Tag: 100 انڈیکس

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 200 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 200 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے بعد 44 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق ہفتے کے تیسرے کاروباری روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 179 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 108 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے وسط تک بڑھنے والے پوائنٹس کی تعداد 407 ہوگئی اور 100 انڈیکس 44 ہزار 335 پوائنٹس پر ٹریڈ کرنے لگا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس مجموعی طور پر 238 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 44 ہزار 166 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی گئی تھی۔

    گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری روز جمعہ یکم اپریل کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 65 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 863 پوائنٹس پر پہنچ گیا تھا۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتہ کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 521 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ 43 ہزار 551 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 مارچ 2022 کے دوران مارکیٹ میں 57 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 20 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 83 ارب روپے بڑھ کر 7358 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: گزشتہ ہفتے کاروبار میں شدید مندی

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار منفی رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 1600 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 16 سو 91 پوائنٹس کی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس 43 ہزار 984 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    21 سے 25 فروری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 45 ہزار 743 پوائنٹس اور کم ترین سطح 42 ہزار 792 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1 ارب 14 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 33 ارب 53 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 258 ارب کم ہو کر 7537 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 46 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرگیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 260 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    بعد ازاں 100 انڈیکس میں 335 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار کی حد عبور کرگیا۔

    دن کے اختتام تک انڈیکس میں 46 ہزار 10 پوائنٹس پر ٹریڈنگ جاری رہی۔

    ڈالر کی قیمت میں کمی

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے سستا ہونے کے بعد 176 روپے 41 پیسے پر بند ہوا۔

    فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 177 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا۔

  • گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    گزشتہ ہفتہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کے لیے کیسا رہا؟

    کراچی: گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار مثبت رجحان میں رہا اور 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 418 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 763 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    10 سے 14 جنوری 2022 کے دوران انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 46 ہزار 220 پوائنٹس اور کم ترین سطح 45 ہزار 206 پوائنٹس رہی۔

    ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ میں 1.77 ارب شیئرز کے سودے ہوئے۔

    شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 44 ارب روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 74 ارب بڑھ کر 7846 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کو 100 انڈیکس میں 806 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 655 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 46 ہزار 542 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس 806 پوائنٹس اضافے کے بعد 46 ہزار 542 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں منفی رجحان دیکھا گیا تھا، ایک ہفتے میں 100 انڈیکس میں 15 سو 46 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔

    8 سے 12 نومبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس 1500 سے زائد پوائنٹس اضافے کے بعد 45 ہزار 749 پوائنٹس پر بند ہوا، ایک ہفتے کے دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 47 ہزار 443 اور کم ترین سطح 45 ہزار 716 پوائنٹس رہی تھی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

    کراچی: کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس 45 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان دیکھا گیا، 100 انڈیکس میں 573 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

    اضافے کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار 800 پوائنٹس کی سطح پر چلا گیا۔

    گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 44.39 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 863 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ

    کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے 100 انڈیکس میں 700 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا جبکہ اس دوران 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک ہفتے کے دوران 100 انڈیکس میں 756 پوائنٹس اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار 578 پوائنٹس پر بند ہوا۔

    18 سے 22 اکتوبر 2021 کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 46 ہزار 162 پوائنٹس جبکہ کم ترین سطح 44 ہزار 432 پوائنٹس رہی۔

    گزشتہ ہفتے کے دوران 44.39 ارب روپے مالیت کے 1 ارب 19 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 68 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 863 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :  100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح  پر آگیا

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج : 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح پر آگیا

    کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح 48125 پوائنٹس پر آگیا ، اب تک 9.67 ارب روپے مالیت کے 39کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان جاری ہے، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز 100انڈیکس میں70 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی ، جس کے بعد 100 انڈیکس 4 سال 2 ماہ کی بلندترین سطح 48125پوائنٹس پر آگیا

    کاروبار کے دوران اب تک 9.67 ارب روپے مالیت کے 39کروڑشیئرز کا کاروبار ہوچکا ہے۔

    گذشتہ روز ساڑھے چار سال بعد 100 انڈیکس 48 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا ، اس دوران اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس میں 258 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 48191 پر بند ہوا۔

    حصص بازار میں 1 ارب 39 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 30 ارب 48 کروڑ روپے رہی جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 48 ارب روپے اضافے سے 8316 ارب روپے ہے۔

    یاد رہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ ہفتے میں شئیرز کی ٹریڈنگ کے نئے ریکارڈ بنے تھے ، ہفتے کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں 137 ارب روپے کا کاروبار کیا گیا ، بدھ کو 1.56 ارب شئیرز اور جمعرات کو 2.20 ارب شئیرز کا ریکارڈ کاروبار ہوا جبکہ ایک ہفتے میں مارکیٹ کیپٹلائزیشن 169 ارب روپے اضافے سے 8 ہزار 131 ارب روپے ہوگئی۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ: 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کر گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی جس کے بعد 100 انڈیکس 45 ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھی گئی، دن کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 341 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 44 ہزار 992 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

    دن کے اختتام تک 100 انڈیکس میں 359 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 45 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔

    سال نو کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخی تیزی دیکھی گئی تھی جس کی بدولت 100 انڈیکس ڈھائی سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

    یکم جنوری کو مارکیٹ کے اختتام پر 100 انڈیکس 1.55 فیصد اور 679 پوائنٹس اضافے کے بعد 44 ہزار 434 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

    ڈالر کی صورتحال

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے اضافہ ہوا جس کے بعد ڈالر 160 روپے 33 پیسے سے بڑھ کر 160 روپے 45 پیسے کا ہوگیا۔

    تاہم اسٹیٹ بینک کے مطابق دن کے اختتام تک انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 4 پیسے کمی ہوئی، دن کے اختتام پر ڈالر 160 روپے 29 پیسے پر بند ہوا۔