Tag: 11 افراد جاں بحق

  • نئی دہلی میں عمارت گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    نئی دہلی میں عمارت گرنے سے 11 افراد جاں بحق

    نئی دہلی کے علاقے مصطفی آباد میں رات 3 بجے اچانک چار منزلہ عمارت گرگئی، جس سے 11 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق دہلی کے شمال مشرق میں واقع مصطفی آباد کے علاقے دیال پور میں پیش آنے والے واقعے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ دہلی پولیس اور این ڈی آر ایف کی ٹیمیں ملبے سے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کررہی ہیں۔

    جائے وقوع پر موجود عینی شاہدین نے بتایا کہ چار منزلہ عمارت میں مالک مکان تحسین اپنے اہل خانہ کے ساتھ رہائش پذیر تھا، دو منزل پر وہ خود رہائش پذیر تھا جبکہ دیگر دو منزلوں پر کرایہ دار رہتے تھے۔

    اس پوری عمارت میں تقریباً 20 سے 25 لوگ رہتے تھے، رات 3 بجے اچانک عمارت گر گئی اور تمام افراد ملبے تلے دب گئے، ملبے میں سے آٹھ افراد کو نکالا جا چکا ہے جن میں سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔

    کئی دیگر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے، ہلاک ہونے والوں میں مالک مکان، تحسین اور سلمیٰ (35) بھی شامل ہیں، مصطفی آباد میں عمارت گرنے کا واقعہ کی ویڈیو بھی منظرعام پر آئی ہے۔

    دہلی پولیس نے بتایا کہ ملبے میں سے جن 10 لوگوں کو نکالا گیا ان میں سے 4 بچ نہ سکے، ملبے میں اب بھی 8 سے 10 لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔

    عمارت گرنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہیں، پڑوسیوں نے بتایا کہ گرنے والی عمارت زیادہ پرانی نہیں تھی۔

  • سرگودھا موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

    سرگودھا موٹروے پر وین میں آتشزدگی، 11 افراد جاں بحق

    سرگودھا: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے لاہور جانے والی وین میں آگ لگنے سے 11 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بھیرہ کے قریب موٹروے پر اسلام آباد سے لاہور جانے والی وین میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کی زد میں آکر خواتین سمیت 11 مسافر جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں زخمیوں میں سے کچھ کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق وین میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی۔

    نیو کراچی، چلتی ہائی روف میں آگ، مزید 2 بچے دم توڑ گئے

    اس سے قبل رواں سال 11 جنوری کو کراچی کے علاقے نیو کراچی میں چلتی گاڑی میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

    ساہیوال: مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق، 7 زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ سال جون میں صوبہ پنجاب کے شہر ساہیوال میں مسافر وین میں آگ لگنے سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ : سبی شاہراہ پربس اور وین میں تصادم  ‘ 14 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : سبی شاہراہ پربس اور وین میں تصادم ‘ 14 افراد جاں بحق

    کوئٹہ : صوبہ بلوچستان میں کے علاقے دشت میں بس اور وین کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ 27 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے دشت میں سبی شاہراہ پر بس اور وین ٹکرا گئیں، حادثے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 27 زخمی ہوگئے ہیں۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    ترجمان سول اسپتال کے مطابق 11 افراد کی لاشیں اور 27 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی


    وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے دشت حادثے میں جانی نقصان پر غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کی اور حادثے میں زخمی افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔


    بلاول بھٹو زرداری


    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دشت ٹریفک حادثے میں اموات ہر افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ زخمیوں کے علاج معالجے کا بندوبست کیا جائے۔


    پتوکی میں بس اور وین میں تصادم، خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق


    خیال رہے کہ رواں سال 6 اپریل کو صوبہ پنجاب کے شہر پتوکی میں تیز رفتار بس اور وین کی ریس نے 5 افراد کی جان لے لی تھی۔

    یاد رہےکہ 23 جون کو صوبہ پنجاب کے شہرشیخوپورہ انٹرچینج کے قریب کار ٹرالر سے ٹکراگئی تھی، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اورایک شدید زخمی ہوگیا تھا۔


    ڈی آئی خان، مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم 6 مسافر جاں بحق


    واضح رہے کہ رواں برس 8 فروری کو پشاور میں مسافر بس اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 7 افراد زخمی ہو گئے تھے۔


    اگرآپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اوراگرآپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پرشیئرکریں۔

  • جہلم، ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق 4 زخمی

    جہلم، ٹریفک حادثے میں 13 افراد جاں بحق 4 زخمی

    جہلم : جی ٹی روڈ کے قریب ٹریفک حادثے میں 13 مسافر ہلاک اور 2 زخمی ہو گئے ہیں، ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر امدادی کاموں کا آغاز کردیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے نوید بٹ کے مطابق حادثہ جی ٹی روڈ پر ایک کار اور مسافر وین کی تصادم کی وجہ سے پیش آیا جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو اداروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا جس کے باعث کار مخالف سمت سے آنے والی مسافر وین سے جا ٹکرائی، تصادم اتنا شدید تھا کہ کار کا اگلا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ مسافر وین کے الٹنے کے سبب جانی نقصان زیادہ ہوا۔

    اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جب کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی میتوں کو ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کردیا جائے گا۔