Tag: 102 Not Out

  • رکشے میں‌ سوار ارب پتی شخص کون ہے؟

    رکشے میں‌ سوار ارب پتی شخص کون ہے؟

    ممبئی: معروف شخصیات کی انٹرنیٹ پر بعض اوقات ایسی تصاویر سامنے آتی ہیں جنہیں دیکھ کر یقین کرنا مشکل ہوتا ہے۔ اسی طرح گذشتہ دنوں بالی ووڈ کے نامور اداکار کی ایک ایسی تصویر سامنے آئی، جس میں انھیں پہچاننا بہت ہی مشکل ہے۔

    انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے رجحان کو مدنظر رکھتے ہوئے تقریباً تمام ہی معروف شخصیات نے سوشل میڈیا کے مختلف فورمز پر اپنی آئی ڈیز بنالی ہیں تاکہ وہ وقتاً فوقتاً اپنے مداحوں سے رابطے میں رہ سکیں۔

    بالی ووڈ اداکار ہوں یا پھر کوئی بھی معروف شخصیت وہ اپنی روز مرہ کے معمول اور دیگر نئی چیزوں کو سوشل میڈٰیا پر اپ لوڈ کرتے ہیں جنہیں مداح بہت پسند بھی کرتے ہیں اور بعض اوقات تو اُن کی عام سی تصاویر وائرل بھی ہوجاتی ہیں۔

    انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک معمر بزرگ حیران و پریشانی کی کیفیت میں رکشے میں سوار ہیں اور اُن کے بال بھی بکھرے ہوئے ہیں،  رکشے میں سوار شہری کوئی عام شخص نہیں بلکہ بالی ووڈ کی معروف شخصیت ہیں۔

    مزید پڑھیں: عام سا نظر آنے والا کروڑ پتی شخص

    مذکورہ تصویر جب انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی تو کوئی رکشے میں سوار بوڑھے شخص کو پہچان نہ سکا البتہ بھارتی میڈیا نےصارفین کی اس الجھن کو دور کیا اور بتایا کہ رکشے میں سوار معمر شخص دراصل بالی ووڈ کے بگ بی (امیتابھ بچن) ہیں۔

    امیتابھ بچن نے بھیس بدل کر فلم کا کوئی منظر عکس بند نہیں کروایا البتہ انہوں نے شوٹنگ کے لیے ایک مقام سے دوسرے مقام پر پہنچنے کے لیے پرائیوٹ گاڑی کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ سے استفادہ حاصل کیا۔

    فلم ڈائریکٹر کو یہ منظر اس قدر لبھایا کہ انہوں نے اسے محفوظ کرلیا اور اب اُن کا کہنا ہے کہ اگر کہیں مناسب لگا تو اس منظر کو ضرور فلم میں شامل کیا جائے گا۔

    حیران کُن امر یہ ہے کہ امیتابھ بچن جو کسی تعارف کے محتاج نہیں  وہ رکشے میں سوار ہوئے تو  بھارتی شہریوں نے انہیں عام شہری ہی سمجھا، اس سے زیادہ مزیدار بات یہ بھی ہے کہ رکشے والا بھی بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار کو پہچان نہ سکا۔

    یہ بھی پڑھیں: رشی کپور امیتابھ بچن کے بیٹے بن گئے، تصویر وائرل

    قبل ازیں فلم شعلے اور پیکو کی شوٹنگ کے دوران بالی ووڈ اداکار نے موٹرسائیکل کی سواری حاصل کی تھی تاہم یہ اب تک کا پہلا انوکھا واقعہ ہے کہ انہوں نے رکشے میں تنہا سوار ہوئے۔

    واضح رہے کہ بگ بی 27 سال بعد معروف ساتھی اداکار رشی کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ میں جلوہ گر ہورہے ہیں، طویل عرصے بعد دونوں سپراسٹارز کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح  کافی پرجوش ہیں۔

    گزشتہ دنوں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے کردار کی تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ بالکل انوکھے انداز میں نظر آرہے تھے، بعد ازاں فلم کا پوسٹر بھی جاری کیا گیا تھا۔

    فلم ناٹ آؤٹ 102 میں لیجنڈری اداکار رشی کپور کے 102 سالہ والد کا کردار ادا کررہے ہیں، فلم کے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی کپور پودے کو پانی ڈال رہے ہیں جبکہ امتابھ بچن اپنے فلمی بیٹے سرپر پانی ڈال رہے ہیں اور یہ سارا منظور اسکول دور کا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • رشی کپور امیتابھ بچن کے بیٹے بن گئے، تصویر وائرل

