Tag: 11 افراد کی ہلاکت

  • رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 11 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    رائل چیلنجرز بنگلورو کے خلاف 11 افراد کی ہلاکت کا مقدمہ درج

    آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی رائل چیلنجرز بنگلورو کی جیت کےک جشن میں بھگدڑ سے لوگوں کی ہلاکت کا مقدمہ فرنچائز اور دیگر کے خلاف درج کرلیا گیا۔

    بنگلورو میں بھگدڑ کے حوالے سے مجرمانہ غفلت پر کیوبن پارک پولیس اسٹیشن میں رائل چیلنجرز بنگلور (آر سی بی)، ایونٹ مینیجر ڈی این اے، کے ایس سی اے انتظامی کمیٹی اور دیگر کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ہے، 11 افراد کی موت کے سلسلے میں انھیں مجرمانہ غفلت کا ذمہ دار کہا جارہا ہے۔

    مکمل طور پر ٹوٹ گیا ہوں، کہنے کے لیے الفاظ نہیں، کوہلی

    کرناٹک حکومت نے ہائی کورٹ کو مطلع کیا کہ بھگدڑ کیس کو کریمنل انویسٹی گیشن ڈپارٹمنٹ (سی آئی ڈی) کو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔

    آر سی بی کے آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے کی خوشی میں چناسوامی اسٹیڈیم کے قریب 2.5 لاکھ سے زیادہ لوگ جیت کا جشن منانے جمع ہوئے تھے۔

    بنگلورو سٹی پولیس کے 1,380 اہلکاروں کے ساتھ ساتھ 13 کے ایس آر پی پلاٹون (325 اہلکار) کو بھی تعینات کیا گیا تھا تاہم شدید بھیر کے باعث بھگدڑ مچنے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک اور 56 افراد زخمی ہوئے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/rcb-victory-celebrations-turn-tragic-as-7-killed-in-stampede/

  • زہریلا  دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت،   واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت، واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی

    خیر پور : زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف ہوا اور واقعے کی اصل حقیقت سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیرپور میں زہریلا دودھ پینے سے 11 افراد کی ہلاکت کی پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری کردی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں نشہ آور چیزاور زہر دینےکاانکشاف سامنے آیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا کہ معدہ، ناک اور جسم کے دیگر اعضاسے سیمپل لئے گئے تھے، جس میں نشہ آور اشیااور زہریلی دوائی کی رپورٹ مثبت ہے۔

    خیرپور میں پیرگوٹھ کے کچے میں دودھ پینے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بے ہوش ہوگئے تھے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ، جن کے بعد تمام افراد جان کی بازی ہار گئے تھے۔

    ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ کھانے میں کوئی زہریلی چیز تھی جس کے وجہ سے اتنی اموات ہوئی ہیں ٹیسٹ میں پتہ چل جائے گا کون سے چیز تھی جس کے وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا ہے۔

    کمشنر سکھر نے ڈپٹی کمشنر خیرپور واقعے سے متعلق رپورٹ طلب کی تھی ، پولیس کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےہے تاہم تفتیش کی جارہی ہے زہریلا دودھ کہاں سے آیا۔