Tag: 103 سالہ شہری نے شادی کر کے معمر ترین اردنی دلہا کا اعزاز حاصل کرلیا

  • نوکری سے کیوں نکالا؟ ملازم نے دو افراد کو گولی ماردی

    نوکری سے کیوں نکالا؟ ملازم نے دو افراد کو گولی ماردی

    نوکری سے نکالے جانے پر اردن میں شہری نے سخت غصے میں آگیا، اسی فیکٹری میں کام کرنے والے دو افراد کو گولی ماردی۔

    جنوبی اُردن میں عقبہ گورنری میں مذکورہ افسوسناک واقعہ اتوار کو پیش آیا، عقبہ گورنری میں ایک فیکٹری سے نکالےجانے والے ملازم کی فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوئے جبکہ ایک شخص گرنے سے زخمی ہوا۔

    ترجمان پبلک سیکیورٹی ڈائریکٹوریٹ کرنل عامر السرطاوی نے العربیہ ڈاٹ نیٹ کو بتایا کہ عقبہ گورنری پولیس ڈائریکٹوریٹ کو اطلاع ملی ہے کہ ایک شخص نے فیکٹری کے اندر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    مذکورہ شخص کو کچھ دیر پہلے ہی ملازمت سے فارغ کیا گیا تھا، ملزم فائرنگ کرنے کے بعد فرار ہوگیا ہے جس کی تلاش جاری ہے۔

    کرنل عامر السرطاوی نے مزید بتایا کہ گولی لگنے سے دو غیر ملکی شہری زخمی ہوئے جنھیں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں انھیں طبی امداد دی جارہی ہے، ایک اردنی ملازم اس واقعے کے دوران گرنے سے زخمی ہوا جسے بعدازاں اسپتال لے جایا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ کیوں پیش آیا اس کی تحقیقات ابھی جاری ہیں، اس سال کی کے دوران اردنی وزارت محنت میں رجسٹرڈ مزدوری کے کیسز کی تعداد 173 تک پہنچ گئی ہے۔

  • 103 سالہ شہری نے شادی کرکے معمر ترین اردنی دلہا کا اعزاز حاصل کرلیا

    103 سالہ شہری نے شادی کرکے معمر ترین اردنی دلہا کا اعزاز حاصل کرلیا

    مسقط : اردن کے 103 سالہ شہری نے انتہائی کم عمر خاتون سے نکاح کرکے اردن کے معمرترین نوشہ (دلہا) ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا میں 27 سالہ لڑکی سے معمر ترین شخص کی شادی کے بعد 103 سالہ اردنی شہری نے بھی کم عمر خاتون سے شادی کرکے سوشل میڈیا دھوم مچادی۔

    اردن کے قصبے صما سے تعلق رکھنے والے عارف عطیہ الجدایہ نے 49 سالہ خاتون نکاح کرکے اپنی اولاد اور عزیز و اقارب کو حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔

    مذکورہ شخص کے رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ ہمارے 10 سالہ رشتہ دار نے 49 سالہ سے رشتہ ازدواج قائم کرکے باقی زندگی نئی دلہن کے ساتھ گزاریں گے۔

    عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کے بیٹوں نے 2019 میں والدہ کے انتقال کے بعد والد کو اپنے ساتھ رکھنے کی بہت کوشش لیکن عارف عطیہ نے علیحدہ رہنے پر اصرار کیا۔

    معمر شخص کا کہنا ہے کہ ‘ان کے حوصلے اب بھی جوان ہیں اسی لیے انہوں نے شادی کرکے اپنے عزیز و اقارب کو حیران کردیا۔

    103 سالہ شخص کی نوجوان لڑکی سے شادی، سوشل میڈیا صارفین کی تنقید

    خیال رہے کہ اس سے قبل عمر رسیدہ انڈونیشن شہری نے انتہائی کم عمر لڑکی سے شادی کرکے دنیا کو حیران کیا تھا، شادی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہوئی تھی جس پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کو متنازعہ قرار دیتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