Tag: خان کے 100 دن

  • قومی اسمبلی میں ہر اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ سنانے کی قرارداد پاس

    قومی اسمبلی میں ہر اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ سنانے کی قرارداد پاس

    اسلام آباد: قومی اسمبلی میں ہر اجلاس کے آغاز میں قومی ترانہ سنایا جائے گا، قومی اسمبلی نے ہر اجلاس سے قبل قومی ترانہ سنانے کی قرارداد پاس کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے ہر اجلاس کے شروع میں تلاوت قرآن پاک اور نعتِ رسولﷺ کے بعد قومی ترانہ بھی سنانے کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی۔

    [bs-quote quote=”اچھا قدم ہے، ہم حمایت کرتے ہیں: اپوزیشن لیڈر شہباز شریف” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    قومی اسمبلی میں اجلاس سے قبل قومی ترانہ سنانے کی تحریک وزیرِ مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی کی جانب سے پیش کی گئی تھی۔

    شہریار آفریدی نے قرارداد پیش کرتے ہوئے کہا ’اس ایوان میں یہ رائے پیش کی جاتی ہے کہ قومی اسمبلی کے ہر اجلاس کے شروع میں تلاوت قرآن پاک اور نعت کے بعد قومی ترانہ بھی سنایا جانا چاہیے۔‘

    وزیرِ مملکت شہریار آفریدی کی پیش کردہ قرارداد کو قومی اسمبلی کے حکومتی اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے متفقہ طور پر پاس کیا گیا۔

    قرارداد کی منظوری پر پارلیمانی امور کے وزیر علی محمد خان نے اپوزیشن جماعتوں کا شکریہ ادا کیا، کہا قومی اسمبلی میں قومی ترانہ سنانے کی تحریک پر اپوزیشن کی رضامندی پر شکر گزار ہوں۔


    یہ بھی پڑھیں:  ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور


    قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اس حکومتی اقدام کی مکمل طور پر حمایت کرتی ہے، یہ ایک اچھا قدم ہے، ہم حمایت کرتے ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں ماہ قومی اسمبلی میں نئے ڈیمز بنانے کی قرارداد پاس کی گئی جب کہ ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کیا گیا، جب کہ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر کے ہیلی کاپٹر پر بھارتی فائرنگ پر مذمتی قرارداد بھی منظور کی گئی۔

  • ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    ضمنی مالیاتی ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور

    اسلام آباد: قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی۔

    تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی نے ضمنی مالیاتی ترمیمی بل منظور کرلیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے شق وار منظوری لی۔

    وزیر خزانہ اسد عمر نے بجٹ ترامیم میں تبدیلی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے نان فائلرز پر جائیداد اور گاڑی خریدنے پر پابندی دوبارہ عائد کردی تاہم تین طرح کی چھوٹ دی گئی ہے۔

    چھوٹ میں وراثت، بیرون ملک مقیم پاکستانی اور دو سو سی سی کی سواریاں شامل ہیں۔

    اسد عمر نے بتایا کہ ایل پی جی پر ڈیوٹیز ایک تہائی کر دی ہیں۔ ٹیکس چوروں اور نان فائلرز کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ گزشتہ سال صرف 61 ارب روپے ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کیے گئے، اس سال گزشتہ سال کی نسبت زیادہ رقم ترقیاتی منصوبوں پر خرچ ہوگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری حکومت کے اختتام تک 480 ارب روپے کے گردشی قرضے تھے، گزشتہ ایک سال میں گردشی قرضوں میں 453 ارب روپے کا اضافہ ہوا اور اب گردشی قرضے مجموعی طور پر 1200 ارب روپے سے تجاوز کر چکے ہیں۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ اسٹیل مل گزشتہ 3 سال سے بند ہے، کہتے ہیں معیشت درست ہے، پاکستان اسٹیل کی تنخواہیں اور پنشن روکنے پر 2 اموات ہوئیں، اسٹیل مل میں تنخواہیں نہ ملنے پر 2 لوگ خود کشیاں کرچکے ہیں۔

