Tag: 11 dead

  • گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جان سے گئے

    گاڑی نہر میں گرنے سے 11 افراد جان سے گئے

    بھارت کی شمالی ریاست اتر پردیش کے ضلع گونڈہ میں افسوسناک واقعہ رونما ہوا، گاڑی نہر میں گرنے سے کم از کم 11 افراد لقمہ اجل بن گئے اور 4 شدید زخمی ہو گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق مقامی پولیس کی جانب سے واقعے کی تصدیق کردی گئی ہے، حادثے کا شکار افراد قریبی مندر میں پوجا کرنے کے بعد واپس جارہے تھے کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے کے وقت گاڑی میں مجموعی طور پر 15افراد سوار تھے، جن میں چند خواتین بھی شامل تھیں۔

    رپورٹس کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکومت نے ہلاک افراد کے اہلخانہ کو فی کس 5 لاکھ بھارتی روپے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے۔

    حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں تاکہ اس کی وجوہات معلوم کی جا سکیں۔ مقامی انتظامیہ نے جائے حادثہ پر ریسکیو کارروائیوں کے لیے فوری امدادی ٹیمیں روانہ کر دی تھیں۔

    اس سے قبل سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سرائے عالمگیر میں تیزرفتارگاڑی نہر میں جا گری، جس کے نتیجے میں کار میں سوار پانچ افراد جاں بحق ہوگئے تھے، جس میں چھ ماہ کی بچی بھی شامل تھی۔

    جِن (بھوت) کا بچہ کہہ کر خاتون نے 2 سالہ بیٹے کو نہر میں پھینک دیا!

    حادثہ منڈی بہاالدین روڈ پر پیش آیا تھا، جہاں تیز رفتار گاڑی خاتون ڈرائیور سے بے قابو ہو کر نہر اپرجہلم میں گری، ایک خاتون کو ریسکیواہلکاروں نے بچالیا تاہم چھ ماہ کی نائبہ خالد کی تلاش جاری ہے۔

  • ماسکو :طوفان سے نظام زندگی درہم برہم،11 افراد ہلاک

    ماسکو :طوفان سے نظام زندگی درہم برہم،11 افراد ہلاک

    ماسکو : روسی درالحکومت ماسکو میں طوفان سے نظام زندگی درہم برہم ہوگیا، مختلف حادثات میں 11افراد ہلاک ہوئے جبکہ تیز ہواوں اور بارش کے باعث درخت اکھڑ گئے۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق روس کے دارالحکومت ماسکو میں شدید طوفان نے تباہی مچادی ، کم از کم 11 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہو گئے ہیں، تیز ہواؤں اور بارشوں کے ساتھ آنے والے طوفان سے سینکڑوں درخت گر گئے، بجلی اور مواصلات کا نظام بھی متاثر ہوا۔


    طوفانی ہوائوں سے متعدد عمارتوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا، خراب موسم کے باعث ٹرینیں اور پروازیں بھی تعطل کا شکار ہوگئیں۔

    بارشوں سے آنے والے سیلاب کے خطرے کے پیش نظر حکام نے جنوبی علاقوں سے رہائشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت کردی ہے۔

    پیر کو شہر کے میئر سرگئی سوبیانن نے بتایا کہ یہ طوفان اس لحاظ سے غیر معمولی تھا کہ یہ دن کے اوقات میں آیا اور اسی وجہ سے زیادہ لوگ متاثر ہوئے، انھوں نے لگ بھگ 70 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔

    میئر سوبیانن کے مطابق طوفان کے دوران 110 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواوں سے ساڑھے تین ہزار سے زائد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے۔

     

    یہ تقریباً دو دہائیوں میں کسی ایک ہی دن میں ماسکو میں طوفان سے ہونے والی سب سے زیادہ ہلاکتیں ہیں۔ 1998ء میں ماسکو میں آنے والے طوفان سے آٹھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    وزارت توانائی کا کہنا تھا کہ طوفان مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے آیا اور اس سے ماسکو بھر میں بجلی کی لائنوں کو متاثر کیا جس کے باعث تقریباً 7300 افراد کو بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔

