Tag: 100انڈیکس

  • نئے سال کے پہلے دن پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ نئے سال کے پہلے ہی دن چند منٹوں میں ہی 64 ہزار کی سطح پر پہنچ گئی، انڈیکس میں 1700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سال اور کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی اور ہنڈرڈ انڈیکس چند منٹوں میں ہی چونسٹھ ہزارکی سطح پرپہنچ گیا۔

    کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 1785 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 64 ہزار کی سطح دوبارہ عبورکر گیا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں اس وقت انڈیکس 64 ہزار236 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کریکشن کے بعد اسٹاک مارکیٹ دوبارہ بڑھنا شروع ہوگئی ہے۔۔ تمام معاشی اشاریے بہتر سمت میں جا رہے ہیں۔

    خیال رہے سال 2023 میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت اور منفی رحجانات رہے، تاہم اسٹاک مارکیٹ نے نئے ریکارڈز قائم کیے اور مجموعی سرمایہ بھی بڑھ گیا۔

    پاکستان میں سال 2023 کا آغاز ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 40 ہزار 815 کی سطح سے ہوا اور 67 ہزار کی بلند سطح پر پہنچا تاہم سال کے آخری کاروباری دن مارکیٹ کا انڈیکس کم ہو کر 62 ہزار کی سطح پر آ گیا جب کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ 2023 میں دنیا کی تیسری بہترین مارکیٹ قرار پائی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،  100انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس 6 سال بعد 50 ہزار کی حد کو چھو گیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی مثبت رجحان رہا اور 100 انڈیکس 6 سال بعد 50ہزار کی حد کو چھو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے دوسرے دن بھی زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

    کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں دوسو چھیاسی پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے انڈیکس پچاس ہزار سترہ پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں 100 انڈیکس چھ سال کے بعد پچاس ہزار کی حد عبور کرگیا، اس سے قبل انڈیکس جنوری دو ہزار سترہ میں پچاس ہزار کی سطح پر پہنچا تھا جبکہ رواں اکتوبر میں انڈیکس تین ہزار سات سو پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    اس حوالے سے معروف کاروباری شخصیت عقیل کریم ڈھیڈی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب روپے کی قدر بہتر ہوگئی ہے ،مہنگائی بھی کم ہورہی ہے۔

    بہت عرصے کے بعد ہم نے روپے کی قدر کو اس طرح مضبوط ہوتےدیکھاہے،موجودہ اقدامات سے انڈسٹری اور ڈیمانڈ کو سپورٹ ملےگا ، کپاس کی پیداوار اس سال ڈبل سے بھی زیادہ ہوئی ہے،عقیل کریم ڈھیڈی

    اداروں کی جانب سے جو اقدامات لئے گئے یہ سب اس کا نتیجہ ہے،اقدامات کی بدولت ریونیو ٹارگٹ بھی حاصل ہواہے۔

    یاد رہے گذشتہ ہفتے میں 100 انڈیکس میں 2000 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا ، جس کے بعد انڈیکس چھ سال کی بلند سطح 49493 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست  تیزی، 100انڈیکس 47  ہزار770 کی سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100انڈیکس 47 ہزار770 کی سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان جاری ہے اور کاروبار کے پہلے روز ہی 100 انڈیکس1.37فیصداضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتےکے پہلے روزاسٹاک مارکیٹ میں کاروبار میں مثبت رحجان رہا اور اسٹاک ایکس چینج میں سرمایہ کار سرگرم نظر آئے، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 645پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور 100انڈیکس1.37 فیصد اضافے سے 47770 سطح پر پہنچ گیا۔

    کاروبار کے دوران اب تک ایک ارب سےزائدشیئرزکاکاروربارہوچکا ہے، کاروبارکئے گئے شیئرزکی مالیت 23ارب 74 کڑور روپے ہیں۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈبن گئے اور 100 انڈیکس میں 1211 پوائنٹس کا اضافے سے 47126 پر بند ہوا۔
    .
    ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں  شدید مندی، 100انڈیکس 35ہزار 956 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، 100انڈیکس 35ہزار 956 پوائنٹس کی سطح پر آگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کے ہالٹ کے بعد شدید مندی ریکارٖڈ کی گئی، 100انڈیکس 1700 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 35ہزار956پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز میں منفی رحجان دیکھا گیا اور  آغاز میں 100 انڈیکس میں 760 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہی 37ہزار پوائنٹس کا لیول ٹوٹ گیا۔