    وزیر خزانہ کے مطابق بڑے نان فائلرز کے خلاف مہم کا آغاز کل سے ہوچکا ہے، 169 بڑے نان فائلرز کو نوٹسز جاری ہوچکے ہیں، ابھی بھی وقت ہے ٹیکس نیٹ کے اندر آجائیں، قوم کا پیسہ قوم پرخرچ ہوگا، جائیداد لندن میں بنے گی نہ ہی دبئی میں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس کی معلومات ایجنٹس کی ذمہ داری ہے ہمیں پہنچائیں، بینکوں میں بڑی بڑی رقوم رکھنے والوں کی معلومات لیں گے، ٹیکس نہ دینے والوں کی تلاش کی جائے گی، ڈیم فنڈ کے لئے دیا گیا استثنیٰ واپس نہیں لیا جائے گا، کسانوں کے لیے 6 سے 7 ارب کی سبسڈی پہلے ہی منظور کر چکے ہیں۔

  • عمران خان نے وعدہ پورا کیا، اہم قومی عمارتوں کو عوام کے لیے استعمال کرنے کی ہدایات جاری

    عمران خان نے وعدہ پورا کیا، اہم قومی عمارتوں کو عوام کے لیے استعمال کرنے کی ہدایات جاری

    اسلام آباد:  وزیراعظم عمران خان نے اہم قومی عمارات کوعوام کے استعمال سے متعلق چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزرا کو خط لکھ دیا.

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے اپنے خط میں‌ کہا کہ پاکستان کو اس وقت بڑے معاشی بحران کا سامنا ہے، ہمارا قرضہ 30 کھرب روپے سے زائد ہو چکا ہے.

    عمران خان کا کہنا ہے کہ ہم صرف 6 ارب روپے روزانہ سود کی مد میں ادا کررہے ہیں، ان ہی حالات کے باعث وزیراعظم ہاؤس میں رہنے کے بجائےمعمولی گھر میں رہنے کا فیصلہ کیا.

    ان کا کہنا تھا کہ گورنرز، وزرائےاعلیٰ کے زیر استعمال عمارات سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے، مستقبل میں عمارات کو استعمال میں لانے کے لئے اقدامات کئے جائیں.

    مزید پڑھیں: عمران خان اور طیب اردوان موجودہ صدی کے لیڈر ہیں، بشریٰ بی بی

    موصولہ اطلاعات کے مطابق اہم قومی عمارات کواستعمال میں لانے کے لئےایک اور کمیٹی قائم کی جائے گی، وزیراعظم عمران خان کمیٹی کے سربراہ ہوں گے.

    کمیٹی میں شفقت محمود، اعظم خان، انجینئرعامرحسن، تہمینہ جنجوعہ شامل ہوں‌ گے.

    حکومتی منصوبے کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کو 3 سے 5 سال میں یونیورسٹی بنایا جائے گا، گورنر ہاؤس مری کو 45 روزمیں ہوٹل بنانے کی تجویز پیش کی گئی ہے.

    پنجاب ہاؤس مری کو 45 روز میں ٹورسٹ کمپلیکس، پنجاب ہاؤس راولپنڈی کو3ماہ میں آئی ٹی پارک بنانے کی تجویز بھی سامنے آئی ہے.

  • پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع، اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم

    لاہور: پنجاب میں تجاوزات کے خلاف بڑا آپریشن شروع کر کے پنجاب حکومت نے اینٹی اینکروچمنٹ سیل قائم کر دیا، وزیرِ ہاؤسنگ کہتے ہیں کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن وزیرِ اعظم کی ہدایت پر شروع کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب میں وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر بڑے پیمانے پر انسدادِ تجاوزات آپریشن کا آغاز ہو گیا ہے، اس سلسلے میں اینٹی اینکروچمنٹ سیل بھی قائم کر دیا گیا ہے جو مستقل کام کرے گا۔

    [bs-quote quote=”آپریشن پانچ مراحل میں پورا کیا جائے گا، ناجائز حویلیوں کو تیسرے مرحلے میں ختم کیا جائے گا: محمود الرشید” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر ہاؤسنگ محمود الرشید نے کہا ہے کہ انسدادِ تجاوزات آپریشن پانچ مرحلوں میں پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا، ہر مرحلے پر تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن ہوگا۔

    محمود الرشید نے کہا کہ یہ آپریشن 2 ہفتے قبل ہونا تھا لیکن محرم کے باعث تاخیر کی گئی، مشترکہ طور پر بلدیہ اور تمام 9 اتھارٹیز کی حدود میں آپریشن کا فیصلہ ہوا ہے، شہری آبادیوں کو ان قبضوں کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے، اس وقت 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں جو 5 کیٹیگریز میں آپریشن کریں گی۔

