Tag: #100DaysofKhan

  • عوام اب 100 دن کےایجنڈے پرنظر رکھ سکیں گے‘ فواد چوہدری

    عوام اب 100 دن کےایجنڈے پرنظر رکھ سکیں گے‘ فواد چوہدری

    اسلام آباد : وفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ 100دن کے ایجنڈے پروگرام پر نظررکھنے کے لیے ویب سائٹ تیارکرلی۔

    تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پروفاقی وزیرِ اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام اب 100 دن کے ایجنڈے پرنظر رکھ سکیں گے۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ 100 دن کے ایجنڈے پروگرام پر نظررکھنے کے لیے ویب سائٹ تیارکرلی۔

    پی ٹی آئی حکومت نے 100روزہ پلان کے جائزے کے لیے ویب سائٹ بنا دی

    خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے 100 روزہ پلان کے جائزے کے لیے ویب سائٹ بنائی ہے جس میں پلان کے بنیادی بڑے منصوبوں کو شامل کیا گیا ہے۔

    سو دن کا منشور پی ٹی آئی کی سمت کا تعین کررہا ہے‘ عمران خان

    یاد رہے کہ عام انتخابات 2018 سے قبل 20 مئی کو پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان نے سو دن کی منصوبہ بندی کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا کہ 100 دن کا منشور دے دیا ہے، یہ منشور ہماری سمت کا تعین کررہا ہے۔

  • وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا

    وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزرا اورایک وزیرمملکت نے حلف اٹھالیا

    اسلام آباد : وفاقی کابینہ کے 5 نئے وفاقی وزرا اور ایک وزیرمملکت نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا، حلف اٹھانے والوں میں علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، محمداعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان، محمدمیاں سومرو اور زرتاج گل شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ میں شامل نئے وزرا کی حلف برداری تقریب ایوان صدر میں ہوئی، تقریب میں 6 نئے وزراء نے حلف اٹھالیا، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزراء سے حلف لیا۔

    حلف اٹھانے والوں میں 5 نئے وزرا ء اور ایک وزیر مملکت شامل ہیں۔

    علی امین گنڈا پور، فیصل واوڈا، محمداعظم سواتی، صاحبزادہ محبوب سلطان، محمدمیاں سومرو نے وفاقی وزیر اور زرتاج گل نے وزیر مملکت کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ میں توسیع ، 5وفاقی وزراء اورایک وزیرمملکت کل حلف اٹھائیں گے

    نئے وزرا کی شمولیت کے بعد وزیراعظم عمران خان کی وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 11 ستمبر کو 6 نئے وزراء نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا، نئے وزراء سے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے حلف لیا تھا، حلف اٹھانے والوں میں تین وزراء اور تین وزرائے مملکت شامل تھے۔

    تقریب میں عمر ایوب خان، علی زیدی، محمد میاں سومرو نے وفاقی وزیر جب کہ مراد سعید، محمد شبیر علی اور محمد حماد اظہر نے وزیرِ مملکت حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔

    تاہم میاں محمد سومرو وزیر مملکت بنائے جانے پر ناراض ہوگئے تھے  اور حلف اٹھائے بغیر ہی کراچی روانہ ہوگئے تھے۔

    واضح رہے حکومت سازی کے پہلے مرحلے میں 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں 16 وفاقی وزرا اور 5 مشیروں نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھایا تھا۔

  • مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسائل کے حل کیلئے وزیراعظم عوامی ڈلیوری یونٹ قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ، یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے عوام کے مسائل کے حل کے لئے اقدام اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عوامی ڈلیوری یونٹ کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔

    یونٹ کا سربراہ وفاقی سرکار کا افسر ہوگا اور تمام صوبوں کو نمائندگی دی جائے گی، چاروں صوبوں سے 2 ،2 افسر فوکل پرسن کے طور پر شامل ہوں گے۔

    سندھ حکومت نے حکومت کے ساتھ انتظامی امور کی سطح پر تعاون کا فیصلہ کیا ہے اور وزیر اعظم سیکریٹریٹ کے خط پر سندھ حکومت کا ساتھ دینے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

    سندھ اور وفاقی حکومت کے مابین تعاون کیلئے 2فوکل پرسن مقرر کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں سندھ حکومت نے وزیر اعظم سیکریٹریٹ کو 2افسران کے نام ارسال کردیئے ہیں۔