    کاروبار کے دوران  100انڈیکس میں 1324 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 36 ہزار 348 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے باعث کاروبار45 منٹ کیلئے روک دیاگیا ، کے ایس ای 30انڈیکس میں 4فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 45منٹ کےہالٹ کے بعد مندی کا رجحان برقرار ہے ، 100انڈیکس میں 1716 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد انڈیکس میں 36 ہزارپوائنٹس کا لیول برقرار نہ رہ سکا اور 35ہزار956پوائنٹس پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ میں آج کی مندی 11جولائی 2017 سے اب تک کی سب سے بڑی ہے ، 11جولائی 2017 کواسٹاک مارکیٹ میں4.65فیصدکمی ہوئی تھی۔

    خیال رہے مارکیٹ ہالٹ ہفتے میں دوسری بارلگایاگیا ہے ، اس سے قبل 9 مارچ کو بھی اسٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 2100 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد بینچ مارک انڈیکس 36ہزار 113پوائنٹس پر آگیا تھا اور کاروبار کے دوران 5 فیصد سے زائدکمی پر ٹریڈنگ 45منٹ کے لیے روک دی گئی تھی۔

    گذشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 38ہزار 200پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا تھا۔

    دوسری جانب ایشیائی حصص بازاروں میں مندی کا رحجان برقرار ہے ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں883 پوائنٹس، ہانگ کانگ انڈیکس میں844 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  تمام چینی اسٹاک مارکیٹ میں مندی کی لپیٹ میں ہیں۔

    مزید پڑھیں : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 38ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    گزشتہ روز امریکی اسٹاک مارکیٹس کااختتام بھی زبردست مندی میں ہوا، ڈاؤجونزانڈیکس میں 1464پوائنٹس، نیسڈیک میں 392 پوائنٹس کی کمی ہوئی، اسی طرح تمام یورپی منڈیوں کا اختتام بھی مندی پر ہوا، برطانوی اسٹاک مارکیٹ میں 84 پوائنٹس کی کمی، فرانسیسی مارکیٹ میں 26 پوائنٹس کی کمی جبکہ جرمن مارکیٹ میں37 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

  • امریکی صدر کا خطاب ،  100انڈیکس  42ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    امریکی صدر کا خطاب ، 100انڈیکس 42ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    کراچی : امریکی صدر ٹرمپ کے خطاب کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں انڈیکس  42 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا، انڈیکس میں 838 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے فوجی طاقت استعمال نہ کرنے بیان پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ سمیت ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی کا رحجان دیکھا جارہا ہے۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبارکا مثبت آغاز ہوا اور 100انڈیکس میں 838 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیاہے، جس کے بعد 100انڈیکس میں 42 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا ، 100انڈیکس 42ہزار 195پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    دوسری جانب امریکی اسٹاک مارکیٹس کے بعد ایشیائی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی جاری ہے ، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں175پوائنٹس ، ہانگ کانگ اسٹاک مارکیٹ میں42 پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔

    چینی حصص بازار ،امریکی اور یورپی اسٹاک مارکیٹس میں تیزی ریکارڈ کی گئی، امریکی ڈاؤ جونز میں30 پوائنٹس اور امریکی نیسڈیک میں 10پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مزید پڑھیں : ایران کا امریکا پر جوابی حملہ، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی

    جرمن ڈیکس میں37پوائنٹس ، فرانسیسی سی اےسی40میں30پوائنٹس اور برطانوی فٹسی 100میں10پوائنٹس کااضافہ دیکھا گیا۔

    گزشتہ روز ایران کے امریکا کو جوابی حملے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھرکی اسٹاک مارکیٹ میں مندی چھائی رہی تھی جبکہ خام تیل اور سونے کی قیمت بھی بڑھ گئی تھی۔

  • آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکج : 100انڈیکس میں400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    آئی ایم ایف بیل آوٹ پیکج : 100انڈیکس میں400 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    اسلام آباد : آئی ایم ایف کاپاکستان کےلیے6ارب ڈالرکابیل آوٹ پیکج بھی اسٹاک مارکیٹ میں بہتری نہ لاسکا، کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں 400  سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی اور انڈیکس34 ہزار 350کی سطح سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے بعد کاروباری ہفتے کے آغاز میں اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کارجحان دیکھا گیا ، کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 35 ہزار 227 پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا

    اچانک اسٹاک ایکسچینج میں تیزی مندی میں تبدیل ہوگئی اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے بعد انڈیکس34 ہزار350کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