    ایک ٹیم کی سربراہی ڈی سی لاہور جب کہ دوسری ٹیم کی سربراہی ڈی جی ایل ڈی اے کر رہے ہیں، ان کو تجاوزات کے خلاف آپریشن کے مکمل اختیارات دیے گئے ہیں۔


    یہ بھی پڑھیں:  پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری


    محمود الرشید کے مطابق پہلی کیٹیگری میں سرکاری اداروں کی زمین سے قبضہ چھڑایا جائے گا، دوسری کیٹیگری میں بازاروں سے تجاوزات ختم کی جائیں گی، تیسری کیٹیگری میں بڑی ناجائز حویلیوں کو ختم کیا جائے گا۔

    پنجاب کے وزیرِ ہاؤسنگ نے کہا کہ چوتھی کیٹیگری میں جھگیوں کے خلاف آپریشن ہوگا، پانچویں کیٹیگری میں قانون شکن عناصر سے سرکاری زمین واگزار کرائی جائے گی، جب کہ سیل اور واگزار کرائی گئی جگہوں کو مانیٹرنگ کیا جاتا رہے گا۔

    یاد رہے دو دن قبل وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دی گئی تھی۔

  • مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عوامی ڈلیوری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

    یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی، چاروں صوبوں سے 2 ،2 افسر فوکل پرسن کے طور پر شامل ہوں گے۔

    سندھ حکومت نے حکومت کے ساتھ انتظامی امور کی سطح پر تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے خط پر سندھ حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    سندھ اور وفاقی حکومت کے مابین تعاون کیلئے 2فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو 2افسران کے نام ارسال کردیئے ہیں۔

    وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے 17 ستمبر کو سندھ حکومت کو خط ارسال کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ 19 گریڈ کے2افسران وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ اور تعاون کریں گے ، جن میں ایڈیشنل سیکریٹری بخش علی مہر اور ڈائریکٹر انفارمیشن سائنس نیازاحمدلغاری شامل ہیں۔

    افسران وزیراعظم،وفاقی سیکریٹریٹ کے فیصلوں پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔

    یاد رہے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

  • پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات

    پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات

    اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات ہوئے جس میں بجلی کی پیدواری، ترسیل و تقسیم کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی وزیر توانائی و قدرتی وسائل احمد حامد الغامدی کے پاکستان پہنچنے کے بعد پاکستان اور سعودی عرب میں توانائی کے شعبے میں تعاون کے لیے مذاکرات ہوئے۔

    مذاکرات میں بجلی کی پیدواری، ترسیل و تقسیم کے منصوبوں میں سرمایہ کاری پر غور کیا گیا۔

    پاکستانی وفد کی قیادت وزیر توانائی اور چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ نے جبکہ سعودی وفد کی قیادت سعودی وزارت توانائی کے مشیر اور سعودی سفیر نے کی۔

    وزیر توانائی عمرایوب کا کہنا ہے کہ سعودی وفد کو پاکستان آمد پرخوش آمدید کہتے ہیں، پاکستان میں توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی سرمایہ کار توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھائیں۔

    سعودی وفد نے پاکستان میں توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانا چاہتے ہیں۔

    خیال رہے کہ پاکستان پہنچنے کے بعد احمد حامد الغامدی وزیر خزانہ اسد عمر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں توانائی، صنعت و تجارتی شعبے میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

    پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کوایل این جی پراجیکٹ میں شراکت داری کی پیشکش کی جائے گی اور ایل این جی پراجیکٹ میں سعودی سرمایہ کاروں کو شیئرز پیش کیے جائیں گے۔

  • رواں ماہ موہن جو دڑو ایکسپریس چلائی جائے گی: شیخ رشید

    رواں ماہ موہن جو دڑو ایکسپریس چلائی جائے گی: شیخ رشید

    لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ غریب کے لیے 100 روپے ٹکٹ کم کرنا پڑا تو کروں گا۔ 16 تاریخ کو موہن جو دڑو ایکسپریس چلائی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایک ماہ میں مسافروں کے لیے چوتھی ٹرین چلائی ہے، انشا اللہ 16 تاریخ کو موہن جو دڑو ایکسپریس چلائی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ 5 کروڑ مسافروں کی تعداد کو 7 کروڑ تک لے کر جائیں گے، 10 فریٹ کو بڑھا کر 12 تک کرنا چاہتے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ جو ڈی ایس اپنی پٹری کی مینٹیننس کا خیال نہیں کرے گا وہ معطل ہوگا، ریلوے کے پیسے جن پر واجب الادا ہیں، وصولی کے لیے اقدام کر رہے ہیں۔ ریلوے کے 15 آئل ڈپو کا فوری آڈٹ کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آڈٹ میں جو لوگ ذمے دار ہوئے ان کے خلاف کارروائی ہوگی،