    وزیر اعظم سیکریٹریٹ نے 17 ستمبر کو سندھ حکومت کو خط ارسال کیا تھا، جس میں کہا تھا کہ 19 گریڈ کے2افسران وفاقی حکومت کے ساتھ رابطہ اور تعاون کریں گے ، جن میں ایڈیشنل سیکریٹری بخش علی مہر اور ڈائریکٹر انفارمیشن سائنس نیازاحمدلغاری شامل ہیں۔

    افسران وزیراعظم،وفاقی سیکریٹریٹ کے فیصلوں پر عمل کرانے کے پابند ہوں گے۔

    یاد رہے انتخابات میں کامیابی کے بعدعمران خان نے ہر ہفتے بطوروزیر اعظم ایک گھنٹہ عوام کے سوالات کے جوابات دینے کا اعلان کرتے ہوئے اور کہا تھا کہ فیصلے میرٹ پر اور قوم کے مفاد کیلئے کروں گا۔

  • وزیراعظم کا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرسے متعلق باضابطہ اعلان آئندہ ماہ متوقع

    وزیراعظم کا پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرسے متعلق باضابطہ اعلان آئندہ ماہ متوقع

    اسلام آباد : ،وزیر اعظم عمران خان کا کیا گیا ایک اور وعدہ پورا ہونے والا ہے، پچاس لاکھ گھروں کی تعمیرسے متعلق باضابطہ اعلان  آئندہ ماہ  متوقع ہے، اسکیم کے تحت بےگھر افراد کو گھر دیا جائےگا۔

    تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے اپنا گھر اسکیم کیلئے پندرہ اکتوبر سے درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر سے متعلق باقاعدہ اعلان آئندہ ماہ متوقع ہے، وزیراعظم پنجاب سے اسکیم کا اعلان کریں گے، نئے گھر کی فراہمی کیلئے رجسٹریشن کا سلسلہ بھی آئندہ ماہ سے شروع کیا جائے گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنا گھر اسکیم اتھارٹی کے قیام کیلئے پالیسی سازی کی جائےگی، ٹاسک فورس نےاپنی سفارشات مکمل کرلیں، اپنا گھر اسکیم کیلئے پنجاب اورکے پی اسمبلی سےقراردادیں منظورکرائی جائیں گی، اسکیم کے تحت پچاس لاکھ گھر بنائے جائیں گے۔

    ذرائع کے مطابق اپنا گھر لینے کے خواہشمند افراد کے لیے نادرا کی مدد سے فارم تیار کیا جائے گا، جو مقررہ بینکوں کی شاخوں سے دستیاب ہوگا۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم 50 لاکھ مکانات کے تعمیرکی خود نگرانی کریں گے

    یاد رہے 10 ستمبر کو ملک میں پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر کے حوالے سے اعلیٰ سطح اجلاس وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا، اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے بے گھر افراد کو سستے گھروں کی فراہمی کے منصوبے کی اونر شپ خود لینے کا فیصلہ کیا تھا۔

    اس حوالے سے کمیٹی کو ہدایت کی کہ دو ہفتے میں حتمی سفارشات مرتب کی جائیں تاکہ منصوبے کا جلد از جلد اعلان کیا جاسکے۔

    اس موقع پروزیراعظم عمران خان نے کہا تھا کہ پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور کچی آبادیوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور انہیں ریگولیٹ کرنا حکومت کا اہم ایجنڈا ہے، حکومت بے گھر افراد کو گھروں کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے۔

    واضح رہے انتخابات سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا تھا کہ اقتدار میں آکر5 سال میں 50لاکھ گھر بنائیں گے، منصوبہ مذاق نہیں ہم کر کے دکھائیں گے۔

    پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر پی ٹی آئی کے منشور کا بھی حصہ تھا، عمران خان کا کہنا تھا بلین ٹری سونامی کی طرح ہاؤسنگ اسکیم لے کر آئیں گے،منصوبے پر عملدرآمد میں کامیاب ہوگئے تو معیشت اٹھے گی اور روزگار ملے گا، منصوبے کے ذریعے نئی تعمیراتی کمپنیاں آئیں گے، روزگار کا مسئلہ حل ہوگا، منصوبے کیلئے پاکستان بلڈنگ ایسوسی ایشن سے مدد لی جائےگی۔

  • صوبوں کومزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

    صوبوں کومزید خود مختار بنانا چاہتے ہیں: وزیراعظم عمران خان

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس ہوا،   جس میں سات نکاتی ایجنڈے پر غور کیا  گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا، جس میں چاروں وزرائےاعلیٰ اور متعلقہ وفاقی وزرا شریک ہوئے، جب کہ سی سی آئی ممبران سمیت دیگر حکام بھی موجود ہے۔

