Tag: 11 افراد ہلاک

  • برازیل: نائٹ کلب میں فائرنگ، 6 خواتین سمیت11 افراد ہلاک

    برازیل: نائٹ کلب میں فائرنگ، 6 خواتین سمیت11 افراد ہلاک

    بیلم : برازیل کے شہر بیلم میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 11 افراد ہلاک جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق برازیل کے شہر بیلم کے نائٹ کلب میں حملہ آوروں نے اندھا دھند فائرنگ کرکے چھ خواتین سمیت گیارہ افراد کو ہلاک کردیا۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری نے نائٹ کلب کو گھیرے میں لے لیا۔ حملہ آوروں کی گرفتاری کے حوالے سے مقامی میڈیا پر متضاد خبریں گردش کررہی ہیں تاہم سرکاری حکام اس کی تصدیق نہیں کررہے ہیں۔

    مقامی میڈیا کے مطابق حملہ آور کی تعداد سات تھی جو ایک موٹرسائیکل اور تین گاڑیوں میں نائٹ کلب آئے تھے۔

    برازیل اسکول میں فائرنگ، طالب علموں سمیت 8 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں برازیل کے شہر ساؤپاؤلو میں واقع ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 5 بچوں سمیت 10 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے تھے۔

    مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اسکول کے گراؤنڈ میں طالب علم اور عملہ ایک ساتھ موجود تھے۔

    واضح رہے کہ دسمبر 2018 میں برازیل کے شہر کیمپیانز کے چرچ میں مسلح شخص نے فائرنگ کر کے 5 افراد کو قتل کرکے خود کو گولی مار لی تھی۔

  • عراق میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

    عراق میں خودکش دھماکا، 11 افراد ہلاک، 15 زخمی

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں واقع مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 15 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بغداد کے مشرقی حصے میں واقع ایک مارکیٹ میں خودکش بم دھماکے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    بغداد پولیس حکام کے مطابق جمیلہ مارکیٹ میں ہجوم کی موجودگی میں خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا۔ خودکش دھماکے کی ذمہ داری کسی نے قبول نہیں کی۔

    خیال رہے کہ رواں سال 12 اپریل کو عراق کی انسداد دہشت گردی فورسز نے شمالی حصے ہمرین میں داعش میڈیا سینٹر سمیت ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

    ملٹری کے ترجمان جنرل یحیحیٰ رسول نے بتایا تھا کہ وزیراعظم کے خصوصی احکامات کی روشنی میں انسداد دہشت گردی ادارے نے ہمرین کے پہاڑوں میں موجود داعش کے باقی ماندہ دہشت گردوں پر حملہ کیا تھا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال 30 اگست کو بھی مغربی عراق کے صوبے انبار میں القائم کے علاقے میں کار بم دھماکے میں 11 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    داعش کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے 50 افراد کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

  • کریمیا:‌ بحیرہ اسود میں تیل بردار جہازوں میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

    کریمیا:‌ بحیرہ اسود میں تیل بردار جہازوں میں آتشزدگی، 11 افراد ہلاک

    ماسکو : کریمیا کے قریب سمندر میں تنزانیہ کے دو تیل بردار جہازوں میں دھماکے کے بعد خوفناک آتشزدگی کے باعث 11 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق روس کے زیر انتظام ریاست کریمیا کے قریب بحیرہ اسود میں تیل بردار جہازوں میں آتشزدگی کے باعث ہلاک ہونے والے 11 افراد کی لاشیں سمندر سے نکال لی ہیں جبکہ تین افراد ریسکیو حکام کے پہنچنے سے قبل ہی ڈوب گئے تھے۔

    روس کی میری ٹائم ایجنسی کے گرجمان الیکسی کراوچینکو کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا ایک جہاز گیس ٹینکر تھا، دونوں جہازوں میں آتشزدگی کے بعد دھماکا اس وقت ہوا جب ایک جہاز سے دوسرے جہاز میں ایندھن سپلائی کیا جارہا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آتشزدگی کے بعد عملے سے جان بچانے کےلیے سمندر میں چھلانگ لگادی۔

    روسی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ حادثے میں 12 افراد زندہ بچنے میں کامیاب ہوئے جبکہ 5 افراد تاحال لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

    روسی میری ٹائم کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کیلئے حکام کی جانب سے کریمیا کے کریچ شہر میں انتظامات کردئیے گئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ نذر آتش ہونے والے جہاز کینڈی پر 17 افراد سوار تھے جن کا تعلق بھارت اور ترکی سے تھا جبکہ مائیسترو کے عملے کی تعداد 14 تھی۔

    مزید پڑھیں : روس کا یوکرائنی جنگی جہازوں و کشتی پر قبضہ، حالات کشیدہ

    خیال رہے کہ کریمیا کا شہر کریچ وہ مقام ہے جہاں گزشتہ برس نومبر میں روس اور یوکرائن کے درمیان دوبارہ کشیدگی کا آغاز ہوا تھا۔

