Tag: 10 year old boy

  • دس سالہ بچہ ماں کو موت کے منہ سے کیسے نکال لایا؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    دس سالہ بچہ ماں کو موت کے منہ سے کیسے نکال لایا؟ حیرت انگیز ویڈیو وائرل

    اکثر سوشل میڈیا پر ہمیں ایسی ویڈیوز دیکھنے کو ملتی ہیں جس کو دیکھ کر ہم حیرت سے ساکت ہوجاتے ہیں اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جو خوفزدہ کردیتی ہیں۔

    ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں دس سالہ بچے کو تالاب میں ڈوبنے والی ماں کو بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر یہ ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک بچہ سوئمنگ پول میں یہ دیکھ کر چھلانگ لگا دیتا ہے کہ اس کی ماں مدد کیلئے پکار رہی ہے اور اپنی جان بچانے کے لیے جدوجہد بھی کررہی ہے۔

    غیر ملکی خبر عرساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ دنوں امریکی ریاست ٹیکساس میں پیش آیا، جسے سوشل میڈیا صارفین نے دیکھ کرخوشی اور حیرت کا اظہار کیا اور بچے کی ہمت کی داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔

    دس سالہ گیون کینی نے اپنی ماں کو جو دماغی مرض میں مبتلا ہے، سوئمنگ پول میں نہانے کے دوران ہاتھ پاؤں مارتے دیکھا بچے نے اپنی جان پرواہ اور کوئی لمحہ ضائع کیے بغیر فوری طور پر پول میں چھلانگ لگا دی۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے گیون کینی نے بتایا کہ سوئمنگ پول کے کنارے پر ہی موجود تھا کہ اس دوران مجھے اپنی ماں کی چیخنے کی آوازیں سنائی دیں۔

    بچے نے بتایا کہ میں فوراً پول میں کود گیا اور ماں کو پکڑ کر سیڑھی تک لے آیا، میں نے دیکھا کہ دماغی بیماری کی وجہ سے ماں کا دم گھٹ رہا تھا۔

    بچے کی ماں لوری کینی کا کہنا تھا کہ مجھے دوسری زندگی ملی ہے اور مجھے اپنے بیٹے پر فخر ہے۔

    دس سالہ بچے اس بچے کے بڑے کارنامے پر کنگسٹن پولیس چیف نے اس کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد کی جس میں اسے انعام سے نوازا گیا۔

  • امریکہ : سفاک باپ نے دس سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

    امریکہ : سفاک باپ نے دس سالہ بیٹے کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا

    واباش : امریکہ میں سفاک شخص نے بیوی سے جھگڑے کے دوران بیٹے کو چھریاں مار کر زخمی کردیا جو بعد ازاں چل بسا، پولیس آنے پر ملزم نے افسر پر بھی فائرنگ کردی۔

    امریکی ریاست انڈیانا کے شہر واباش میں بیوی سے جھگڑے کے بعد بیٹے کو چھریوں کے وار کرکے قتل کردیا، پولیس پہنچنے پر ملزم نے افسر کی ٹانگ پر گولی ماردی۔

    انڈیانا اسٹیٹ پولیس کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جمعہ کے روز صبح 7 بجے کےقریب 294 ایسٹ میپل اسٹریٹ واباش میں32سالہ شخص ولیم سنیلباچ کی اپنی بیوی سے کسی بات پر تلخ کلامی ہوئی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بحث کے دوران ملزم نے طیش میں آکر اپنے دس سالہ بیٹے کیڈن سنیلباچ کے سینے پر پے در پے چھریوں کے وار کیے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔

    زخمی لڑکے کو تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ بعد ازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج ہلاک ہوگیا۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس پارٹی جائے وقوعہ پر پہنچی اور ملزم سے تفتیش کرنا چاہی تو ملزم نے پولیس افسر کی ٹانگ میں گولی ماردی، پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے ملزم کو زخمی کرکے گرفتار کرلیا۔

    انڈیانا اسٹیٹ پولیس کے پبلک انفارمیشن آفیسر سارجنٹ ٹونی سلوکوم نے کہا کہ یہ ایک المناک صورتحال ہے، یہ بات ذہنوں کو حیرت میں ڈال دیتی ہے کہ کیوں کوئی اپنے دس سالہ بچے کو چھرا گھونپتا ہے اور پھر پولیس افسر پر بھی گولی چلانا چاہتا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اب ملزم سے قتل کی تفتیش جاری ہے حالانکہ اس وقت ولیم سنیلباچ پر فرد جرم عائد نہیں کی گئی ہے۔ ملزم کو جائے وقوعہ سے فورٹ وین اسپتال لے جایا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی فائرنگ سے زخمی ہونے ولا افسر بروبیکر صحت یاب ہو رہا ہے۔