    اس موقع پر چاروں صوبائی وزرائےاعلیٰ نے وزیراعظم کو صوبائی معاملات سےآگاہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم صوبوں کومزید خود مختاربناناچاہتے ہیں، وفاق صوبوں کوساتھ لےکرچلنےکاخواہاں ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ چاروں صوبوں میں یکساں صوبائی مہم شروع کی جائےگی۔  اس موقع پر وزیراعظم نےبلدیاتی نظام،وسائل کی باہمی تقسیم کے متعلق وژن سےآگاہ کیا۔

    مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے چاروں وزرائے اعلیٰ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وفاق و صوبائی حکومتوں کے درمیان ہم آہنگی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


    مزید پڑھیں: سرکاری ملازمین پر غلط کام کے لیے کوئی دباؤ نہیں ڈالا جائے گا، وزیرِ اعظم عمران خان


    اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت اہم قومی امور پر صوبوں کوساتھ لے کر چلے گی، صوبوں کو مزید با اختیار بنانا چاہتے ہیں، وسائل کی شفاف تقسیم نچلی سطح تک یقینی بنائی جائے گی۔

    اجلاس میں ہائرا یجوکمیشن کو تمام ضروری مشاورت ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی۔ وزیراعظم نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کی بہتری پر خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے۔

    اعلامیہ کے مطابق اجلاس میں پٹ فیڈراورکیرتھرکینال میں پانی کی کم  فراہمی کے معاملے پر غور کیا گیا، نیشنل واٹرکونسل صوبوں میں پانی کی تقسیم کےفارمولے پرسفارشات دے گئیں۔

    اجلاس میں وفاق، صوبوں کا نیٹ ہائیڈل منافع سے متعلق اےجی این قاضی فارمولےپرعمل درآمد پر اتفاق کیا گیا۔ ساتھ ہی پٹرولیم پالیسی 2012 میں حکومت سندھ کی ترامیم کواقتصادی رابطہ کمیٹی کوسپرد کرنےکا فیصلہ کیا گیا۔

    اعلامیہ کے مطابق ای اوبی آئی، ورکرز ویلفیئرکی صوبوں کومنتقلی کے متعلق کاجائزہ لینےکے لئےکمیٹی قائم کی گئی ہے۔

  • سپریم  کورٹ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

    سپریم کورٹ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست خارج کردی

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نا اہلی کی درخواست غیر موثر ہونے درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی ہے، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کسی اور فورم میں جانا چاہیں تو جا سکتے ہیں، جس اسمبلی مدت میں نااہلی کی درخواست دائر کی گئی وہ ختم ہو چکی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں جسٹس عمر عطا بندیال اور جسٹس اعجازالاحسن پر مشتمل پینچ نے عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔

    درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات کے دوران عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، عمران خان آرٹیکل 62 کے تحت اہل نہیں، درخواست میں صادق اور آمین نہ ہونے کی بنیاد پر عمران خان کی تاحیات نااہلی مانگی گئی تھی۔

    چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے آپ کسی اور فورم میں جانا چاہیں تو جاسکتے ہیں، جس اسمبلی مدت میں نااہلی کی درخواست دائر کی گئی وہ ختم ہو چکی ہے، گزشتہ اسمبلی اپنی معیاد پوری کر چکی ہے۔

    جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا یہ درخواست تو پہلے ہی غیر موثر ہو چکی ہے کسی اور قانونی فورم سے رجوع کرنے کا اپ کو مکمل اختیار حاصل یے۔

    عدالت نے درخواست غیرموثر ہونے اور درخواستگزار کی جانب سے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔

    درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ان کی درخواست میں ایک معاملہ اب بھی متعلقہ ہے، لیکن وہ درخواست پر اصرار نہیں کریں گے، ہم نے اسی نوعیت کا ایک مقدمہ ہائیکورٹ میں دائر کر رکھا ہے۔

    یاد رہے 20 ستمبر کو سپریم کورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست کو سماعت کے لئے مقرر کیا تھا، درخواست مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال چوہدری نے 2017 میں دائر کی تھی۔

    مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان کی نااہلی سے متعلق درخواست سماعت کیلئے مقرر

    خیال رہے قومی اسمبلی سے وزیر اعظم منتخب ہونے کے بعد 18 اگست کو عمران خان نے اپنے عہدے کا حلف اٹھایا تھا ، صدر مملکت ممنون حسین نے حلف لیا تھا۔

