Tag: 100 Days

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی

    وزیراعلیٰ پنجاب نے سو روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی

    لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے حکومت پنجاب کی سو  روزہ کارکردگی کی رپورٹ پیش کر دی.

    وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور میں اپنی کابینہ کی سو روزہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ نئے پاکستان کی تعبیر کا وقت آن پہنچا ہے.

    انھوں‌ نے کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کے ممنون ہیں، آپ نے سہولتوں سے محروم علاقے سے وزیراعلیٰ پنجاب منتخب کیا، میرےانتخاب کی وجہ سے  پنجاب میں اسٹیٹس کوٹوٹ گیا، آج پیش کی جانے والی رپورٹ ٹیم ورک ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کا عہدہ میرے لیے اعزاز اور ساتھ ہی چیلنج بھی ہے.

    [bs-quote quote=”جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے ایگزیکٹو کونسلز قائم کی جاچکی ہے” style=”style-7″ align=”left” author_name=”وزیر اعلیٰ پنجاب”][/bs-quote]

    انھوں‌ نے کہا کہ عوام کے مسائل کے حل کے لئے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں، میری ٹیم نے دن رات کام کیا، پنجاب کوترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لئے ایگزیکٹو کونسلز قائم کی جاچکی ہے، جنوبی پنجاب میں پہلاسیکریٹریٹ یکم جولائی سے کام شروع کرے گا.

    انھوں نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت کے مطابق عارضی پناہ گاہیں قائم کیں، پنجاب میں5 مقامات پرعارضی پناہ گاہیں تکمیل کے مراحل میں ہیں، تاریخ میں پہلی مرتبہ 30 فی صد ترقیاتی فنڈز بلدیاتی اداروں کو منتقل کیے جائیں گے، وزیراعظم ہاؤسنگ اسکیم کے تحت اپنا گھر پروجیکٹ کا آغاز کردیا گیا ہے.


    وزیر اعظم: وزیراعظم عمران خان کا پنجاب حکومت کی سو روزہ کارکردگی تقریب سے خطاب


    وزیر اعلیٰ‌ پنجاب کا کہنا تھا کہ پنجاب سکل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، پنجاب میں4 ٹیکنیکل یونیورسٹیاں قائم کی جارہی ہیں، صحت انصاف کارڈ پروجیکٹ کو وسعت دی جارہی ہے، طبی شعبے میں خالی اسامیوں پربھرتیوں کی منظوری دے دی گئی ہے.

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ نئے اسپتال، ہائر ایجوکیشن میں اصلاحات سمیت دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں گے، کلین اینڈگرین پاکستان مہم میں پہلے100روزمیں سوا کروڑ پودے لگائے گئے ہیں، وزیراعظم پورٹل میں 50 ہزارشکایتوں کا ازالہ کر چکے ہیں، گڈ گورننس کے لئے پنجاب میں پہلی مرتبہ ایڈوائزری کونسل بنائی گئی، پنجاب اسمبلی میں ریکارڈ قانون سازی کا سہرا بھی پی ٹی آئی کے سر ہے.

  • ہم نے پہلے سو دنوں میں سوات سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، آصف علی زرداری

    ہم نے پہلے سو دنوں میں سوات سے دہشت گردوں کا صفایا کیا، آصف علی زرداری

    حیدر آباد : سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے اپنے پہلے سو دنوں میں مشرف کی چھٹی اور سوات سے دہشت گردوں کا صفایا کیا تھا۔

    یہ بات انہوں نے حیدرآباد میں پیپلز پارٹی کے زیر اہتمام جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی، آصف زرداری نے کہا کہ کراچی میں لوگوں کاروزگار ختم کرنے والوں کی عقل کہاں ہے، تجاوزات کے خلاف آپریشن سے پہلے وہ لوگوں کو متبادل جگہ دیتے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ جب کوئی غریب  آدمی کے حق پر ڈاکہ  ڈالتا ہے تو مجھے بہت غصہ آتا ہے، یہ لوگ کوشش کررہے ہیں کہ بی بی کارڈ ختم ہوجائے لیکن ہم بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو ختم کرنے نہیں دیں گے، کراچی میں 5 لاکھ لوگوں سے روزگار چھینا گیا۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے پہلے سو دنوں کی حکومت میں مشرف کی چھٹی کی تھی، سوات سے صوفی محمد کا قبضہ چھڑایا اور دہشت گردوں کا صفایا کیا، پرویز مشرف کی موت نہیں بلکہ زندگی چاہتا ہوں، جس کی جو آئینی ذمہ داری ہے اسے وہ نبھائے، آئینی حدود میں رہنا ہماری سب سے بڑی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی عدالتوں میں9لاکھ مقدمات زیر سماعت ہیں، اتنے زیادہ مقدمات تاخیر کا شکارہیں، اس پرتوجہ دی جائے، جس کا جو آئینی دائرہ اختیار ہے اس کے اندر رہ کر کام کرنا چاہئے۔

