Tag: 100 Year Old Man

  • سو سالہ شخص کا بڑا کارنامہ، نام گنیز بک میں شامل

    سو سالہ شخص کا بڑا کارنامہ، نام گنیز بک میں شامل

    نوکری پیشہ اکثر افراد اکثر اوقات اچھی نوکری کی تلاش میں کمپنی تبدیل کرتے رہتے ہیں، اگر سرکاری نوکری ہو تو اس کی بات الگ ہے لیکن پرائیویٹ جاب ہونے کی صورت میں لوگ اس ملازمت کے ادارے کو ترجیح دیتے ہیں۔

    جہاں اچھی تنخواہ ملتی ہو اس طرح وہ کہیں بھی زیادہ عرصے تک نہیں ٹکتے تاہم برازیل میں ایسا معمر شہری ہے جس نے ایک ہی کمپنی میں84 سال تک کام کرکے عالمی ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔

    برازیل کا رہائشی 100 سالہ والٹر اورتھمان ایک ہی کمپنی میں84 سال سے کام کررہا ہے اس شخص کی طویل خدمات پر اس کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا۔

    ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں (فوٹو، انٹرنیٹ)

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ والٹر کی عمر سو برس ہے اور کسی کپڑے بنانے والی کمپنی کے ملازم ہیں، ان کا کہنا ہے کہ اگر آپ کسی بھی جگہ پیشہ ورانہ انداز میں طویل عرصے تک کام کرنا چاہتے ہیں تو اس کام کا انتخاب کریں جس سے آپ کو محبت ہے۔

    شہری نے کہا کہ میں ہمیشہ سے جذبے اور لگن سے کام کرتا ہوں۔ خیال رہے کہ والٹر اورتھمان نے ایک ہی کمپنی میں پہلے چھوٹے عہدے سے ملازمت کا آغاز کیا اور اپنی محنت کی بدولت ترقی حاصل کی اور ابھی وہ سیلز مینجر ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ وہ کھانے میں نمک اور چینی کا استعمال کم کرتے ہیں، ہمیشہ صحت بخش غذاؤں کا انتخاب بھی یقینی بناتے ہیں۔

  • سو سالہ اماراتی شہری تعلیم مکمل کرنے اسکول پہنچ گیا

    سو سالہ اماراتی شہری تعلیم مکمل کرنے اسکول پہنچ گیا

    دبئی : سیکھنے کی کوئی عمر نہیں ہوتی ، مہد سے لحد تک علم حاصل کرو جیسے محاورے کو امارتی شہری نے 100 برس کی عمر میں تعلیم دوبارہ شروع کرکے درست ثابت کردیا ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے رہائشی بزرگ شہری کا 100 سال سے زائد عمر میں تعلیم حاصل کرنے کے عمل نے ثابت کردیا کہ حصول تعلیم کی کوئی عمر نہیں ہوتی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ 100 برس سے زائد عمر کے حامل بزرگ شہری کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر ہوئی وہ دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بزرگ شہری تدریسی کمرے میں دیگر طاب علموں کے ہمراہ نظم پڑھ رہے ہیں۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے بزرگ شہریوں کو تعلیم کی سہولت دینا بہترین اقدام ہے کیوں کہ متحدہ عرب امارات میں نا خواندہ بزرگ شہریوں کی آبادی بہت زیادہ ہے۔

    عرب لیگ ایجوکیشنل، کلچرلر اور سائنٹیفک آرگنائزیشن (اے ایل ای سی ایس او) کی شماریات کے مطابق سنہ 2018 میں پوری دنیا بھر میں ناخواندگی کی شرح 13.6 فیصد تھی جس کےمقابلے میں عرب ممالک میں 15 سال اور اس سے زائد عمر کے ناخواندہ افراد کی شرح 21 فیصد تھی۔

    مقامی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ کچھ عرب ممالک میں تعلیم کے لیے عائد شرائط کی وجہ سے ناخواندگی کی شرح میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

    مزید پڑھیں : اماراتی شہری نے 75 برس کی عمر میں ماسٹرز کی ڈگری حاصل کرلی

    شماریات کے مطابق ناخواندہ عرب مردوں کی شرح 14.6 فیصد جبکہ ناخواندہ عرب خواتین کی شرح 25.9 فیصد ہے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سنہ 2016 میں عرب دنیا 6 کروڑ 50 لاکھ ناخواندہ افراد کا گھر تھی، جس کی وجہ کم عمری میں شادی، اہل خانہ میں علیحدگی اور طلاق، خاندان کے مالی معاملات اور بے روزگاری تھی۔

  • ہر 3 روز میں قرآنِ کریم ختم کرنے والا 100 سالہ بزرگ شہری

    ہر 3 روز میں قرآنِ کریم ختم کرنے والا 100 سالہ بزرگ شہری

    مکہ مکرمہ : تمام مسلمان یہ جانتے ہیں کہ قرآن کریم اللہ تعالیٰ کی طرف سے انسانوں کے لیے آنے والا ایک عظیم معجزہ ہے، سعودی عرب میں 100 سو سالہ سعودی شہری ہے، جو ہر 3 روز میں قرآن کریم مکمل کرلیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کے ضلع ” زُلفی” سے تعلق رکھنے والے سو سالہ بزرگ شیخ محمد السویکت کی قرآن سے محبت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ وہ ہر تین روز میں ایک قرآن کریم مکمل کر لیتے ہیں۔

    سو برس سے بھی زیادہ عمر کے بزرگ شہری قرآن کریم کی تلاوت کے انتہائی دل دادہ ہیں۔

    شیخ محمد السویکت اپنے علاقے کی ایک مسجد کے امام بھی ہیں۔

    سوشل میڈیا پر شیخ محمد کی ویڈیو کو لوگوں نے بہت سراہا اور ان کی پذیرائی کے لیے اپنی آراء کا اظہار کیا ہے۔