Tag: 100 انڈیکس

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جاری ہے اور 100 انڈیکس دوران کاروبار ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    دوران کاروبار ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کرگیا اور اس وقت 566 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 945 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے مقامی اور غیرملکی انویسٹرز کا حصص بازار پر اعتماد جاری ہے، رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دس بہترین مارکیٹوں میں رہی۔

    https://urdu.arynews.tv/dollar-currency-rate-pakistan-today/

    ماہرین کے مطابق مارکیٹ نے انویسٹرز کو پچپن فیصد تک منافع دیا اور انڈیکس 78 ہزار445 پوائنٹس سے بڑھ کرایک لاکھ پچیس ہزار پر پہنچ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4,355 پوائنٹس یا 3.6 فیصد اضافے سے 124,379 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

    اس تیز رفتار تیزی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری تھی۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس دوسری بار 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس دوسری بار 80 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 80 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی زبردست تیزی کا رحجان رہا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 737 پوائنٹس اضافے کے ساتھ انڈیکس ایک بار پھر 80 ہزار سے اوپر پہنچ گیا۔

    اس وقت 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار289 پوائنٹس پرٹریڈ کر رہا ہے۔

    مزید پڑھیں : اسٹاک مارکیٹ نئی تاریخ رقم ، پہلی بار 80 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا

    ماہرین کا کہنا ہے آئی ایم ایف سے ممکنہ معاہدے کی خبروں اور مثبت معاشی اشاریوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد بحال ہواہے، جس کی وجہ سے مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

    یاد رہے 21 جون کو پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار مارکیٹ نے 80,000 پوائنٹس کی حد کو عبور کی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی ، ایک اور تاریخی ریکارڈ قائم

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 78ہزار کی نفسیاتی حد بھی عبور کر گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج آغاز سے ہی زبردست تیزی کا رحجان رہا اور مارکیٹ نے ایک اور نیا ریکارڈ قائم کردیا۔

    کاروباری ہفتے کے پہلے دن تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 1729 پوائنٹس اضافے کے ساتھ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 1711 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح 78 ہزار کی نفسیاتی حدعبورکرگیا، جو ابتک کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔

    ہندریڈ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار78ہزار 436 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    بجٹ سے ابتک تین سیشنز میں انڈیکس ساڑھے پانچ ہزار پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے، تجزیہ کاروں کا کہنا ہے مثبت بجٹ کی وجہ سے مارکیٹ میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاروں کی توقع ہے کہ نئے بجٹ کے خدوخال آئی ایم ایف سے نئے معاہدے کیلئے کارآمد ثابت ہوں گے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی ہے، 100 انڈیکس میں نیا ریکارڈ قائم ہو گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج تیسرے روز بھی زبردست تیزی رہی، سو انڈیکس نے ایک اور ریکارڈ قائم کر لیا، انڈیکس نے 63 ہزار کی سطح عبور کر لی۔

    100 انڈیکس 519 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 63 ہزار 475 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے، ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کو ملکی معیشت کی جانب سے اچھی خبریں مل رہی ہیں۔

    ماہرین کے مطابق الیکشن کے لیے فنڈز کا جاری ہونا، آئی ایم ایف سے اچھے مذاکرات کی وجہ سے سرمایہ کاروں میں اعتماد پیدا ہو گیا ہے۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی، ملکی  تاریخ میں دوسری بار انڈیکس  52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    اسٹاک مارکیٹ میں بڑی تیزی، ملکی تاریخ میں دوسری بار انڈیکس 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور ملکی تاریخ میں دوسری بار انڈیکس 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان آج بھی برقرار رہا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی 100 انڈیکس میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    کاروبار کے دوران انڈیکس 606 پوائنٹس اضافہ کے بعد 52 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا اور 52 ہزار 88 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہا ہے۔

    اس سے قبل پہلی بار100انڈیکس 30مئی 2017کو 52ہزار کی سطح پر پہنچا تھا، ہنڈرڈ انڈیکس نے آج دوسری باری باون ہزارکی نفسیاتی حد عبورکی ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک نے شرح سود کو برقرار رکھا ہے، مہنگائی میں کمی، برآمدات اور ترسیلات زرمیں اضافہ اورکرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی معیشت کے بہترہونے کی نشاندہی کررہے ہیں، جس سے اسٹاکس میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھ رہا ہے۔

    یاد رہے 23 اکتوبر کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تاریخ میں دوسری بار انڈیکس نے 51 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا تھا، اس سے قبل ہنڈرڈ انڈیکس پہلی بار 30 مئی 2017 کو نوازشریف کے دور حکومت میں 51 ہزار کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔

  • اسٹاک مارکیٹ میں  زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

    اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا

    کراچی :پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے ہی دن 1027 پوائنٹس کی تیزی دیکھنے میں آئی اور 100 انڈیکس 2 سال بعد 48 ہزار پوائنٹس کی حد کو عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے دن زبردست تیزی سے کاروبار کا آغاز ہوا۔