    آصف زرداری کا کہنا تھا کہ بھٹو صاحب نے جوہری طاقت دی، شہید بینظیر بھٹو نے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی، پاکستان میں تمام صنعتیں زراعت پرانحصارکرتی ہیں، آپ ہمیں حکومت دیں ہم آپ کو پاکستان کے اندر سے صنعتیں لگا کردیں گے، پختونوں کو ہم نے شناخت دی، مقامی سرمایہ کاروں کو موقع ملنا چاہئے، باہر والے ایک ڈالر لگاتے اور دس ڈالر لے جاتے ہیں۔

  • سو دن کا منشور پی ٹی آئی کی سمت کا تعین کررہا ہے۔ عمران خان

    سو دن کا منشور پی ٹی آئی کی سمت کا تعین کررہا ہے۔ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے سو دن کا منشور دے دیا ہے، اور یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے، ہم نے کے پی میں 5سال حکومت کر کے سیکھا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، عمران خان نے کہا کہ شیریں مزاری نے زبردست پریزنٹیشن دی، پی ٹی آئی کے الیکشن سیل کو مبارکباد دیتا ہوں، 22سال ہوگئے، پہلی دفعہ اتنی تیاری سے جارہے ہیں، سچ بتاؤں، پہلےالیکشن میں بالکل تیار نہیں تھے۔

    چیئرمین پی ٹی آئی نے کاہ کہ ہم نے100دن کا منشور دے دیا ہے ہمارے پاس کے پی میں حکومت کا تجربہ ہے، وفاقی حکومت مل جاتی تو ہماری ایسی تیاری نہ ہوتی، ہم نے کے پی میں 5سال حکومت کرکے سیکھا ہے۔

    سو دن کا پلان تحریک انصاف کی سمت بتارہا ہے، تحریک انصاف کا نظریہ وہی ہے جو پاکستان بنانے والوں کا تھا، جانوروں میں جس کی لاٹھی اس کی بھینس کا اصول ہوتا ہے، انسانی معاشرے میں انصاف اور رحم ہوتا ہے، انسانی معاشرے میں دیکھا جاتا ہے کہ غریب کیسے زندگی گزار رہے ہیں، مدینہ کی ریاست تاریخ کی بہترین مثال ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے بزررگوں نے پاکستان بنا یاکیوں تھا، پاکستان کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنا ہوگا، مجھے کیوں نکالا بتاتا ہے کہ ہمارا معاشرہ کتنا نیچے چلا گیاہے۔

    ایک سال میں دو ارب ڈالر قرضہ لیا جاتا تھا وہ ایک ماہ میں لے لیا گیا، پچھلی حکومتوں نے قرضے چڑھائے، واپس کرنے کی سکت نہیں، 8لاکھ لوگ ملک میں ٹیکس دےکر20کروڑ کا بوجھ اٹھا رہے ہیں، امیر اور امیر بن گئے اور نیچےغریبوں کا سمندر بنتا جارہا ہے۔

    سربراہ تحریک انصاف  نے مزید کہا کہ سو دن کے پلان کا مقصد حکومت کی تمام پالیسیاں بنانا ہے، سو دن کے پلان میں سوا3کروڑ سرکاری اسکولوں کے بچوں کی تعلیم پر توجہ دینی ہے، مدارس کے25لاکھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دینی ہے، مدارس کے بچوں کو بھی ڈاکٹر بنانا ہے، ہم نے نچلے طبقے کو اوپر لانا ہے، بیورو کریسی کو غیرسیاسی کیا جائے گا، سرکاری اسپتالوں کو ٹھیک کرنے گئے تو مافیا کا سامنا کرنا پڑا۔