Tag: 100روپے والے پرائز بانڈ

  • سو روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    سو روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    کراچی : 100روپے کے انعامی بانڈ کی قرعہ اندازی کی تقریب ماہ اگست کے وسط میں منعقد ہونے والی ہے۔

    پرائز بانڈز پاکستان میں سرمایہ کاری کی محفوظ ترین اسکیموں میں سے ایک ہیں، ان بانڈز کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اصل نقصان کا بدلہ دیا جاسکتا ہے۔

    Prize Bond Draw

    اس وقت بانڈز رکھنے والے تمام افراد کی نظریں فاتحین کی فہرست پر ہیں، 100 روپے کا پرائز بانڈ شاید آپ کو اپنی طرف متوجہ نہ کرے لیکن 7 لاکھ روپے کا پہلا انعام آپ کی توجہ حاصل کرے گا۔

    پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کا شیڈول
    bond

    100روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی 15 اگست 2024 کو کراچی میں ہو گی۔ قرعہ اندازی میں 1 انعام سات لاکھ، 3 انعامات دو لاکھ اور1199 انعام ایک ہزار روپے کے ہیں۔

    اس کے علاوہ 1500روپے کے پرائز بانڈ کے فاتحین کا اعلان بھی 15 اگست کو کیا جائے گا۔

  • 100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    100روپے والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کب ہوگی؟

    کراچی : مرکزی بینک کی جانب سے 100 روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے 100روپے والے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی 15 نومبر 2023کو فیصل آباد اور لاہور آفس میں ہوگی۔

    سو روپے والے پرائز بانڈ کا پہلا انعام 7 لاکھ روپے جبکہ دوسرا انعام تین فاتحین کو دیا جائے گا جن میں 20 لاکھ روپے برابر تقسیم کیے جائیں گے اس کے علاوہ تیسرا انعام حاصل کرنے والے 1199 افراد کو 1ہزار روپے فی کس دیئے جائیں گے۔

    سو روپے کے انعامی بانڈ جیتنے والے خوش نصیبوں کے نام اور مکمل فہرست سیونگز ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے پر دیکھی جاسکتی ہے۔