    ان کا کہنا تھا کہ قلی اب پھر سے لال وردی اور لال پگڑی پہنیں گے، کراچی سے پشاور تک اسٹینڈرڈ گیج ٹریک بچھائیں گے۔ ریلوے کی بہتری کے لیے عمران خان جو فیصلہ کریں گے وہی لاگو ہوگا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ ای سی سی نے 70 ہزار پری پیڈ میٹر لگانے کا فیصلہ کیا ہے، 100 دن میں 10 نئی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ این ایل سی کے 10 انجن ہیں جن کا 5 کروڑ روپے ماہوار خرچہ ہے۔ ریلوے کی حالت ایسی ہے کہ اب فیصلے نہ کیے تو کبھی نہیں کر پائے گی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ غریب کے لیے 100 روپے ٹکٹ کم کرنا پڑا تو کروں گا۔ سی پیک کا سب سے بڑا حامی ہوں، سی پیک پاکستان کے لیے ریڑھ کی ہڈی حیثیت رکھتا ہے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ دھند میں ٹرینیں چلانے کے لیے انجنوں پر آلات لگائیں گے، ریلوے میں غفلت برتنے والے افسران کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ 10 ہزار نوکریاں چاہئیں ورنہ ریلوے لولی لنگڑی ہوجائے گی۔

  • پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    پنجاب میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری

    لاہور: وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرِ صدارت منعقدہ اجلاس میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری دے دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے صوبے میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف بڑے آپریشن کی منظوری دے دی، انھوں نے کہا کہ قبضہ گروپس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن طاقت ور مافیا سے شروع ہوگا۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے اجلاس میں زمینوں پر قبضہ کرنے والی طاقت ور مافیا کے خلاف آپریشن کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ ہم مختلف علاقوں میں قبضہ مافیا کی نشان دہی کر کے کارروائی کریں گے۔

    عثمان بزدار نے اجلاس میں متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ سپریم کورٹ کی ہدایات پر قبضہ مافیا کے خلاف شروع ہونے والے آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔

    پنجاب کے سینئر وزیر علیم خان نے اجلاس میں کہا کہ آپریشن کام یاب بنانے کے لیے تمام ادارے آپس میں رابطہ رکھیں، سب سے پہلے بڑے مگرمچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔


    مزید پڑھیں:  پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے ‘ عثمان بزدار


    پی ٹی آئی کے رہنما علیم خان نے بڑے مگرمچھوں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیتے ہوئے ہدایت کی کہ قبضہ مافیا سے واگزار ہونے والی اراضی کو زیرِ استعمال لانے کے لیے بھی منصوبہ مرتب کیا جائے۔

    اجلاس میں صوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی قسم کے سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھ کر آپریشن کرنا ہوگا۔

  • حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ

    حکومت کا پٹرولیم مصنوعات پرسیلز ٹیکس کم کرنےکا فیصلہ

    اسلام آباد : وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پرسیلزٹیکس کم کرکے عوام کو سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پرسیلز ٹیکس 22 فیصد سے کم کرکے 17.5 فیصد اور اسی طرح پٹرول پرسیلزٹیکس 9.5 فیصد سے کم کرکے 4.5 فیصد کیا جا رہا ہے۔

    وزارت خزانہ کے مطابق مٹی کے تیل پرسیلز ٹیکس 6 فیصد سے کم کرکے 1.5 فیصد کردیا جائے گا اور لائٹ ڈیزل پرسیلزٹیکس مکمل ختم کیا جا رہا ہے۔

    پیٹرول 4 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان

    اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی تھی تاہم عمران خان نے وزارت خزانہ کو ایسا کرنے سے روک دیا ہے۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل وزیرخزانہ اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پرپٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    یاد رہے گزشتہ ماہ حکومت نے مہنگائی سے بے حال عوام کو ریلیف دینے کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول فی لیٹر2.41پیسے کم کردیا تھا۔

  • اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی

    اے پی ایس اور مستونگ حملوں کے دہشت گردوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل تھی: شاہ محمود قریشی