    رشی کپور امیتابھ بچن کے بیٹے بن گئے، تصویر وائرل

    ممبئی: بالی ووڈ کی نئی آنے والی مزاحیہ فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ کا پوسٹر جاری ہوگیا جس میں امیتابھ بچن اداکاری رشی کپور کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں، بڑھتی عمر میں دونوں اداکاروں کا منفرد کردار دیکھنے کے لیے مداح بے تاب ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بگ بی 27 سال بعد معروف ساتھی اداکار رشی کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ میں جلوہ گر ہورہے ہیں، طویل عرصے بعد دونوں سپراسٹاروں کو اسکرین پر ایک ساتھ دیکھنے کے لیے مداح پرجوش ہیں۔

    گزشتہ دنوں بالی ووڈ انڈسٹری پر راج کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے کردار کی تصویر اپلوڈ کی تھی جس میں وہ بالکل انوکھے انداز میں نظر آرہے تھے۔

    مزید پڑھیں: امیتابھ کا انوکھا انداز انٹرنیٹ پر وائرل

    معروف بالی ووڈ اداکار جہاں اس فلم میں انوکھے کردار ادا کررہے ہیں وہی خاص بات یہ بھی ہے کہ امیتابھ اداکاری کے ساتھ ایک بار پھر گلوکاری اور رقص کرتے نظر آئیں گے، اس ضمن میں انہوں نے گانا ریکارڈ کرادیا ہے۔

    فلم ناٹ آؤٹ 102 میں لیجنڈری اداکار رشی کپور کے 102 سالہ والد کا کردار ادا کررہے ہیں،  ہدایت کار کی جانب سے جاری ہونے والے پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رشی کپور پودے کو پانی ڈال رہے ہیں جبکہ امتابھ بچن اپنے فلمی بیٹے سرپر پانی ڈال رہے ہیں اور یہ سارا منظور اسکول دور کا ہے۔

    پوسٹر کو دیکھ کر یہ بات واضح ہوتی ہے کہ رشی کپور ایک ایسے بچے کا کردار ادا کررہے ہیں جسے بڑا ہونے کی اشد ضرورت ہے،  امیش شکلا کی ہدایت کاری میں بنائی جانے والی فلم رواں برس 4 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: عید میلاد النبی : رشی کپور جامع مسجد دہلی پہنچ گئے

    خیال رہے گانے کو گذشتہ دنوں مکمل کیا جانا تھا مگر مقبول ادکارہ سری دیوی کی اچانک موت کے باعث بعد ڈائریکٹر نے شوٹنگ کو فوری طور پر روکتے ہوئے اس کی تاریخ ملتوی کردی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • امیتابھ کا انوکھا انداز انٹرنیٹ پر وائرل

    امیتابھ کا انوکھا انداز انٹرنیٹ پر وائرل

    ممبئی: بالی انڈسٹری کے بے تاج بادشاہ امیتابھ بچن بڑھاپے کے باوجود اپنی نئی عمر میں ایسا کردار ادا کررہے ہیں جسے دیکھ کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے، بگ بی نے اپنے تصویر شیئر کی جو انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بگ بی 27 سال بعد معروف ساتھی اداکار رشی کپور کے ساتھ نئی آنے والی فلم ’102 ناٹ آؤٹ‘ مین جلوہ گر ہورہے ہیں، دونوں مقبول اداکاروں کے مداح طویل عرصے بعد اسکرین پر نامور فنکاروں کو ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

    فلم انڈسٹری میں گزشتہ کئی برسوں سے راج کرنے والے اداکار امیتابھ بچن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے نئے کردار کی تصویر اپلوڈ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ انوکھے انداز میں ایکشن میں نظر آرہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق لیجنڈری اداکار کی جو تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی وہ دراصل ایک گانے کے دوران رقص کی ہے، امتابھ بچن ریپ گانے پر ڈانس کررہے ہیں۔

    امیتابھ بچن نے دپیکا پڈون کو اپنی ’’ سی وی ‘‘ پیش کردی

    فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں امیتابھ اداکاری کے ساتھ گلوکاری اور رقص کے جوہر بھی دکھائیں گے، گزشتہ دنوں لیجنڈری اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ گانا ریکارڈ کروارہے تھے۔

    اُمیش شکلا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم میں لیجنڈری اداکار رشی کپور کے 102 سالہ والد کا کردار ادا کررہے ہیں، ’102 ناٹ آؤٹ‘  رواں برس 4 مئی کو سینیما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

    راہول گاندھی نے نریندرمودی کو امیتابھ بچن سے بڑا اداکار قرار دے دیا

    خیال رہے گانے کو گذشتہ دنوں مکمل کیا جانا تھا مگر مقبول ادکارہ سری دیوی کی اچانک موت کے باعث بعد ڈائریکٹر نے شوٹنگ کو فوری طور پر روکتے ہوئے اس کی تاریخ ملتوی کردی تھی۔ یاد رہے ادکارہ سری دیوی گذشتہ ہفتے قریبی عزیز کی شادی کی تقریب کے سلسلے میں دبئی میں مقیم تھیں جہاں انہیں دل کا دورہ پڑا اور وہ اس دنیا سے کوچ کر گئیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