    روسی افواج نے کریچ شہر کے قریب بحیرہ اسود سے گزرنے کی کوشش کرنے والی یوکرائنی بحریہ کے دو جنگی کشتیوں سمیت تین جہازوں کو سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر قبضے میں لیا گیا تھا۔

  • افریقی ملک کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

    افریقی ملک کیمرون میں دہشت گردوں کا حملہ‘ 11 افراد ہلاک

    یاؤندے : افریقی ملک کیمرون کے شمالی علاقے میں دہشت گردوں کے حملے 6 افراد ہلاک جبکہ جوابی کارروائی میں 5 حملہ آور بھی مارے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کیمرون کے شمالی علاقے مانگیو میں نائیجیریا کی دہشت گرد تنظیم بوکوحرام نے ضلعی سربراہ کے گھر پرحملہ کیا جس کے نتیجے میں ضلعی سربراہ سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کا پیچھا کرتے ہوئے 5 حملہ آوروں کو ہلاک کردیا اور 3 زخمی ہوگئے۔

    نائجیریا میں دہشت گرد تنظیم بوکوحرام کی مسلح کارروائیوں میں ایک اندازے کے مطابق 20 ہزار افراد نشانہ بنے ہیں جبکہ اس کی کارروائیاں نائجیریا تک محدود نہیں رہی بلکہ پڑوسی ملک کیمرون بھی اس کی لپیٹ میں رہا ہے۔

    عالمی تجزیاتی ادارے انٹرنیشنل کرائسس گروپ کے مطابق دہشت گرد تنظیم نے 2014 سے تاحال کیمرون میں اپنی مسلح کارروائیوں میں 2 ہزار شہری اور فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔

    کیمرون پڑوسی ممالک چاڈ اور نائجیریا کے ساتھ مل کر نائجیریا سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے مشترکہ فوجی کارروائیاں کررہا ہے۔

    نائجیریا: مسلح افراد کا گاؤں پر حملہ، بچوں سمیت 45 افراد ہلاک

    واضح رہے کہ دو روز قبل نائجیریا کی ریاست گواسکا کے گاؤں میں مسلح جرائم پیشہ گروہ نے حملہ کرکے بچوں اور عورتوں سمیت 45 افراد کو ہلاک کردیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • چین میں کان کے قریب دھماکہ‘ 11 افراد ہلاک

    چین میں کان کے قریب دھماکہ‘ 11 افراد ہلاک

    بیجنگ : چین کے شمالی علاقے میں لوہے کی کان کے دروازے کے قریب بارود سے بھرا ٹرک پھٹنے سے 11 افراد ہلاک 9 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق چین کے لیاؤننگ صوبے میں لوہے کی کان کے دروازے کے قریب بارود سے بھرا ٹرک پھٹنے سے 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 9 زخمی اور 25 افراد ملبے تلے پھنس گئے۔

    ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے اور حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    خیال رہے کہ چین مین کان کنی کے دوران خطرناک واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں، گزشتہ سال مئی میں کوئلے کی کان میں گیس کے اخراج سے 18 کان کن ہلاک ہوگئے تھے۔

    چین میں کوئلے کی کان میں دھماکہ،59افراد ہلاک

    یاد رہے کہ 5 دسمبر2016 کو چین کے شمالی علاقے انر منگولیا کی کان میں گیس بھر جانے سے زوردار دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں59 مزدورجان کی بازی ہارگئے تھے۔

    واضح رہے کہ چین دنیا میں کوئلہ پیدا کرنے اور اسے استعمال کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔اورجس کان میں حادثہ پیش آیا ہے وہاں سے سالانہ 60,000 ٹن کوئلہ نکالا جا سکتا ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک

    بغداد میں کار بم دھماکہ ‘ 11 افراد ہلاک

    بغداد: عراق کے دارالحکومت بغداد میں کار بم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد ہلاک جبکہ 26 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بغداد کے شمال مشرقی علاقے کی مارکیٹ میں کاربم دھماکے کے نتیجے میں 11 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    عراقی حکام کے مطابق دھماکے میں ہلاک ہونے والے افراد میں سیکورٹی فورسز کے اہلکار بھی شامل ہیں۔

    خیال رہے کہ دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ نے بغداد کی مارکیٹ میں ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    بغداد میں یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب گزشتہ روز عراقی فورسز نے تل افر پر اپنا کنٹرول حاصل کرلیا تھا یہ علاقہ شام کی سرحد سے 150 کلو میٹر دور ہے۔


    بغداد کے آئس کریم پارلر میں دھماکہ‘13 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ رواں سال 30 مئی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے وسط میں موجود ایک معروف آئس کریم پارلر میں دھماکے کے نتیجے میں13 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔


    بغداد میں خودکش دھماکہ‘کم ازکم 48افراد ہلاک


    واضح رہے کہ رواں سال فروری میں بغداد کےجنوبی علاقے بعیا میں خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز مواد سے بھری کار سے عوام کو نشانہ بنایا تھا جس میں 48افراد ہلاک جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