Tag: 11فلسطینی شہید

  • اسرائیل کی غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 11 شہید

    اسرائیل کی غزہ میں امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر فائرنگ، مزید 11 شہید

    اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں بربریت کا سلسلہ تاحال جاری ہے، امداد کیلئے جمع ہونے والے فلسطینیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے باعث 11فلسطینی شہید ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امدادی کارکنوں اور طبی ماہرین کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ پر اسرائیلی فائرنگ اور حملوں میں کم از کم 33 افراد شہید ہوئے، جن میں 11 فلسطینی بھی شامل ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق حماس کے زیر انتظام سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے ہزاروں افراد پر فائرنگ کی اور متعدد گولے داغے، یہ لوگ مرکزی صلاح الدین روڈ پر امداد کے منتظر تھے۔

    اسرائیلی فوج نے شمالی اور جنوبی غزہ میں بھی حملے کیے جس کے نتیجے میں 19 افراد جام شہادت نوش کرگئے۔

    فلسطینی وزرات صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں کم از کم 140 افراد شہید ہوگئے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس کے لڑاکا طیاروں نے ایران کے شہر خنداب میں اراک جوہری ری ایکٹر پر حملہ کیا ہے۔

    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں کہا کہ لڑاکا طیاروں نے رات بھر ایران کے درجنوں مقامات پر حملہ کیا جن میں اراک ہیوی واٹر جوہری ری ایکٹر بھی شامل ہے۔

    فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے میں خاص طور پر ری ایکٹر کی کور سیل کو نشانہ بنایا جو پلوٹونیم کی پیداوار میں ایک اہم جزو ہے۔

    اسرائیل نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ نطنز میں جوہری ہتھیاروں کے مقام کو نشانہ بنایا اور بیلسٹک میزائلوں کیلیے ضروری اجزاء تیار کرنے والی متعدد فیکٹریوں پر حملے کیے۔

    ایران کے حملے میں تل ابیب کا اسپتال تباہ، نیتن یاہو کی ایران کو دھمکی

    اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے تہران میں ایران کے داخلی سلامتی کے ہیڈ کوارٹر کو بھی نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، ایران کے شہر کراج اور پیام ہوائی اڈے کے قریب حملے کئے گئے جبکہ ایرانی فورسز کا کہنا ہے کہ متعدد اسرائیلی ڈرونز مار گرائے گئے۔

  • غزہ پر اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، مزید 11فلسطینی شہید

    غزہ پر اسرائیلی فوج کا ظلم جاری، مزید 11فلسطینی شہید

    غزہ کے مظلوم فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے، تازہ حملوں میں مزید 11فلسطینی جام شہادت نوش گئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مغازی کیمپ میں اسرائیلی فوجی جارحیت سے 8 اور نصیرات پناہ گزین کیمپ میں گھر پر حملے میں 3 فلسطینی شہید ہوئے۔

    غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی حملوں میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 39 ہزار 400 سے زائد ہوگئی ہے۔

    دوسری جانب فلسطین کی آزادی کی داعی تنظیم حماس کے سربراہ شہید اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کر دی گئی۔

    گزشتہ روز ایران میں میزائل حملے میں شہید کیے جانے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کر دی گئی۔

    ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای نے اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ پڑھائی۔ جس میں خواتین سمیت مختلف مکاتب فکر کے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    نماز جنازہ کے بعد اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ منتقل کیا جائے گا جہاں ان کی نماز جنازہ کل نماز جمعہ کے بعد امام محمد بن عبدالوہاب مسجد میں ادا کی جائے گی۔

    ایران میں انتقام کی علامت ’سرخ پرچم‘ لہرا دیا گیا

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ایران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو میزائل حملے میں شہید کر دیا گیا تھا۔ وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلیے تہران گئے تھے، حملے میں اسماعیل ہنیہ کا ایک محافظ بھی شہید ہوا۔