتستان کے علاقے غذر سے راولپنڈی آرہی تھی۔

    واضح رہے کہ دو ماہ قبل صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں انڈس ہائی وے پر مسافر بس اور آئل ٹینکر کے تصادم کے نتیجے میں 23 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

  • دلہن کی عمر چھپانے پر جھگڑا، تین خواتین سمیت 10 زخمی

    دلہن کی عمر چھپانے پر جھگڑا، تین خواتین سمیت 10 زخمی

    میاں چنوں: دلہن کی عمر چھپانے پر لڑکا اور لڑکی والوں میں تصادم ہوگیا، شادی کی تقریب اکھاڑا بن گئی جس کے باعث تین خواتین سمیت 10 افراد زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ میاں چنوں زاہد امین کے مطابق میاں چنوں کے نواحی گائوں 130 پندرہ ایل میں رہائشی افتخار کے گھر اڈہ غلام حسین سے بارات آئی، ایجاب و قبول کے بعد نکاح خواں کی جانب سے شناختی کارڈ طلب کرنے پر تنازعہ پیدا ہوگیا،دونوں طرف سے ڈنڈوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا واقعے میں تین خواتین سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے جنہیں میاں چنوں کے اسپتال منتقل کردیا گیا۔


    یہ بھی پڑھیں: تین فٹ کے دلہا کو جیون ساتھی مل گیا 


    واقعے کی اطلاع ملنے پر دلہن غم سے نڈھال ہو کر بے ہوش ہوگئی جسے پی ایچ پی اسپتال پہنچادیا گیا۔

    اطلاع ملنے پر سٹی میاں چنوں کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور دونوں طرف سے بیان ریکارڈ کرنے کے بعد گائوں والے کے بیانات بھی قلم بند کیے۔