    کاروبار کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس تقریبا ایک ہزار سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا اور دوسال بعد انڈیکس اڑتالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    ہنڈریڈ انڈیکس 800 پوائنٹس اضافہ کےساتھ 47 ہزار900 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے پورٹ فولیو سرمایہ کاری آرہی ہے، جس سے اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آئی ہے۔۔ صرف جولائی میں اسٹاک مارکیٹ میں ایک کروڑ نوے لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

    ماہرین کے مطابق آئی ایم ایف سے معاہدہ اورعرب ممالک سے پاکستان میں سرمایہ کاری کی خبریں بھی سرمایہ کاروں میں بھی اعتماد کی وجہ بتائی جارہی ہے۔

    نائب صدر لاہور چیمبر عدنان بٹ کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ کا2 سال بعد 48 ہزار انڈیکس عبور کرنا خوش آئند ہے، ملک کومعاشی استحکام کی ضرورت ہے۔

  • 2 ارب ڈالرز آنے کا اعلان، سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر، انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    2 ارب ڈالرز آنے کا اعلان، سرمایہ کاروں میں خوشی کی لہر، انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں سعودی عرب سے فنڈ ٹرانسفر ہونے کے بعد 100 انڈیکس 670 پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج بھی مثبت رجحان برقرار رہا، مارکیٹ میں سعودی عرب سے اسٹیٹ بینک میں دو ارب ڈالر جمع ہونے کی اطلاع پر تیزی دیکھنے میں آئی۔

    100 انڈیکس میں 670 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور انڈیکس 28 اپریل2022 کے بعد 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے دو عرب ڈالرز آنے کے اعلان کے بعد انویسٹرز میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔ جس کی بعد انڈیکس اچانک اوپر جانا شروع ہو گیا۔

    گذشتہ روز مارکیٹ پینتالیس ہزار ایک سو پچپن پوائنٹس پر بند ہوئی تھی، نو سیشن میں ہنڈریڈ انڈیکس میں تقریبا تین ہزار سات سو پوائنٹس کا اضافہ ہو چکا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ  14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ 14 ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگئی ، آج 100 انڈیکس میں 626 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز دن بھر مثبت رجحان رہا اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی برقرار رہی۔

    کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 6 سو 26 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور ہنڈرڈانڈیکس چودہ ماہ بعد 44 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرگیا۔

    اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج چھ سو چھبیس پوائنٹس اضافے سے چوالیس ہزار ایک سو اٹھہتر پوائنٹس پر بند ہوا، اس دوران 16 کروڑ 62 لاکھ سے زائد حصص کا کاروبار دس ارب نوے کروڑ مالیت کا کاروبار ہوا۔

    کاروبار کے دوران کمرشل بینکوں کے حصص میں سب سے زیادہ تیزی دیکھی گئی۔

    یاد رہے آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد رواں ہفتے کے پہلے روز ہی 100انڈیکس میں 2307 پوائنٹس کا زبردست اضافہ دیکھا گیا تھا اور 100 انڈیکس 5.57 فیصد اضافے کے ساتھ 43759 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 1000سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد چالیس ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف کی تمام شرائط منظور کرنے کی خبروں پرآج پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا۔

    ہنڈرڈ انڈیکس ایک ہزار 61 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 40 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس40 ہزار 846 پوائنٹس پربند ہوا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کچھ مثبت خبروں کی وجہ سے سرمایہ داروں کا مارکیٹ پراعتماد بحال ہوا ہے، حکومت نے آئی ایم ایف کو یکم فروری سے منی بجٹ کے ذریعے نئے ٹیکس لگانا کا یقین دلایا ہے، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    گذشتہ روز اسٹاک مارکیٹ 729 پوائنٹس کے اضافے سے39 ہزار784پر بند ہوئی جبکہ دن بھر مجموعی طور پر355 کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا تھا۔

  • ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال، اسٹاک مارکیٹ میں بھی بدترین مندی

    کراچی: ملک میں غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 900 سے زائد پوائنٹس کمی کے بعد 41 ہزار کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز 19 جولائی 2022 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس 377 پوائنٹس کم ہو کر 41 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد سے نیچے آگیا۔

    اس کے بعد انڈیکس میں مزید کمی ہوتی رہی اور دن کے وسط تک 100 انڈیکس 11 سو 1 پوائنٹس کم ہو کر 40 ہزار 265 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں مجموعی طور پر 978 پوائنٹس کی کمی ہوئی اور 100 انڈیکس 40 ہزار 389 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں بھی صرف آج کے روز 6 روپے اضافہ ہوا ہے اور ڈالر کی قیمت 222 روپے پر پہنچ گئی۔