Tag: 100 billion revenue

  • پی آئی اے میں ترقی:  ایک سال کے دوران سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

    پی آئی اے میں ترقی: ایک سال کے دوران سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا

    کراچی : پی ٹی آئی کی حکومت آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی مثبت تبدیلی آگئی، ادارے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا۔

    تفصیلات کے مططابق موجودہ حکومت کے آنے کے بعد پی آئی اے میں بھی تبدیلی آگئی،  پی آئی اے نے ترقی کا عمل جاری  رکھتے ہوئے رواں سال کے آخری پانچ ماہ میں  ریکارڈ  بزنس کیا ، پی آئی اے نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر سو ارب روپے کا ریونیو حاصل کیا ہے۔

    موجودہ حکومت کی اصلاحاتی مہم سے پی آئی اے میں بھی ترقی کا عمل جاری ہے، اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ90ارب روپے ٹکٹوں کی فروخت،5ارب کارگو اور5ارب روپے اضافی سامان کی مد میں حاصل کیے گئے۔

    سال 2018میں پی آئی اے کا سیٹ سیکٹر78فیصد رہا، اخراجات میں کمی کے ساتھ آپریشنل پر خصوصی توجہ دی گئی جس سے ریونیو حاصل ہوا۔

    اس کے علاوہ پی آئی اے نے یو کے اسٹیشن سے110ملین پاؤنڈز کا روینیو حاصل کیا جبکہ برطانیہ میں 50فیصد ریوینیو لندن میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا۔

    مجموعی طور پر روینیو مانچسٹر، برمنگہم اور بیڈفورڈ میں ٹکٹوں کی فروخت سے حاصل ہوا پی آئی اے نے رواں مالی سال میں برطانیہ میں دس سال کاریکارڈ بزنس کیا۔

    پی آئی اے نے جدہ کیلئے پروازوں میں اضافہ کردیا 

    علاوہ ازیں پی آئی اے نے فیصلہ کیا ہے کہ جدہ کیلئےملک بھر سے ہفتہ وار28پروازوں میں اضافہ کرکے 35 کیاجائے گا،  یہ اضافہ عمرہ زائرین کی سہولت اور دیگر پاکستانی مسافروں کی سہولت کیلئے کیا گیا ہے۔

    پی آئی اے رواں سال پندرہ جنوری سے سیالکوٹ سے پیرس بارسلونا سے پروازیں شروع کررہی ہے، پی آئی اے دو ہزار انیس میں اپنے جہازوں کی فلیٹ میں بھی اضافہ کررہی ہے جس سے پی آئی اے کے ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا، پی آئی اے حج آپریشن کے دوران چار طیارے ویٹ لیز پر حاصل کرے گی۔

  • کسٹم کو ایک ہزار ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

    کسٹم کو ایک ہزار ارب روپے کی ریکارڈ آمدنی

    کراچی: پاکستان کسٹمز اپریز منٹ نے رواں مالی سال کے دوران 25 فیصد اضافے سے ایک ہزار ارب روپے سے زائد کا ریونیو وصول کیا، چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ عبد الرشید شیخ کا کہنا ہے کہ ایف بی آر کے دیے گے ہدف سے زائد آمدنی ہوئی ہے۔

    چیف کلکٹر اپریزمنٹ ساؤتھ عبد الرشید شیخ نے رواں سال کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ ایف بی آر نے 10 کھرب روپے کا ہدف مقرر کیا تھا تاہم محکمے کے تمام عملے نے جانفشانی سے کام کیا اور مالی سال کے اختتام سے قبل ہی صرف پورٹ قاسم سے ہدف سے زائد آمدنی 10  کھرب 4 ارب روپے ہے جو  مخلتف ڈیوٹیوں کی مد میں وصول کیے گئے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ابھی مالی سال ختم ہونے میں دو ہفتے باقی ہیں اور کسٹم ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی مد میں مزید آمدنی متوقع ہے۔

    ممبر کسٹمز محمد زاہد کھوکھر کے مطابق کسٹمز ڈیوٹیز کی مد میں کسی قسم کی رعایت اور چھوٹ کسی کو بھی نہیں دی گئی اور ہمیں ہدف سے زائد آمدنی حاصل ہوئی، اپریزمنٹ ساؤتھ کی کاوش سے کسٹم ڈیوٹی،سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس کی وصولی میں 20 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    انہوں نے مزید بتایا کہ اس سال کسٹم ڈیوٹی کی مد میں 24 فیصد،سیلز ٹیکس میں 19 فیصد اور انکم ٹیکس کی مد میں 12 اعشاریہ 5 فیصد اضافہ ہوا ہے، علاوہ ازیں فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں بھی 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

    خیال رہے کہ یہ ایف بی آر کی تاریخ میں کسی بھی انفرادی یونٹ کا ریکارڈ اضافہ ہے۔