Tag: 10 mulziman giraftar

  • رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    رینجرز کے کراچی میں چھاپے، دس ملزمان گرفتار ،اسلحہ برآمد

    کراچی : رینجرز نے شہر قائد کے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران دس ملزمان کو گرفتارکرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کرلی۔ گرفتار ملزمان دہشت گردی، ٹارگٹ کلنگ اور منشیات فروشی سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔

    ترجمان رینجرز سندھ  کے مطابق سہراب گوٹھ اور سائٹ میں کارروائی کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ، گرفتار ملزمان میں محبوب علی کا تعلق سپاہ محمد اور محمد عثمان کا تعلق جماعت الاحرار سے ہے، ملزم محبوب علی 2013 میں سہراب گوٹھ میں رینجرز کی موبائل پر فائرنگ اور دیگر جرائم میں سی ٹی ڈی کو مطلوب ہے۔

    ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق لیاری میں کارروائی کرکے گینگ وار کے ملزم نوشاد کو گرفتار کرلیا، ملزم بھتہ خوری، ٹارگٹ کلنگ اور گینگ وار کی سہولت کاری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہے۔

    اس کے علاوہ کیماڑی مچھر کالونی میں کارروائی کے دوران چار منشیات فروشوں کا گروہ گرفتار کرلیا گیا، گرفتار منشیات فروشوں میں سبحان، پولیس کانسٹیبل دانش، اظہر علی اور عبید شامل ہیں، جن کے قبضے سے منشیات برآمد کی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق ناظم آباد اور نیو کراچی کے علاقے میں کی گئی کارروائیوں میں تین اسٹریٹ کریمنل گرفتار کرلیے، گرفتار ملزمان محمد علی، ذیشان اور محمد عامر چوری اور ڈکیتی سمیت اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

    تمام گرفتار ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اوربھاری مقدار میں منشیات برآمد کی گئی ہے ، 6 ملزمان کو پولیس اور چار ملزمان کو اے این ایف کے حوالے کیا جارہا ہے۔

  • لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

    لاڑکانہ : طارق سیال اور اسد کھرل کے ساتھی سمیت دس افراد گرفتار

    لاڑکانہ: رینجرز نے طارق سیال اور اسد کھرل کے قریبی ساتھی عابد بگھیو سمیت دس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال کے بھائی طارق سیال کے فرنٹ مین کے فرار کے بعد لاڑکانہ میں رینجرز ایکشن میں آ گئی۔ اسد کھرل کے قریبی ساتھی انسپکٹر سی آئی اے جانی شاہ کے گھر کے اطراف ناکے لگادئیے گئے۔


    10 including former naib nazim arrested in Asad… by arynews

    رینجرز نے وزیر داخلہ سہیل انور سیال کے گھر کی جانب جانے والے راستوں کی پر بھی ناکہ بندی کر دی تھی لیکن وزیراعلیٰ سندھ کےرابطے کے بعد ڈی جی رینجرز نےناکہ بندی ختم کرادی۔

    تحصیل ڈوکری کے گاؤں کارانی میں کارروائی کے دوران سابق یونین ناظم عابد بگھیو سمیت رینجرز نے دس مشکوک افراد کو گرفتار کر لیا، گرفتار افراد میں عامر بگھیو، ساجد بگھیو، راحب بگھیو، ابراہیم بگھیو ودیگر شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گرفتارافراد سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، رینجرز نے لاڑکانہ کے سابق مئیر قربان عباسی کے بھتیجے منصور عباسی اور ڈگری کالج کے ہیڈ کلرک منظور منگن کی گرفتاری کیلئے بھی ان کے گھروں پر چھاپے مارے لیکن دونوں اپنے گھروں سے غائب تھے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد کھرل کے فرارمیں ملوث بااثر افراد کے خلاف بھی مقدمہ درج کرایا جائے گا۔ رینجرز کے مطابق عابد بگھیو مفرور اسد کھرل اور طارق سیال کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ تازہ ترین اطکاعات کے مطابق رینجرز نے تفتیش کے بعد دس میں سے تین افراد کو چھوڑ دیاہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سندھ کی اہم حکومتی شخصیت کے ایک مبینہ فرنٹ مین کو لاڑکانہ میں حساس ادارے کی قید سے چھڑایا گیا تھا، معاملہ نمٹانے کے لئے وزیر داخلہ سندھ لاڑکانہ پہنچ گئے۔

    لاڑکانہ کی اہم حکومتی شخصیت کے بھائی طارق سیال بھی اس دوران دو سو سے زائد افراد کے ہمراہ ناکے پر پہنچ گئے اور مشتعل افراد نے حساس ادارے کے اہلکاروں سے مبینہ طور پر بدسلوکی کی اور زیر حراست اسد نامی شخص کو اس ادارے کی حراست سے چھڑا کر فرار کرادیا گیا۔

     

  • اغواء کاروں اور دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    اغواء کاروں اور دہشت گردوں سمیت دس ملزمان گرفتار

    کراچی : رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ کارروائیاں کرکے کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں اوراغواءکاروں سمیت دس ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے حسن اسکوائر کے علاقے میں ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران سات اغواکار وں کو گرفتارکیا۔

    ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے چار ایس ایم جیز، سات بلٹ پروف جیکٹس، اور ایک گاڑی برآمد کی گئیں ۔

     ترجمان کے مطابق کارروائی اغوا کار گینگ کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

    ترجمان کے مطابق رینجرزنے سہراب گوٹھ، انچولی اور کیماڑی کے علاقوں میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین ملزمان کو گرفتار کیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھیبرآمد کیا گیا ۔

  • کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

    کراچی میں رینجرز کی کارروائیاں،10 ملزمان گرفتار

    کراچی : شہر قائد کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے دس ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں رینجرز نے مختلف کارروائیوں میں پانچ ٹارگٹ کلرز سمیت دس ملزمان گرفتار کرلئے، ترجمان رینجرزکے مطابق کارروائیاں گودھرا،بلدیہ،انڈسٹریل ایریا،نارتھ کراچی،لانڈھی میں کی گئیں ۔

    ادھر پولیس نے گلستان جوہر میں فائرنگ سے دوشہریوں کو زخمی کرنے والے ملزم کو اسلحے سمیت گرفتارکرلیا۔ دوسری جانب پولیس کی ایک ایجنسی نےصفورہ گوٹھ واقعے سے تعلق کے الزام میں ایک خاتون کو حراست میں لیا ہے۔