Tag: 100 سے زائد مقدمات

  • 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    جھنگ میں 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو پولیس مقابلے میں مارا گیا۔

    پولیس کے مطابق شور کوٹ سٹی کے علاقہ پل قاضیاں کے مقام پر ڈاکوؤں سے مقابلہ ہوا، اس مقابلے میں 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب ڈاکو مارا گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم شوکت عرف شوکی متعدد اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھا، فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔

    اس کے علاوہ لاہور کے نواب ٹاؤن میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو  گرفتار کرلیا، پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان سے اسلحہ، درجنوں موبائل، چوری کی موٹرسائیکل اور نقدی برآمد کرلیا گیا، گرفتار ملزمان میں وقاص، شاکر علی اور حیدر علی شامل ہیں۔