Tag: 10 september

  • بینکوں‌ کو کل اپنی برانچیں‌ کھولنے کا حکم

    بینکوں‌ کو کل اپنی برانچیں‌ کھولنے کا حکم

    کراچی: اسٹیٹ بینک نے صارفین کی سہولت کے لیے تمام کمرشل بینکوں کو ہفتے کو بھی برانچیں کھولنے کا حکم دے دیا۔

    اطلاعات کے مطابق مرکزی بینک آف پاکستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے پیش نظر ملک بھر کے صارفین کو سہولت دینے کے لیے کمرشل بینکوں کو ہفتہ 10 ستمبر کو بھی اپنی تمام برانچیں کھولنے کی ہدایت کردی۔

    یہ ہدایات انہوں نے 12 سے 13 ستمبر پیر تا بدھ عید کی تعطیلات کے پیش نظر کی ہیں کیوں کہ ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی بینکوں کی تعطیلات ہوتی ہیں اور اب عید کی تین چھٹیوں کے سبب بینک مسلسل پانچ روز بند رہتے اور صارفین کو رقم کے حصول میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا۔

    اس پریشانی سے بچنے کے لیے مرکزی بینک نے ہفتے کو بھی کمرشل بینکس کھولنے کی ہدایت کردی ہے۔

    دریں اثنا اسٹیٹ بینک نے عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز میں نقدی کی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کردی ہے اور کہا ہے کہ بالخصوص مویشی منڈی کے اطراف قائم اے اٹی ایم ضرور فعال رکھے جائیں۔

  • اپیکس کمیٹی کا اجلاس 10ستمبر کو اسلام آباد میں طلب

    اپیکس کمیٹی کا اجلاس 10ستمبر کو اسلام آباد میں طلب

    اسلام آباد: وزیرِاعظم نواز شریف نے اپیکس کمیٹی کا اجلاس دس ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا ہے، وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں رقم کے غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی ایکشن پلان پر عملدرآمد اور اب تک کی کارروائی پر غور کیلئے ایپکس کمیٹی کا اجلاس دس ستمبر کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا، اجلاس میں آرمی چیف اور چاروں وزرائے اعلی اور صوبائی چیف سیکریٹریز بھی شرکت کریں گے، وفاقی حکومت نے کہا ہے کہ دہشتگردی اور کرپشن کے معاملے میں کوئی بھی رکاوٹ برداشت نہیں کیجائے گی۔

    ذرائع کے مطابق یہ بات بھی واضح کی گئی ہے کہ فلاحی کاموں کی آڑ میں رقم کے غیر قانونی استعمال کی اجازت نہیں د ی جا سکتی ، وفاقی حکومت کا کہنا ہے کہ الطاف حسین کی تقریر کا معاملہ عدالت میں ہے، حکومت اس سلسلہ میں کچھ نہیں کرسکتی، سیاسی سرگرمیوں کی آڑ میں جرائم پیشہ افراد کو پناہ دینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کل سے کراچی میں ہوگی

    این بی پی رینکنگ اسنوکرچیمپیئن شپ کل سے کراچی میں ہوگی

    کراچی: چھٹی این بی پی رینکنگ اسنوکر چیمپیئن شپ دس ستمبر سے کراچی میں شروع ہورہی ہے۔ پنجاب سے تعلق رکھنے والے کیوئسٹ اسجد اقبال اعزاز کا دفاع کرینگے۔

    کراچی میں پاکستان بلیئرڈ اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ چیمپیئن شپ میں چاروں صوبوں سے اڑتیس کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں۔

    ایونٹ کے ٹاپ دو کھلاڑی قطر اکیڈمی سکس ریڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کرینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ورلڈ اسنوکر چیمپیئن شپ پاکستان میں منعقد ہوگی۔ جس کیلئے ایشین اسنوکر فیڈریشن نے تعاون کی یقین دہانی کرادی ہے۔