Tag: 11 afrad halak

  • مختلف ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت گیارہ افراد جاں بحق

    مختلف ٹریفک حادثات میں باپ بیٹے سمیت گیارہ افراد جاں بحق

    لاہور / سرگودھا / سوات : لاہور سرگودھا اور سوات میں ٹریفک حادثات نے باپ بیٹے سمیت گیارہ افراد کی جان لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے فیصل ٹاؤن میں ٹریفک حادثہ تین دوستوں کی جان لے گیا ۔ پولیس کے مطابق فیصل ٹاؤن کے رہائشی آفتاب، عثمان اور نعمان گاڑی میں جارہے تھے کہ بیدیاں روڈ پر مخالف سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔

    تینوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، پولیس نے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ سرگودھا میں تیزرفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر دے ماری جس سے باپ بیٹا جاں بحق اور خاتون شدید زخمی ہوگئی.

    سوات میں بھی ٹریفک حادثہ چھ افراد کو موت کی نیند سلاگیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں دو افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

     

  • خیر پور واقعے کا مقدمہ چار روز گزرنے کے بعد درج کرلیا گیا

    خیر پور واقعے کا مقدمہ چار روز گزرنے کے بعد درج کرلیا گیا

    خیرپور: بلدیاتی الیکشن کے روز فنکشنل لیگ رہنما اسماعیل شاہ پر حملے میں 11 افراد کی ہلاکتوں کا 4 دن گذرنے کے بعد بالآخر مقدمہ درج کرلیا گیا، تاہم کوئی بھی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔

    خیرپور کے قریب یوسی درازا میں مسلم لیگ فنکشنل کے رہنما اور وفاقی وزیر صدرالدین شاہ راشدی کے بیٹے اسماعیل شاہ کے قافلے پر حملہ کے نتیجے میں 11 افراد شہید ہوئے تھے جس کا مقدمہ 4 دن گذرنے کے بعد بلآخر رانی پور تھانہ پر درج کیا گیا ہے۔

    فنکشنل لیگ کے رہنما غلام مرتضی شاہ کی مدعیت میں 27 ملزمان کو ایف آئی آر میں نامزد کیا گیا ہے جس میں دہشت گردی ایکٹ کے دفعات شامل کئے گئے ہیں،تاہم کوئی بھی ملزم گرفتار نہیں کیاگیا ہے۔

    دوسری جانب فنکشنل لیگ رہنما اسماعیل شاہ راشدی کا کہنا ہے کہ ہم اس ایف آئی آر سے مطمئن نہیں ہیں پر اس کے باوجود قانون کا احترام کرتے ہیں اور دیکھتے ہیں کہ انتظامیہ کب تک ملزمان کو گرفتار کرتی ہے دیگر صورت آئندہ کا لائحہ عمل جلد سامنے لائیں گے۔