Tag: 10 terorrist killed

  • خیبر ایجنسی: فوج سے جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر ابوجندل ہلاک

    خیبر ایجنسی: فوج سے جھڑپ میں شدت پسند کمانڈر ابوجندل ہلاک

    پشاور: شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران جھڑپ میں دو فوجی اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے چار حملہ آور دہشتگرد ہلاک کر دیے۔ ترجمان طالبان نے اپنے خودکش حملوں کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر ابوجندل کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے مطابق اتوار کی شام گرلامائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دہشتگردوں سے جھڑپ میں چار دہشت گرد مارے گئے ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں دو فوجی جوان بھی شہید ہوگئے ہیں۔ پشاور میں دونوں شہید فوجیوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے۔

    دہشتگردوں کے خلاف پاک فوج کا آپریشن خیبرون اور خیبر ٹو کامیابی سے جاری ہے اور پاک فوج کی جانب سے جیٹ طیاروں کی شدت پسندوں پربمباری بھی جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق تازہ کارروائی تحصیل تیراہ کے علاقے آکا خیل میں کی گئی۔ جس میں اہم کمانڈر سمیت تیرہ شدت پسند ہلاک ہوگئے ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فضائی کارروائی میں دہشت گردوں کے سولہ ٹھکانے اور گولہ بارود تباہ کردیا گیا ہے۔

    گذشتہ روز بھی علاقےسےسترہ دہشتگردوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق ہلاک شدگان کا تعلق کالعدم تنظیم لشکراسلام سے ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبر ون اور شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب سے علاقے میں امن وامان بحا ل ہورہا ہے اور نقل مکانی کرنیوالےافراد کی واپسی کیلئے بھی حکومت کی جانب سے لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب طالبان کے ترجمان نے پچھلے دنوں پاکستانی فوج کے ہاتھوں ایک کاروائی میں اپنے خود کش حملوں کے ماسٹر مائنڈ کمانڈر ابو جندل کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ دوسری جانب اہم ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ داعش نے پاکستان میں دہشت گردی کا منصوبہ بنایا ہے اور اس حوالے سے داعش نے10رکنی خصوصی ونگ بھی بنا لیا ہے۔

  • بلوچستان : کیچ میں10 سے زائد شدت پسند مارے گئے

    بلوچستان : کیچ میں10 سے زائد شدت پسند مارے گئے

    بلوچستان : ضلع کیچ میں فرنٹیئر کور نے ایک کاروائی میں دس سے زائد شدت پسندوں کو ہلا ک کرکے ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ایران سے متصل ضلع کیچ میں فرنٹیئر کور نے دس سے زائد شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا، کاروائی میں ایف سی کا ایک اہلکار شہید اور چار زخمی بھی ہوئے ۔

    آپریشن میں فرنٹیئرکور بلوچستان کے چھ سو اہلکاروں نے حصہ لیا جبکہ آپریشن کی نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہیلی کاپٹرز کی مدد لی گئی۔

    شدت پسندوں کی پناہ گاہوں سے بھاری مقدار میں باردوی سرنگیں، آئی ای ڈیز اورگولہ بارود برآمد کیا گیا، کارروائی کے دوران شدت پسندوں کی چھ گاڑیاں بھی تباہ کی گئیں۔