Tag: 100 افراد ہلاک

  • ویڈیو: فٹبال میچ اچانک میدان جنگ بن گیا، 100 افراد ہلاک، سڑکوں پر لاشیں

    ویڈیو: فٹبال میچ اچانک میدان جنگ بن گیا، 100 افراد ہلاک، سڑکوں پر لاشیں

    فٹبال میچ کے دوران اسٹیڈیم اچانک میدان جنگ میں تبدیل ہوگیا اور ٹیموں کے حامیوں کے جھگڑے میں 100 افراد اپنی جان گنوا بیٹھے۔

    غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ مغربی افریقی ملک گنی میں یپش آیا ہے جہاں فٹبال ٹورنامنٹ کے دوران ٹیموں کے حامیوں کے درمیان خونریز تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 100 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گنی کے دوسرے بڑے شہر زریکورے میں فوجی سربراہ مامادی دومبویا کے اعزاز میں فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کیا گیا تھا اور ٹیموں کے درمیان میچ جاری تھا۔

    اسی دوران ریفری نے کوئی فیصلہ دیا جس پر تنازع کھڑا جو پہلے جھگڑے اور پھر خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا۔

    ریفری کے اس متنازع فیصلے پر ایک ٹیم کے مشتعل حامی میدان میں داخل ہوگئے جس کے بعد مخالف ٹیم کے حامی میدان میں آ گئے اور جھگڑا اسٹیڈیم کی حد سے نکل کر سڑکوں پر آ گیا۔

    اس واقعہ کے بعد ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے پر حملے شروع کر دیے۔ کچھ مشتعل مظاہرین نے پولیس اسٹیشن کو آگ لگا دی۔

    واقعہ کے بعد سوشل میڈیا پر تصاویر بھی وائرل ہوئی ہیں جس میں سڑکوں پر جا بجا لاشیں بکھری دکھائی دے رہی ہیں جب کہ مقامی اسپتال کے ڈاکٹر کے مطابق اس واقعے میں اب تک کم از کم 100 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ زخمی بھی کافی تعداد میں ہیں۔ ان میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    نائیجیریا میں سیلاب نے تباہی مچادی، 100 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا

    ابوجا: نائیجریا میں شدید بارشوں کے بعد آنے والے سیلاب کی زد میں آکر 100 افراد ہلاک درجنوں لاپتا ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نائیجریا میں مسلسل بارشوں نے سیلاب کی صورت اختیار کرلی ہے، سیلاب کی زد میں آکر 100 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں تاحال لاپتا ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سیلاب میں پھنسے افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جارہا ہے، عارضی کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں جہاں موبائل ڈسپنسری موجود ہے، متاثرہ افراد میں راشن بھی تقسیم کیا جارہا ہے۔

    سیلاب سے زیادہ نقصان نائجیریا کی چار ریاستوں میں ہوا جن میں کوگی، نائیجر، انمبرا اور ڈیلٹا شامل ہیں۔

    بارشوں اور سیلاب میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہوئیں، سیلاب کے راستے میں آنے والے درجنوں دیہات صفحہ ہستی سے مٹ گئے، دس ریاستوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہے اور نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ہے۔

    سیلاب کے باعث اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے، زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے کے سبب ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری

    پاکستان افغانستان میں امن چاہتاہے ‘ اعزازچوہدری

    واشنگٹن : امریکہ میں پاکستان کےسفیر اعزازاحمد چوہدری کا کہناہےکہ افغانستان میں امن پاکستان کے استحکام کے لیے ضروری ہے۔

    تفصیلات کےمطابق واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں اپنی پہلی کانفرنس کرتے ہوئےپاکستانی سفیر اعزازاحمد چوہدری کاکہناتھاکہ پاکستان اور امریکہ کےدرمیان 7دہائیوں سےقریبی تعلقات ہیں۔

    اعزاز احمد چوہدری کا کہناتھاکہ افغانستان کا عسکری نہیں سیاسی حل درکار ہے جس کے لیے پاکستان اور امریکا مل کر کردار ادا کر سکتے ہیں۔

    پاکستانی سفیر نےکہاکہ پاک افغان سرحد کے دونوں اطراف دہشت گردوں کی نقل و حرکت روکنے کے لئے سرحد کی نگرانی ضروری ہے۔

    اعزازاحمد چوہدری نےکہاکہ پاکستان ملک سےدہشت گردی کاخاتمہ کرنےکےلیےپرعزم ہے۔انہوں نےکہاکہ قبائلی علاقوں سےدہشت گردوں کاخاتمہ کردیاگیاہے۔

    مزید پڑھیں:نئےپاکستانی سفیراعزازچوہدری امریکہ پہنچ گئے

    خیال رہےکہ تین روز قبل پاکستان کی جانب سے امریکہ میں مقرر نئے پاکستانی سفیر اعزاز احمد چوہدری واشنگٹن پہنچے تھے۔

    یاد رہےکہ گزشتہ دنوں وزیرِ داخلہ چوہدری نثار علی خان سے امریکہ کےلیےنامزد سفیر اعزاز چوہدری نے ملاقات کی تھی جس میں پاک امریکہ تعلقات اور خطے کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیاگیاتھا۔

    واضح رہےکہ چودھری نثار نےاعزاز چودھری سےکہاتھاکہ بطور پاکستانی سفیر آپ کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی کہ پاکستان کی پالیسی اور نقطہ نظر ان امریکی ایوانوں، اداروں اور شخصیات تک موثر انداز میں پہنچایا جائےجنہوں نے پاکستان پر تنقید اپنا وطیرہ بنا لیا ہے۔

  • شام : بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک

    شام : بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک

    دمشق: شام میں بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ 120افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم کے ساحلی شہر میں موجود مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام میں دو خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے تین واقعات میں 100سے زائد افراد ہلاک جبکہ 120افراد زخمی ہوگئے.

    سرکاری نیوز چینل الاخباریہ کی جانب سےشئیر کی گئی تصویر میں شام کے شہر جبلہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد کا منظر دیکھا جاسکتا ہے.

    syria-post-1

    شام کے سرکاری نیوز چینل کے مطابق ایک دھماکہ جبلہ میں سرکاری اسپتال کے قریب ہوا.

    syria-post-2

    واضح رہے کہ شام میں تین حملوں سے میں سے دو خودکش حملے تھے اور ان حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.

    syria-post-3