Tag: 100 index down 500points

  • عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

    عرب ممالک اور قطر کا تنازع، 500 پاکستانی عمرہ زائرین دوحا میں‌ پھنس گئے

    دوحا: سعودی عرب کی جانب سے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع ہونے کے بعد 500 سے زائد پاکستانی عمرہ زائرین دوحا ایئرپورٹ پر 10 گھنٹے سے پھنسے ہوئے ہیں لیکن ان کی کوئی مدد نہیں کی جارہی۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندہ لاہور واصف محمود کے مطابق قطر ایئرویز کے ذریعے دوحا کے راستے سعودی عرب جانے والے پاکستانیوں کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، لاہور سے دوحا پانچ سو سے زائد پاکستانی قطر ایئرویز کی پروازوںqr-621 اورqr- 629 کے ذریعے دوحا ایئرپورٹ پہنچے ہیں جو مسلسل احتجاج کررہے ہیں لیکن ان کی سنی نہیں جارہی۔


    یہ ضرور پڑھیںسعودی عرب مصر سمیت 6 عرب ممالک کے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع


    مسافروں کا کہنا ہے کہ نہ انہیں کھانا دیا جارہا ہے اور نہ انہیں ہوٹل منتقل کیا جارہا ہے جیسا کہ کسی بھی پرواز کی تاخیر کی صورت میں ہوتا ہے۔

    مسافروں نے بتایا کہ وہ بہت تکلیف کا شکار ہیں، زائرین میں 7 سے 8 کم سن بچے بھی موجود ہیں، ابھی تک پاکستانی سفارت خانے نے کوئی رابطہ نہیں کیا، وہ لائؤنج میں بیٹھے ہیں اور انہیں دس گھنٹے کا وقت گزر چکا ہے لیکن انتظامیہ کوئی واضح بات نہیں کہہ رہی اور اگلی فلائٹ سے متعلق کچھ آگاہ نہیں کررہی۔

    ایک پاکستانی نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ (دیکھیں ویڈیو) ہم لوگ لاہور سے دوحا صبح 5 بجے پہنچے، آٹھ بجے سے احرام میں ہیں اور اب 10 گھنٹے گزر چکے ہیں، ہمیں بتایا گیا ہے کہ غیر معینہ مدت تک لیے قطر ایئرویز کی تمام فلائٹس منسوخ کردی گئی ہیں۔

    مسافر نے کہا کہ ہمیں قطر ایئرپورٹ  والے کچھ گائیڈ نہیں کررہے حکومت سے اپیل ہے کہ وہ مدد کرے، ہم 4 سے 5 سو پاکستانی ہیں جو یہاں بہت پریشان ہیں۔

    واضح رہےکہ سعودی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد نےقطرپرالقاعدہ اور داعش کی حمایت کا الزام عائد کیا ہے جس کے بعد سعودی عرب سمیت 6 عرب ممالک نے قطر سے سفارتی تعلقات منقطع کردیے ہیں اور قطر ایئرویز کو ان چاروں ممالک کے ایئرپورٹس آنے سے روک دیا گیا ہے

    ان ممالک نے تمام قطری افراد کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    دوسری جانب قطر نے اس بائیکاٹ کو غیر منصفانہ قرار دیا ہے۔

    یہ پڑھیں: قطر نے عرب ممالک کے اقدام کو بلا جواز قرار دے دیا


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مندی، انڈیکس میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی

    کراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران 100انڈیکس میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد 100 انڈیکس 40ہزار پوائنٹس کی سطح برقرار نہ رکھ سکا۔

    پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہی مندی سے ہوا، ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں پانچ سو پوائنٹس کی مندی دیکھی گئی ۔ ہنڈریڈ انڈیکس چالیس ہزار پوائنٹس کی سطح سے نیچے آگیا اور 39 ہزار 508 پر بند ہوا۔

    اسٹاک مارکیٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان جاری کشیدگی کے باعث سرمایہ کار محتاط ہوگئے ہیں۔

    گزشتہ روز بھی اسٹاک مارکیٹ کا اختتام مندی پر ہوا تھا، 100انڈیکس40508پوائنٹس کی ایک اور بلند ترین سطح کو چھونے کے بعدمندی کا شکار ہوکر40300پوائنٹس کی کم سطح پر بند ہوا۔

    گزشتہ روز مندی کے باعث مارکیٹ سرمایہ میں16ارب 71 کروڑ 65 روپے سے زائد کا خسارہ ہوا تاہم شیئرز کی خرید و فروخت میں 2کروڑ 63لاکھ شیئرز سے زائد کا اضافہ ہوگیا۔

    پیر کے روز بھی کے ایس ای 100 انڈیکس اسٹاک مارکیٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ 40543 پوائنٹس کی انتہائی بلند ترین سطح کو چھونے کے بعد 40400 پوائنٹس کی ریکارڈ سطح پر بند ہوا، کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج سرمایہ کاروں کی دلچسپی کا مرکز بنا رہا، مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی خریداری کا رجحان غالب رہا اور سرمایہ کار ٹیلی کام، بینکنگ، توانائی اور پیٹرولیم سیکٹر میں زیادہ سرگرم دکھائی دیے۔