    حکام کے مطابق زیادہ تر ہلاکتیں درختوں اور دیگر بھاری اشیا کے گرنے سے ہوئیں۔ زخمیوں کو دس مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

  • بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے مندر میں بھگدڑ،11افراد ہلاک،50 زخمی

    بھارتی ریاست جھارکھنڈ کے مندر میں بھگدڑ،11افراد ہلاک،50 زخمی

    جھارکھنڈ: بھارتی ریاست جھارکھنڈ کےدیوگھر میں واقع بابا بیدھ ناتھ مندر میں ہونے والی بھگدڑ میں گیارہ افراد ہلاک اور پچاس زخمی ہوگئے۔

    پولیس کے مطابق پٹنہ سےدو سو پچپن کلومیٹر دور قصبے دیو گڑھ میں ہندومذہبی تہوار کے موقع پر پیر کی صبح مندر کے دروازے کھولنے پر ہزاروں افراد کے داخلے کی کوشش کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔

    بھگدڑ کے نتیجے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک جبکہ پچاس سے زائد زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد ریسکیواہلکاروں اور مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔

    دیوگھر کے ڈپٹی کمشنر امت کمار نے بتایا کہ یہ حادثہ پیر کی صبح ساڑھے چار بجے اس وقت ہوا جب زائرین ہندو دیوتا پر پانی چڑھانے کے لیے قطار میں لگے ہوئے تھے، ان کے مطابق زائرین کے درمیان آگے جانے اور پہلے پانی چڑھانے کی دوڑ میں یہ بھگدڑ ہوئی۔

    خیال رہے کہ دیو گھر کے مندر میں اس موقعے پر زبردست بھیڑ رہتی ہے اور عقیدت مند بہار کے سلطان گنج سے گنگا کا ’مقدس‘ پانی لے کر سینکڑوں میل پیدل چل کر وہاں پانی چڑھانے جاتے ہیں۔

    ہندو دیوتا شیو کے عقیدت مند ہر سال اتراکھنڈ کے مندر ہری دوار، گو مکھ اور گنگوتری کے علاوہ جھارکھنڈ کے دیو گھر جاتے ہیں، اس مذہبی سفر کی مقبولیت میں سنہ 1990 کی دہائی میں اضافہ ہوا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی ریاست آندھرا پردیش میں گذشتہ ماہ بھی ایک مذہبی میلے کے دوران بھگدڑ مچنے سے کم از کم 27افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے تھے جبکہ گذشتہ دنوں دیو گھرکے اسی مندر میں بھگدڑ مچی تھی، جس میں 12 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کوئٹہ سمنگلی ائیربیس کے قریب مقابلہ،چھ دہشتگردہلاک

    کوئٹہ سمنگلی ائیربیس کے قریب مقابلہ،چھ دہشتگردہلاک

    کوئٹہ: سمنگلی ائیربیس پردہشتگردوں نےحملہ کردیا سیکیورٹی فورسزکی کارروائی میں چاردہشتگردمارے گئے،دہشتگردوں کی فائرنگ سے نوسیکیورٹی اہلکارزخمی ہو گئے۔

    سیکورٹی فورسزنے کوئٹہ میں سمنگلی ایئربیس پرحملےکی کوشش ناکام بناتےہوئےچھ دہشتگردوںکوہلاک کردیا،پاک فضائیہ کےترجمان کےمطابق دہشتگرد سمنگلی ایئربیس میں داخل ہونا چاہتے تھے لیکن اس سے پہلے ہی انہیں رکنے کا اشارہ کیا گیا جس پر گاڑی میں سوار دہشتگردوں نےسیکورٹی فورسز پرفائرنگ کردی،فائرنگ کے شدید تبادلے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی۔

    اس دوران سیکیورٹی فورسزنےسمنگلی ائیربیس کےتمام راستےبند کردئیے،اس دوران دہشتگردوں نے سات راکٹ بھی فائرکیےجوخطا گئےدہشتگردوں سےمقابلےمیں سات سیکورٹی اہلکارزخمی ہو ئے، پولیس کی ایک گاڑی راکٹ لگنےسے تباہ ہوگئی،وزیر داخلہ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہےکہ علاقےمیں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ،کچھ موڑپرایک گاڑی سےچارراکٹ برآمد ہوئے۔