Tag: 10 people killed

  • میکسیکو سٹی : کار ریس شو کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : کار ریس شو کے دوران فائرنگ سے 10 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : شمالی میکسیکو میں ہفتہ کو ایک کار ریسنگ شو میں فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم 10افراد  ہلاک اور نو زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا واقعہ میکسیکو کے شہر اینسوناڈا کے علاقے سین وسینٹے پیش آیا۔

    حکام کے مطابق آل ٹیرن کار ریسنگ شو کے دوران قریبی گیس اسٹیشن پر نامعلوم مسلح افراد نے گاڑیوں سے اتر کر اچانک وہاں موجود لوگوں پر گولیاں برسانا شروع کردیں، حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد اپنی سرمئی رنگ کی وین میں فرار ہوگئے۔

    میکسیکو سٹی میں کار ریس کے دوران فائرنگ

    واقعے کے بعد پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکاروں اور میکسیکن ریڈ کراس کے رضاکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    اطلاعات کے مطابق میکسیکو سٹی کے میئر آرمانڈو آیالا روبلس نے کہا ہے کہ ریاست کے اٹارنی جنرل نے فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔

  • سانگھڑ : بس اور رکشہ میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہوگئی، 24زخمی

    سانگھڑ : بس اور رکشہ میں تصادم، جاں بحق افراد کی تعداد10 ہوگئی، 24زخمی

    سانگھڑ : سندھ کے علاقے سانگھڑ میں بس اور چنگچی رکشہ کے درمیان خوفناک تصادم میں دس افراد جاں بحق اور 24زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے علاقے سانگھڑ میں شاہ پور چاکر کے قریب نواب شاہ روڈ پر تیز رفتار بس سامنے سے آنے والے چنگچی رکشے کے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں چنگچی رکشے مین سوار تمام افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    اس کے علاوہ تیز رفتار بس حادثے کے بعد الٹ گئی جس سوار مسافروں کو علاقہ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا، حادثے کے بعد ہر طرف چیخ و پکار مچ گئی۔

    اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو اداروں کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ہلاک و زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، ہلاک ہونے والوں میں سے متعدد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    حادثے میں رکشہ ڈرائیور بھی جان گنوابیٹھا جبکہ حادثے میں چوبیس افراد زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے جس میں سے اکثر کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

  • ترکی: ٹرین حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک،73 زخمی

    ترکی: ٹرین حادثے کا شکار، 24 افراد ہلاک،73 زخمی

    انقرہ : ترکی کے شمال مغربی صوبے میں مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے باعث حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جبکہ 73 مسافر زخمی ہوئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترکی کے صوبے تیکرداگ میں گذشتہ روز ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا، جس کے نتیجے میں 24 مسافر ہلاک جبکہ 70 سے زائد زخمی ہیں، جنہیں فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے وزارت ٹرانسپورٹ کا کہنا تھا کہ ٹرین کو تیز بارش کے باعث حادثہ پیش آیا تھا جس کے بعد ریل گاڑی کی 5 مسافر بردار بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔

    ترکی کی وزارت ٹرانسپورٹ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ٹرین ترکی کے شہر ایدرین سے محکمہ ریلوے کے 6 افراد سمیت 362 شہریوں کو لے کر استنبول کی جانب گامزن تھی۔

    ٹرین حادثے کی متاثرہ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ ’میں بھی حادثے کا شکار ہونے والے بوگیوں میں موجود تھی لیکن خوش قسمتی سے بچ گئی، خوفناک حادثے میں متعدد افراد ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہیں، جن میں کئی کی ٹانگیں کٹ چکی ہیں‘۔

    غیر ملکی خبر رساں اداروں سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے صوبے تیکرداگ گورنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ علاقے میں تیز بارش کے باعث راستے خراب تھے اس لیے حادثہ پیش آیا، تاہم حادثے کے فوراً بعد ریسکیو اہلکاروں نے امدادی سرگرمیاں شروع کردی تھی جس میں فوج اور ہیلی کاپٹر ایمبولینس نے بھی حصّہ لیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ المناک حادثے میں متاثر ہونے والے افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے ترکی کے صدر طیب اردوگان نے حکومت اراکین کو امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کی ہدایت کردی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل سنہ 2008 جنوری میں بھی ٹرین کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 9 شہریوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا تھا، جبکہ سنہ 2004 میں ترک ریک پٹری سے اترنے کے باعث 41 افراد ہلاک اور 80 زخمی ہوگئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں

  • نکاراگوا:حکومت مخالف مظاہرے‘لائیو رپورٹنگ کرنے والا صحافی ہلاک

    نکاراگوا:حکومت مخالف مظاہرے‘لائیو رپورٹنگ کرنے والا صحافی ہلاک

    ماناگوا : نکارا گوا میں گذشتہ ایک ہفتے سے حکومتی پالیسیوں کے خلاف عوام کی جانب سے شدید احتجاج جاری ہے، مظاہروں کی لائیو رپورٹنگ کرنے والا صحافی گولی کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق جمہوریہ نکارا گوا میں حالیہ دنوں موجودہ حکومت کے خلاف ہونے والے عوامی مظاہروں میں لائیو رپورٹنگ کرتے ہوئے حکومت کے حامیوں اور پولیس کی گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔

    انجیل گاہونا کیبیرین کوسٹ ٹاؤن میں حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر مظاہروں کے دوران ٹوٹنے والی اے ٹی ایم مشین کی صورتحال دکھا رہے کہ اچانک گولی چلی۔ جس کے بعد انہیں زمین پر گرتے ہوئے دکھا جاسکتا ہے۔

    غٖیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صحافی انجیل گوہونا کو گولی لگنے کے بعد ارگرد موجود لوگ ان کا نام لے کر چیختے رہے اور انہیں اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال لے گئے۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ تاحال یہ واضح نہیں ہوسکا ہے کہ صحافی پر دوران رپوٹنگ گولی کس نے چلائی۔ تاہم مظاہرے میں موجود مقامی اخبارات کے صحافیوں نے کہا ہے کہ احتجاج کے دوران حکومت کے حامی اور پولیس اہلکار ہی مسلح تھے۔

    نکارا گوا میں موجود عالمی فلاحی ادارے ریڈ کراس کے اہلکاروں کا مؤقف ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کے دوارن اب تک 10 سے زائد شہریوں کی ہلاکت ہوچکی ہے۔

    حکومت کی جانب سے ملازمین کی کی تنخواہوں سے پینشن کی مد میں اضافی رقم کی کٹوتی اور مراعات میں کمی کے خلاف عوام نے گذشتہ ہفتے حکومتی پالیسی کے خلاف پرامن مظاہروں کا آغاز کیا۔

    حکومت مخالف مظاہروں میں بدھ کے روز اس وقت شدت آئی جب نکارا گوا کے صدر اورٹیگا کے حامی اور وفاقی پولیس نے پر امن مظاہرین پر گولیاں چلائیں، تین روز میں فائرنگ کی زد میں آکر صحافی سمیت 10 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔

    امریکی میڈیا کے مطابق نکارا گوا کے صدر اورٹیگا نے حکومت مخلاف تحریکوں کے سربراہ کو مذاکرات کی پیش کش کی، تاہم انہوں نے ’پہلے پولیس کا تشدد رکوایا جائے‘ کہہ کر مذاکرات کرنے سے انکار کردیا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ نکارا گوا کے صدر اورٹیگا کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین نے سرکاری عمارت کو نقصان پہنچانے کے بعد آگ لگانے کی کوشش بھی کی، حکومت نے کئی شہروں میں مظاہروں مزید شدت آنے کے پیش نظر فوجی دستے تعینات کردیئے۔

    ماناگوا میں واقع یونیورسٹی کے طلباء نے کیمپس کو رکاوٹیں لگاکر بند کردیا، پولی ٹیکنک یونیورسٹی میں تقریباً 100 افراد مظاہروں کے دوران زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوئٹہ : مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت دس افراد جاں بحق

    کوئٹہ : مختلف واقعات میں فائرنگ سے خاتون سمیت دس افراد جاں بحق

    کوئٹہ : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کوئٹہ میں دس افراد جان کی بازی ہار گئے، شاہ زمان روڈ پر چار افراد، قمبرانی روڈ پر پانچ اور دشت روڈ پر ایک شخص کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں قیام امن زیادہ دیر قائم نہ رہ سکا، شہر کی سڑکوں پر گولیاں برسا کر دس افراد سے زندگی چھین لی گئی۔

    شاہ زمان روڈ پرفائرنگ سے خاتون سمیت 4افراد لقمہ اجل بنے، قمبرانی روڈ پر5 افراد کو ابدی نیند سلا دیا گیا پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتاہے۔

    دوسری جانب دشت روڈ پر ایک شخص کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا، پولیس اب تک واقعات میں ملوث کسی بھی ملزم کو تاحال گرفت میں نہ لاسکی۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس نے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو طبی امداد کےلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا ۔

    گزشتہ روزٹیکسی پرفائرنگ کرکے قتل کیے گئے شخص کے رشتے داروں نے علمدار روڈ پر دھرنا دیا اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

    مزید پڑھیں : کوئٹہ، سات سالہ بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرم کو سزائے موت

    ذرائع کا کہنا ہے کہ شاہ زمان روڈ پر رکشہ سوار فائرنگ کا نشانہ بنے جس میں خاتون سمیت چار افراد جاں بحق اور بچہ زخمی ہوا، قمبرانی روڈ چند گھنٹے میں دو بار گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے گونجتا رہا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور تین زخمی ہوئے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