Tag: 10 most visited sites of the world

  • داعش میں شمولیت کے لئے تین برطانوی لڑکیاں شام روانہ

    داعش میں شمولیت کے لئے تین برطانوی لڑکیاں شام روانہ

    استنبول: شدت پسندتنظیم دولت اسلامیہ میں شمولیت کیلئےترکی کےراستے شام جانیوالی تین برطانوی لڑکیوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظرعام پرآگئی ہے، تینوں لڑکیاں سترہ فروری کولندن سےاستنبول کیلئےروانہ ہوئی تھیں۔

    تین برطانوی لڑکیوں کے ترکی کے راستے شام جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہےجن کے بارے میں خیال کیا جارہا ہے کہ تینوں لڑکیوں کے شام جانے کا مقصد شدت پسندتنظیم دولتِ اسلامیہ میں شمولیت ہے۔

    شام جانے والی عامرہ عباسی اورخازیدہ سلطانہ کی عمرسولہ سال  جبکہ شمیمہ بیگم کی عمرپندرہ سال ہے اور تینوں لڑکیاں سترہ فروری کو لندن سےاستنبول روانہ ہوئی تھیں۔

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں اٹھارہ فروری کو ان تینوں لڑکیوں کو استنبول میں بس اسٹیشن پر دیکھا گیا ہے۔اسکاٹ لینڈ یارڈ کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکیاں ترکی سے شام چلی گئی ہیں۔

    ایک اندازے کے مطابق یہ تینوں لڑکیاں  اٹھارہ گھنٹےتک بس اسٹینڈ پرموجود رہیں۔ شام جانے والی تینوں لڑکیوں کے سکول پرنسپل کا کہنا ہے کہ اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے کہ یہ لڑکیاں اسکول میں بنیاد پرست نظریات کی جانب مائل ہوئیں۔

  • دنیا بھر کی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی 10 ویب سائٹس

    دنیا بھر کی سب سے زیادہ سرچ ہونے والی 10 ویب سائٹس

    انٹرنیٹ کی دنیا میں مقابلے کی جنگ جاری ہے،بہت سی ویب سائٹ بنائی گئیں اور ختم کردی گئی لیکن چند ویب سائٹس نے اپنے قدم مضبوطی سے جمالیے ہیں، ویب سائٹس کی ریٹنگ بتانے والی ویب سائٹ ایلگزا کے مطابق  ٹاپ 10 ویب سائٹس مندرجہ ذیل ہیں۔

    گوگل: ۔

    گوگل نے انٹرنیٹ کی دنیا میں دھوم مچا رکھی ہے  بچہ بڑا ہر کوئی گوگل سے واقف ہے ، دنیا بھر میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹس میں گوگل نمبر 1  پر ہے ۔  ویڈوز کی مشہور ویب سائٹ یوٹوب اور بلاگر کا مالک بھی گوگل ہی ہے ۔گوگل نے سرچ انجن میں بہت سی آسانیاں دی ہیں اور ساتھ ہی جی میل جیسے مشہور میل سروس کی سہولت بھی دی ہے،  موبائل فون کے اوپر سوشل نیٹ ورکنگ کی چیزیں متعارف کروائی۔ گوگل پر دنیا کی ہر اقسام کی لاتعداد تصویریں ،ویڈیوز ، آرٹیکل صرف ایک کلک پر حاصل ہوجاتی ہیں ۔

    فیس بک:۔

    فیس بک انٹرنیٹ کی دنیا میں انقلاب برپا کرنے والی ویب سائٹ ہے، دنیا میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹس میں فیس بک دوسرے نمبر پر ہے ،سماجی رابطے کے لئے مارک زوکربرگ نے 2004 میں اسے متعارف کروایا تھا ۔ ابتداء میں یہ صرف کالج کے حد تک محدود تھی لیکن اب دنیا بھر سے اس کے ایک ارب صارفین موجود ہیں یہ ویب سائٹ ایک دوسرے سے رابطے ، تصویروں کو ایک دوسرے سے شیئر کرنے کے کام آتی ہے۔