    بطور منتخب وزیر اعظم عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ سب سے پہلے احتساب ہوگا، قوم کا مستقبل برباد کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے، کسی ڈاکو کو این آر او نہیں ملے گا، مجھے کسی ڈکٹیٹر نے نہیں پالا، اپنے پیروں پر یہاں پہنچا ہوں۔ کرکٹ کی 250 سالہ تاریخ کا واحد کپتان ہوں جو نیوٹرل امپائر لایا۔

    واضح رہے کہ25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے واضح اکثریت حاصل کی تھی۔

  • وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پرلاہورپہنچ گئے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، جہاں وہ وزیراعلیٰ پنجاب اور گورنر سے ملاقات اور پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

    وزیراعظم عمران خان پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، جس میں انہیں 100 روزہ پلان پرعمل اور پیش رفت سے آگاہ کیا جائے گا، اس کے علاوہ نئے بلدیاتی نظام سے متعلق بھی بریفنگ دی جائے گی۔

    پارٹی کے اہم رہنماؤں کی بھی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے۔

    پنجاب کابینہ کرپشن کے خاتمے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے‘ وزیراعظم

    واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے اپنے پہلے دورہ لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس میں پنجاب کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے پنجاب میں لاگو بلدیاتی نظام کی تبدیلی اور اورنج میٹرو ٹرین منصوبے سمیت تمام میگا پراجیکٹس کے آڈٹ کرانے کی ہدایت کرنے کے علاوہ سو دن کے منصوبے پر تیزی سے عملدرآمد جاری رکھنے کی ہدایت کی تھی۔

    عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا صوبہ ہے، آپ کے کندھوں پہ بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے، پنجاب کابینہ کی کارکردگی بھی قابل تقلید ومثال ہونی چاہیے، صوبے سے بدعنوانیوں کا خاتمہ سب سے بڑا چیلنج ہے۔

  • انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان

    انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے، عمران خان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت عدالتی فیصلوں کو آئین و قانون کی نظر سے دیکھتی ہے، ہم انتقام کی سیاست پر یقین نہیں رکھتے۔

    تفصیلات کے مطابق و یر اعظم عمران خان کی زیرصدارت پارٹی کامشاورتی اجلاس ہوا جس میں شاہ محمودقریشی، اسدعمر، شیریں مزاری، نعیم الحق، بابر اعوان نے شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کی سزامعطلی کےفیصلےپرتفصیلی غور  کیا گیا اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹربابراعوان نےعدالتی فیصلےکےقانونی نکات پرروشنی ڈالی جبکہ نیب کا سزا معطلی کا فیصلہ چیلنج کرنےکے بیان کابھی جائزہ بھی لیا گیا۔

    مزید پڑھیں: نواز شریف، مریم اور کیپٹن (ر) صفدر جیل سے رہا

    مشاورتی اجلاس کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ادارےآزادوخودمختارہیں، ہم عدالتی فیصلوں کااحترام کرتے ہیں،  حکومت عدالتی فیصلوں کوآئین وقانون کی نظرسےدیکھتی ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ انتقام کی سیاست پریقین نہیں رکھتے،  ادارےمضبوط ہوں گےتو ہر با اثر شخص کےخلاف کارروائی ہوگی، حکومت کو عام آدمی کی زندگی بہترکرنےکےلئےاقدامات کرناہوں گے۔

    عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے جس پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرنے ہوں گے۔

    خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے گزشتہ روز سابق وزیراعظم نوازشریف، مریم نواز اور کپیٹن (ر) صفدر کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: نواز شریف اور لیگی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل میں تصویر کی اندرونی کہانی

    عدالتی حکم کے بعد تینوں لیگی رہنماؤں کو اڈیالہ جیل سے باہر لایا گیا جس کے بعد وہ خصوصی طیارے کی پرواز کے ذریعے لاہور جاتی امرا پہنچے، اس موقع پر کارکنان کی بڑی تعداد نے استقبال کیا تھا۔

  • وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کوخط‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    وزیراعظم عمران خان کا بھارتی ہم منصب کوخط‘ بھارتی میڈیا کا دعویٰ

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو خط لکھا ہے جس میں مذاکرات کا سلسلہ بحال کرنے پرزور دیا گیا ہے۔

    بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ تنازع کشمیراور دہشت گردی سمیت تمام مسائل بات چیت سے حل کرنا ہوں گے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق خط میں وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی بھارتی وزیرخارجہ سشما سوراج سے ملاقات پربھی زور دیا۔

    پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی اجلاس میں رواں ماہ شرکت کریں گے۔

    یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات میں کامیابی کے بعد تقریر میں کہا تھا کہ تعلقات معمول پرلانے کے لیے اگر بھارت ایک قدم آگے بڑھے گا تو پاکستان 2 قدم بڑھائے گا۔

    نریندر مودی کا عمران خان کو فون، جیت پر مبارک باد

    بعدازاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے عمران خان کو ٹیلی فون کرکے انتخاب میں کامیابی پرمبارکباد پیش کی تھی۔

    بھارتی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات میں نئے دور کے آغاز پرتیار ہیں تاہم معاملات آگے بڑھانے کے لیے دونوں ممالک کو مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہوگی۔

    عمران خان نے مبارکباد پر بھارتی وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا تھا کہ بات چیت کے ذریعے تنازعات کے حل کی تدبیر کی جانی چاہیے۔

    انہوں نے کہا تھا کہ دونوں ممالک کے عوام کو غربت کے بے رحم شکنجے سے نکالنے کے لیے حکومتوں کو مشترکہ تدابیرکرنا ہوں گی۔

    واضح رہے کہ بھارت نے دسمبر 2015ء میں پٹھان کوٹ واقعے کو بنیاد بنا کردوطرفہ مذاکرات معطل کیے تھے۔

  • کسی کوبھی سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ‘عمران خان

    کسی کوبھی سعودی عرب پر حملے کی اجازت نہیں دیں گے ‘عمران خان

    ریاض : وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب بڑا کردار ادا کرسکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سعودی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک میں غربت کی سب سے بڑی وجہ کرپشن ہی ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں کرپشن کے خلاف مہم قابل ستائش ہے، کرپشن کے خلاف سعودی حکومت کی طرزپراقدامات چاہتا ہوں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ کسی کوبھی سعودی عرب پرحملے کی اجازت نہیں دیں گے، پاکستان ہمیشہ سعودی عرب کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

    عمران خان نے کہا کہ ضرورت پڑی توتنازع یمن کے حل کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کوتیارہیں، تنازعات کے فوجی حل پریقین نہیں رکھتا۔

    انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے سعودی عرب بڑا کردارادا کرسکتا ہے، تمام تنازعات کا حل مذاکرات سے ہی نکالا جاسکتا ہے۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں مفاہمت کارکا کردارادا کرنا چاہتے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان سے بہترکوئی مشورہ نہیں دے سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ انسداد دہشت گردی کے لیے سیاسی ڈائیلاگ کا راستہ بھی ہونا چاہیے۔

    افغان مسئلے سے متعلق عمران خان نے کہا کہ افغانستان کے مسئلے کے سیاسی حل کی بات پرہمیں طالبان نواز کہا گیا، اب سب کواحساس ہوگیا کہ مسئلہ افغانستان کا حل صرف سیاسی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ مسلمان ممالک کومغرب کی طرف سے نئی طرح کی استعماریت کا سامنا ہے، انسانی حقوق کے نام پرمغربی کلچرتھوپنے کی کوشش کی جارہی ہے، دوسرا کلچرتھوپنے سے ملک ترقی نہیں کرتا، یہ ثقافتی سامراجیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جب سے ہماری پارٹی نے اقتدارسنبھالا ایک دن بھی چھٹی نہیں کی، الیکشن کے بعد سے اہل خانہ کے لیے زیادہ وقت نہیں نکال سکا۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کوبہت سے مسائل درپیش ہیں، پہلے 3 سے 4 ماہ کٹھن ہوں گے، پاکستان میں طرزحکمرانی اورلوگوں کا مائنڈ سیٹ تبدیل کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ آبادی کے 50 فیصد پسماندہ طبقے کو چین کی طرح اوپرلائیں گے، صحت، تعلیم، صاف پانی اور انصاف کی فراہمی حکومتی ترجیحات ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کوئی شخص اداروں سے بالا نہیں ہوگا، ملک میں ریاستی اداروں کو مضبوط کریں گے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان کی سعودی فرماں روا شاہ سلمان سے ملاقات

    یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم اور سعودی فرمانروا کی ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پرگفتگو ہوئی تھی جس میں علاقائی وعالمی امور اور امت مسلمہ کو درپیش مسائل پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی تھی۔