Tag: 10 March

  • اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    اسٹیٹ بینک کل مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا

    کراچی: اسٹیٹ بینک کل نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، بینک کی جانب سے شرح سود میں کمی کا اعلان کیا جاسکتا ہے۔

    مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس کل بینک میں منعقد ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک کی سربراہی میں مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سودمیں کمی یا اسے  برقرار  رکھنےکا فیصلہ کرے گی۔

    اجلاس میں آئندہ دو ماہ کیلئے پریس ریلیز کے ذریعے اسٹیٹ بینک مانیٹری پالیسی کا اعلان کرے گا، ماہرین کا کہنا ہے کہ شرح سود میں 100 سے 200 بیسسز پوائنٹس کمی ہوسکتی ہے۔

    خیال رہے کہ اس وقت شرح سود 12 فیصد پر ہے، افراط زر کی شرح کم ترین سطح تک آگئی ہے، ایف پی سی سی آئی  نے شرح سود میں 500 بیسسز پوائنٹس کمی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • تیسری پاک یوایس بزنس کانفرنس دس مارچ سے اسلام آبادمیں ہوگی

    تیسری پاک یوایس بزنس کانفرنس دس مارچ سے اسلام آبادمیں ہوگی

    اسلام آباد : تیسری پاک یو ایس بزنس اپرچیونٹی کانفرنس 10سے12مارچ تک اسلام آباد میں ہوگی۔ کانفرنس میں امریکا سے زراعت،ٹیکسٹائل پروڈکٹس، فٹ ویئر، توانائی، سرجیکل ،ہیلتھ کیئر سے متعلق کاروباری افراد کانفرنس میں شرکت کریں گے۔

    امریکی سفیررچرڈ اولسن نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد بین الاقوامی تجارت اور سرمایہ کاری کافروغ ہے جس سے پاکستان میں معاشی ترقی اور غربت کم کرنےمیں مدد ملے گی۔

    امریکی سفیر کا کہنا تھا کہ تاپی گیس پائپ لائن سےعلاقائی تجارت کوتقویت ملے گی جس کیلئے افغانستان میں قیام امن کیلئے ممالک کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

    وفاقی وزیر برائے تجارت خرم دستگیرکا کہنا تھا کہ امریکا پاکستانی برآمدات کی سب سے بڑی منڈی ہے۔ اسلام آباد کانفرنس میں سوامریکی کمپنیاں شرکت کریں گی جبکہ ڈیڑھ سو سےزائد امریکی مندوبین کانفرنس میں شریک ہوں۔

  • ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز طلب کرلیں

    ایف بی آر نے آئندہ بجٹ کیلئے تجاویز طلب کرلیں

    اسلام آباد :فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری شروع کر دی ہے۔ ایف بی آر نے بجٹ تجاویز کیلئے دس مارچ تک کی ڈیڈلائن مقرر کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایف بی آر نے مالی سال پندرہ سولہ کے بجٹ کیلئے تیاری شروع کردی ہے۔ اس ضمن میں ایف بی آر نے تاجروں اور صنعتکاروں سے تجاویز طلب کی ہیں۔

    ایف بی آر نے آئندہ مالی سال کیلئے ٹیکس اسٹرکچر اور دیگر امور پر تجاویز طلب کی ہیں۔ایف بی آر نےتجاویز ارسال کرنے کیلئے دس مارچ کی ڈیڈ لائن مقرر کی ہے۔