    یوٹیوب:۔

    یوٹیوب کو ویڈیوز کی دنیاکا بادشاہ کہیں تو غلط نہ ہوگا، ویڈیوز دیکھنے اور ایک دوسرے کو دیکھانے کی سب سے مشہور اور بہترین سائٹ ہے ۔ یوٹوب پر صارفین آسانی سے ویڈیوز اپ لوڈ اور ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں، اس پر دنیا جہاں کی ویڈیوز دیکھ کردنیا بھر میں شیئر کرسکتے ہیں۔ یوٹیوب  کو 2005  میں پے پال کی تین سابق  ملازمین نے متعارف کروایا تھا بعد ازاں2006 میں اسے گوگل نے ایک ارب ڈالر میں خرید لیا تھا۔دنیا میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹ میں اس کا تیسرا نمبر ہے ۔

    :Yahoo

    یاہو، ایک تیز ترین اور عمدہ  سہولت فراہم کرنے والی ویب سائٹ ہے یاہو بھی ایک مشہور اور مقبول سرچ انجن ہے، یہ انٹرنیٹ کی دنیا کا ایک اہم ستون ہے جو مختلف سہولیات فراہم، کرتا ہے جیسے ای میل ، میسنجر، اور مختلف عنونات پر آرٹیکل  ۔

    بیدو:۔


    بیدو  چائینیز زبان کی سرچ انجن ویب سائٹ ہے ،بیدو آسان اور قابل اعتماد  ویب سائٹ ہے جو کہ چائینیز زبان میں ہے ،  اس پر دنیا جہاں کی چیزیں ڈاون لوڈ کرسکتے ہیں یہ ویب سائٹ موبائل پر با آسانی استعمال کی جاسکتی ہے ۔ بیدو اپنے صارفین کو 50سے زائد سہولیات فراہم کرتا ہے ۔

    ویکیپیڈیا:۔


    ویکیپیڈیا ایک جدید انسائیکلوپیڈیا جیسا ہے لیکن اس میں ایک بڑی خامی یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی صارف کسی چیز میں باآسانی اپنی رائے کا اضافہ کرسکتا ہے۔ اس میں 30لاکھ سے زائد مضامین 287 زبان میں موجود ہیں ،اس کے علاوہ کوئی بھی اس میں رضاکارانہ طور پراپنی معلومات شامل کرسکتا ہے، یہ ویب سائٹ 2001 میں متعارف کراوائی گئی۔

    ٹینسنٹ:۔

    ٹینسنٹ بھی چائنا کی ویب سائٹ ہے جو پیغام رساں کا کام ادا کرتی ہے اس کے علاوہ اس پر سرچ انجن اور میل کی سہولیات بھی موجود ہیں،اس پر 6  لاکھ سے زائد صارفین موجود ہیں ، اس ویب سائٹ کے ذریعے شاپنگ اور اپنے من پسند لوگوں سے ملاقات بھی کرسکتے ہیں، یہ ویب سائٹ چائنا میں انٹرنیٹ شاپنگ کا سب سے بڑا ذریعہ ہے ۔

    لنکڈ ان:۔


    جب سماجی رابطے کی ویب سائٹ  فیس بک اور ٹویٹر نے مقبولیت حاصل کی تو اسی جیسی ایک اور ویب سائٹ لنکڈ ان منظر عام پر آئی، لنکڈ ان بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ہے جس کے ذیعے دنیا بھر کے ہر طبقے کے عوام سے رابطہ کیا جاسکتا ہے،  یہ سائٹ نوکری تلاش کرنے اور انتخاب کرنے کے لئے بہترین ہے۔

    تاوٗباوٗ:۔

    تاوٗباوٗ ایک صارف تا صارف کی تجارتی ویب سائٹ ہے ، یہ سائٹ چائنا میں خرید و فروخت کے  لئے بہت مشہور ہے۔ 2013 کے اعدادو شمار کے مطابق اس ویب سائٹ پر 760 لاکھ سے زیادہ اشیاء خرید وفروخت کے لئے  موجود ہوتی ہے ۔ایگزا کے کے مطابق دنیا بھر میں سرچ ہونے والی ویب سائٹ میں اس کا نواں نمبر ہے ۔

    ٹوئٹر :۔


    دنیا میں سب سے زیادہ سرچ ہونے والی ویب سائٹ میں ٹوئٹر دسویں نمبر پر ہے، ٹوئٹر ایک مایکرو بلاگنگ ویب سائٹ ہے اس کے علاوہ معومات کی فراہمی کے لئے بہترین اور تیز ذریعہ ہے ۔