    انڈیکس میں اب تک 900 پوائنٹس کے رینج بینڈ میں کاروبار ہوچکا ہے۔

    یاد رہے پاکستان اورآئی ایم ایف کےدرمیان معاہدہ طے پاگیا ہے ،تین سال میں چھ ارب ڈالرملیں گے، پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف ٹیم کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد آئی ایم ایف کا ایگزیکٹو بورڈ کی توثیق کے بعد کیا جائےگا۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ 4 سال کی کم ترین سطح پر، سرمایہ کاروں کے 115 ارب ڈوب گئے

    خیال رہے گزشتہ ہفتے کے دوران 100انڈیکس 1406 پوائنٹس کمی سے 34716 پر بند ہوا اور 15.93 ارب روپے مالیت کے36 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ کاروباری ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 245 ارب روپے کم ہوکر 7126 ارب روپے ہوگئی تھی۔

    انڈیکس 4 سال کی کم ترین سطح 34 ہزار 900 کی سطح تک گرگیا تھا اور سرمایہ کاروں کے115ارب ڈوب گئے تھے۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس بلند ترین ریکارڈ سطح پر

    کراچی اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس بلند ترین ریکارڈ سطح پر

    کراچی: اسٹاک مارکیٹ 100انڈیکس تاریخ کی بلند ترین ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے، کے ایس ای 100انڈیکس 33ہزار888 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر آگیا۔

    گزشتہ روز بھی کراچی اسٹاک مارکیٹ تاریخ میں پہلی بار تینتیس ہزارپانچ سوپوائنٹس کاسنگ میل عبورکرگئی تھی، کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد مارکیٹ میں تمام دن تیزی کا رجحان رہا، کیمیکل، سیمنٹ، فرٹیلائیزر اور بینکنگ سیکٹر میں سرمایہ کار خاصے سرگرم نظر آئے۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق رزلٹ سیزن کے آغاز، کمپنیوں کے بہتر مالی نتائج اور شرح سود میں متوقع کمی وہ عوامل ہیں جو بازار حصص کو مسلسل اُوپر لے جارہے ہیں۔

    گزشتہ روز کراچی اسٹاک مارکیٹ کے بینچ مارک 100 انڈیکس میں 214 پوائنٹس کا حتمی اضافہ ہوا تھا، جو کاروبار کے اختتام پر 33586 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح پر بند ہوا۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 1042پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 1042پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی :پاک فوج کی سیاسی بحران میں ثالثی نے کراچی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی نئی لہر پھونک دی، تاریخ میں پہلی بار ہنڈریڈ انڈیکس میں یک مشت ایک ہزار پوائنٹس کی تیزی ریکارڈکی گئی۔

    پاک فوج کی ثالثی اور عمران کی جانب سے منزل قریب ہونے کی نوید اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافے کی وجہ بنی، تاریخ میں پہلی بار ایک ساتھ کے ایس ای ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار پوائینٹس کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد اٹھائیس ہزار پوائنٹس کی سطح ایک بار پھر بحال ہوگئی۔

    آج ٹریڈنگ کےدوران کراچی اسٹاک ایکسچینج میں شیئرزکی قیمت میں دو سو بیس ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، شیئرز کا کُل حجم چھ ہزار سات سو ارب روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

    ملک میں جاری کشیدہ سیاسی صورتحال کے باعث رواں ہفتے کراچی اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار رہی۔

  • کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

    کراچی اسٹاک مارکیٹ، 100انڈیکس میں 450پوائنٹس سے زائد کا اضافہ

    کراچی : سیاسی برف کے پگھلنےکی امید پرسرمایہ کارایک بار پھرکراچی اسٹاک مارکیٹ میں سرگرم ہوگئے، کےایس ای ہنڈرید انڈیکس نے ایک بار پھرانتیس ہزار پوائنٹس کی سطح کراس کرلی ہے۔

    تحریک انصاف اور عوام تحریک کی جانب سے مذاکرات کیلئے حامی بھرنا کراچی اسٹاک مارکیٹ کیلئے مثبت ثابت ہوا، آج ٹریڈنگ کا آغاز مثبت ہوا اور ایک موقع ہر ہنڈریڈ انڈیکس ساڑھے چار سو پوائنٹس سے زائد کے اضافے کے بعد انڈیکس انتیس ہزار ایک سو پوائنٹس کی سطح عبور کرگیا۔

    اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق پی ٹی آئی اور پی اے ٹی کی جانب سے مذاکرات کیلئے حامی کے بعد سرمایا کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے، جس کے باعث سرمایا کاروں کی جانب سے سرمایا کاری دیکھنے میں آئی۔