Tag: 10 wicket

  • انڈرنائنٹین کرکٹ:افغانستان نے پاکستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا

    انڈرنائنٹین کرکٹ:افغانستان نے پاکستان کو دس وکٹ سے ہرا دیا

    لاہور: افغانستان انڈرنائنٹین ٹیم نے پاکستان انڈر نائنٹین کو یکطرفہ مقابلے بعد دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ تین میچز کی سیریز میں افغانستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

    لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ میں افغانستان انڈر نائن ٹین ٹیم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بارش کے باعث قومی جونیئر ٹیم کی اننگز کو تینتس اوورز تک محدود کردیا۔

    قومی انڈر نائن ٹین ٹیم مقررہ اوورز کھیلے بغیر ایک سو اکتیس رنز پر ڈھیر ہوگئی، بارش کی مداخلت کے سبب اٖفغانستان انڈر نائنٹین ٹیم کو جیت کیلئے بائیس اوورز میں ایک سو دو رنز کا ہدف ملا۔ اوپنرز نے جارحانہ آغاز فراہم کرتے ہوئے ہدف بغیر کسی نقصان کے سولہویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

  • ویسٹ انڈیز نےپہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

    ویسٹ انڈیز نےپہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے ہرا دیا

    کنگسٹن :ویسٹ انڈیز نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں بنگلہ دیش کو دس وکٹوں سے شکست دے دی۔ کنگسٹن میں کھیلے گئے ٹیسٹ کے آخری روز بنگلہ دیش نے دوسری نامکمل اننگز دو سو چھپن رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی تو ویسٹ انڈین فاسٹ بولر کیمر روچ نے بلے بازوں کی ایک نہ چلنے دی۔

    کپتان مشفیق الرحیم ہی حریف بولرز کے سامنے کچھ مزاحمت کرسکے۔ مشفیق الرحیم کی سنچری نے بنگلہ دیش کو اننگز کی شکست سے تو بچالیا لیکن شکست سے نہ بچا سکے۔ مہمان ٹیم دوسری اننگز میں تین سو چودہ رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

    مشفیق الرحیم ایک سو سولہ رنز پر بناکر ٹاپ اسکورررہے۔ ویسٹ انڈیز نے تیرہ رنز کا مطلوبہ ہدف بغیر کسی نقصان کے حاصل کرتے ہوئے دو میچز کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