    نیویارک : وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اکہتر ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پڑوسی ممالک کے ساتھ برابری کی سطح پر تعلقات چاہتا ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اپنی خود مختاری اور قومی مفادات پر سمجھوتا نہیں کرے گا، پاکستان قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ پر کسی سودے بازی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے، بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے: بھارت کو منہ توڑ جواب” style=”style-7″ align=”center” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    پاک بھارت تعلقات کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ بھارتی وزیرِ اعظم مودی نے سیاست کو امن پر فوقیت دی، خطے کے امن کی راہ میں مسئلہ کشمیر سب سے بڑی رکاوٹ ہے، مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر امن قائم نہیں ہوسکتا، دہشت گردی کی آڑ میں بھارت کشمیر میں مزید مظالم نہیں ڈھا سکتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ بھارتی قابض افواج نہتے شہریوں پر چڑھائی کرتے آئی ہیں، بھارت کو ہمارے صبر کا امتحان نہیں لینا چاہیے، آزاد جموں کشمیر میں کمیشن کو خوش آمدید کہیں گے، رپورٹ کی سفارشات پر جلد عمل درآمد کی سفارش کرتے ہیں، یہ رپورٹ پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتی ہے۔

    [bs-quote quote=”افغانستان میں داعش کی عمل داری باعثِ تشویش ہے: شاہ محمود قریشی” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ بھارتی ایما پر پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی معاونت اور منصوبہ بندی کی گئی، اے پی ایس اور مستونگ حملے کے دہشت گردوں کو بھارتی پشت پناہی تھی۔

    شاہ محمود نے اردو میں خطاب کیا،  بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کہا کہ کلبھوشن نے بھارتی حکومت کی ایما پر پاکستان میں دہشت گردی کی پلاننگ کی، ہم تمام واقعات کے ثبوت بھارت اور اقوام متحدہ سے شیئر کرنا چاہتے تھے، پاکستان اسلحے کی دوڑ کم کرنے کے لیے بھارت سے بات کرنے کے لیے تیار ہے۔


    یہ بھی پڑھیں:  اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کےحل کےلیےاپنا کردارادا کرے‘ شاہ محمود قریشی


    شاہ محمود قریشی نے افغانستان میں داعش کی عمل داری کو باعثِ تشویش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کافی عرصے سے بیرونی قوتوں کی غلط فہمیوں کا نشانہ بنتے آ رہے ہیں، پاکستان طویل عرصے سے غیر ملکی پناہ گزینوں کی میزبانی کرتا آیا ہے۔

    [bs-quote quote=”توہین آمیز خاکے بنانے کے منصوبے سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی: وزیر خارجہ” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    وزیر خارجہ نے یو این اجلاس میں تقریر کرتے ہوئے کہا ’آج دنیا ایک دوراہے پر کھڑی ہے، آج عالمی اصول متزلزل دکھائی دیتے ہیں، تجارتی جنگ کے گہرے بادل افق پر نمودار ہیں، مشرقِ وسطیٰ کے حالات تشویش ناک ہیں، مسئلہ فلسطین آج بھی اپنی جگہ موجود ہے۔

    شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ خاکے بنانے کے منصوبے سے تمام مسلمانوں کی دل آزاری ہوئی، ناموسِ رسالت پر مسلم امہ کو شدید ٹھیس پہنچی۔

    وفاقی وزیر خارجہ نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنگین مسئلہ ہے ، آلودگی میں پاکستان کا حصہ بہت کم ہے، پیرس سمجھوتے کو صنعتی مفادات کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیا جائے گا، پاکستان میں 5 سال کے دوران 10 ارب درختوں کی پلاننگ کی گئی ہے۔

    [bs-quote quote=”وزیر خارجہ نے عالمی اصولوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کے حالات تشویش ناک اور مسئلہ فلسطین آج بھی اپنی جگہ موجود ہے۔” style=”style-7″ align=”right” color=”#dd3333″][/bs-quote]

    انھوں نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل میں اصلاحات کی کوشش کرتا رہے گا، پاکستان عالمی امن مشن میں حصہ لینے والا ملک ہے، پاکستان آزادی سے لے کر اب تک اقوامِ متحدہ کے منشور کا پاس دار ہے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پاکستانی عوام نے ایسے پاکستان کے حق میں فیصلہ سنایا جو امن پسند ہے، پاکستانی عوام نے تبدیلی اور اصلاح پسندی کو ووٹ دیا، عمران خان کی قیادت میں نئے پاکستان کی داغ بیل ڈالی جا رہی ہے، پاکستان اقوام عالم کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہتا ہے۔