Tag: 100 یونٹ

  • مفت بجلی ! صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    مفت بجلی ! صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

    سکھر (14 جولائی 2025) : وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کے حوالے سے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے اے آر وائی نیوزسے گفتگو میں کہا کہ سیپرا کا قیام 100 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے والے منصوبے کی جانب پہلا قدم ہے، سیپرا کے تحت جو بجلی سندھ حکومت پیدا کرے گی اس کا ٹیرف ہم مقرر کریں گے۔

    وزیر توانائی سندھ نے بتایا کہ عوام کو سستی بجلی فراہم کرنے کیلئے سکھر اور لاڑکانہ میں سولر پارک لگائیں گے، حیسکو اور کے الیکٹرک کو سندھ حکومت کے سولر پارک سے بجلی فراہم ہورہی ہے، سکھر اور لاڑکانہ کے سولر پارکس سے سیپکو کو بجلی فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ سیپکو اور حیسکو بورڈ میں سندھ حکومت کے لوگ شامل ہیں لیکن کے الیکٹرک کے بورڈ میں سندھ حکومت کا نمائندہ شامل نہیں ، او جی ڈی سی ایل کے بورڈ میں وفاق کا نمائندہ ہے صوبائی حکومت کا نہیں، او جی ڈی ایس ایل میں سندھ کا نمائندہ شامل ہونا چاہیے۔

    مزید پڑھیں : 200 یونٹ تک 5000 روپے بل اور 201 یونٹ ہوتے ہی بل 15 ہزار کیوں؟ سوالات کھڑے ہوگئے

    صدر مملکت سے ملاقات کے حوالے سے صوبائی وزیر نے کہا کہ صدر آصف زرداری سے سندھ کے اہم معاملات پربات ہوئی، مخصوص نشستیں سے متعلق فیصلے کے بعد شوشے چھوڑے گئے، پہلے شوشہ چھوڑا گیا حکومت کی مدت10سال ہوگی وہ ناکام ہوگیا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ صدر کی تبدیلی کا شوشہ چھوڑا گیا،آصف زرداری اپنی مدت پوری کریں گے، ہم نے پرائم منسٹر ہاؤس کا رستہ بھی دیکھا ہوا ہے، اگر پریزیڈنٹ ہاؤس چھوڑیں گے تو پرائم منسٹر ہاؤس جائیں گے۔

    لوڈ شیڈنگ سے چھٹکارہ کیسے ممکن ہے ؟

  • بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے  بڑا اعلان ہوگیا

    بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بڑا اعلان ہوگیا

    کراچی: وزیر توانائی سندھ ناصر حسین شاہ نے بجلی کے 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے صارفین کو بڑی خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرتوانائی سندھ ناصرحسین شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا 100 یونٹ تک کے صارفین کو مفت بجلی دینے کا پلان تیار ہوگیا ہے ، سولر پارک اور منی گرڈ اسٹیشن سے صارفین کو  مفت بجلی دیں گے۔

    ،ناصر شاہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت نے بجٹ میں سولر انرجی اور منی گرڈ کے لئے رقم مختص کردی ، بجٹ میں سولرانرجی کیلئےابتدائی طور پر5 ارب روپے رکھے گی۔

    وزیر توانائی نے کہا بجٹ میں سولر پینل انتہائی رعایتی قیمت پر دینے کی اسکیم لارہے ہیں، غریب اورمتوسط طبقے کو2 لاکھ سولر پینلز دیئے جائیں گے۔

    مزید پڑھیں : صرف 7 ہزار روپے میں سولر سسٹم ،عوام کے لیے بڑا اعلان ہوگیا

    ان کا کہنا تھا کہ سولرپینلز کی قیمت کا80 فیصد حکومت اور20 فیصد عوام سےلیا جائے گا، سندھ میں 5لاکھ ایسےگھر ہیں جہاں سرے سے بجلی ہی موجود نہیں۔

    صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ کراچی سمیت سندھ میں سولرپارک اورمنی گرڈ اسٹیشن لگائیں گے۔