Tag: 11 hour

  • ’پہلے بھی کہا تھا بابر کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے‘

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر کامران اکمل کا کہنا ہے کہ گزشتہ چار سال پاکستان کرکٹ کے لیے اچھے نہیں گزرے،  پہلے بھی کہا تھا بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے۔

    پروگرام ’الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے اوپنر بیٹر کامران اکمل نے کہا کہ  پاکستان کرکٹ کے لیے 2014 کے آئین کو واپس لانے کی جو باتیں ہورہی ہیں وہی کرکٹ کے لیے ٹھیک ہے اسی آئین کو آنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ریجنل اور ڈپارٹمنٹل کرکٹ ہونی چاہیے جس سے کھلاڑیوں کی نوکری بھی ساتھ ساتھ چلتی رہتی ہے۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ چیئرمین پی سی بی کی مدت پوری کی جانی چاہیے لیکن اب یہ چیئرمین آئے ہیں تو انہیں کرکٹ کا آئین ایسا بنانا چاہیے کہ کوئی بھی اسے تبدیل نہ کرے۔

    انہوں نے کہا کہ چار سال پہلے جو تبدیلی کی گئی اس سے ہماری کرکٹ کو نقصان ہوا ہوم گراؤنڈ میں آکر ٹیمیں ہرا کر چلی گئی ہیں جو ہار کر جاتی تھیں۔

    کامران اکمل نے مزید کہا کہ بابر اعظم کو ایک فارمیٹ کی کپتانی چھوڑ دینی چاہیے لیکن نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز تک انہیں کپتان برقرار رکھنا چاہیے مجھے خدشہ تھا کہ اگر قومی ٹیم سیریز ہارتی چلی گئی تو ایسا نہ ہو بورڈ ان کی کپتانی سے متعلق بھی کچھ سوچنا شروع کردے۔

    واضح رہے کہ کراچی ٹیسٹ میں چار سال بعد سرفراز احمد کی واپسی ہوئی ہے انہوں نے 86 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کرکٹر، مداحوں کی جانب سے ان کی اننگز پر خوب داد دی جارہی ہے جبکہ کرکٹ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ سرفراز کو ون ڈے فارمیٹ میں بھی موقع دیا جانا چاہیے اس فارمیٹ میں ان کی دو سنچریاں ہیں۔

    یاد رہے کہ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 317 رنز بنالیے ہیں جبکہ کپتان بابر اعظم 161 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

  • پی ایس ایل فائیو، وسیم اکرم کو غصہ کب آیا؟

    پی ایس ایل فائیو، وسیم اکرم کو غصہ کب آیا؟

    کراچی: پی ایس ایل میں کراچی کنگز کے صدر اور کوچ وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پہلے میچ میں ڈائمنڈ کیٹگری کا پلیئر آؤٹ ہوا تو اس وقت زیادہ غصہ آیا تھا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کراچی کے صدر اور کوچ وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگز کی جیت کا مزا الگ تھا، جیت کا پوری ٹیم، کپتان اور نوجوانوں کھلاڑیوں کو کریڈٹ دوں گا، نئے لڑکوں نے بھی بہت محنت کی اور اچھا کھیل پیش کیا۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ آخری بال تک میں دباؤ میں رہا، جب تک آخری ہٹ یا وکٹ نہیں گرجاتی پرسکون نہیں ہوتے، میچ کا ہر لمحہ دباؤ والا ہوتا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں کراچی کنگز کے کوچ کا کہنا تھا کہ ایک دو ہفتے کھلاڑیوں کو انجوائے کرنے دوں گا اس کے بعد پی ایس ایل 6 کی تیاری ہوگی، نئے لڑکوں پر بھی خصوصی توجہ دینی ہوگی۔

    انہوں نے کہا کہ ایک نئے لڑکے کو ایک ہی میچ کھلایا اور اس نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، بولرز نے میچ میں شاندار کارکردگی دکھائی۔

    وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ یہ ایک ناقابل فراموش سال ہے، کورونا وبا، ڈین جونز کا انتقال ایسے بہت سے واقعات رواں سال ہوئے، اس وقت خوشی اور غم کے ملے جلے احساسات ہیں۔

  • پیپلزپارٹی کبھی استعفیٰ نہیں دے گی، نواز شریف نے اپنی کشتیاں جلادیں، شیخ رشید

    پیپلزپارٹی کبھی استعفیٰ نہیں دے گی، نواز شریف نے اپنی کشتیاں جلادیں، شیخ رشید

    راولپنڈی: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کبھی استعفیٰ نہیں دے گی، نواز شریف نے اپنی سیاست ختم کرکے کشتیاں جلادی ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ پیپلزپارٹی اسمبلیوں سے استعفیٰ نہیں دے گی، 30 دسمبر تک ن لیگ کا کام تمام ہوجائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی بیڑیوں میں نوازشریف نے پتھر ڈال دیئے ہیں، نوازشریف کہتے ہیں میں اور بیٹی نااہل ہوگئےتو یہ کیوں بچ گئے ہیں۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ نوازشریف نے صفحے کی طرح اپنی سیاست کو پھاڑ دیا ہے، بلاول نے کہا استعفے دے دیں تو اس پر نواز شریف مسکراتے رہے، جنوری تک ن اور ش کا فیصلہ ہوجائے گا۔ شہبازشریف نے فیصلہ کرنا ہے انہوں نے کس بیانیے کیساتھ چلنا ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ ووٹ کوعزت نہیں ملی نوٹ کوعزت دی گئی، فضل الرحمان اسمبلی سےصدارتی ووٹ مانگتے ہیں پھر لعن طعن کرتے ہیں، میں نے پہلے بھی کہا تھا اپوزیشن والے استعفے نہیں دیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف کی تقریر نشر کرانے کا عمران خان کا فیصلہ درست تھا، بھارتی اس لئے خوش ہیں کہ ان کو نیا بانی ایم کیوایم مل گیا ہے، یہ لوگ عدالتوں کی نذرہوں گے ان کا فیصلہ عدالتیں کریں گی، کسی کو ملک کونقصان پہنچانے نہیں دیں گے، سازشیں پنپنے نہیں دینگے۔

    وزیر ریلوے نے کہا کہ جمہوریت ڈی ریل کیلئے سازش کی گئی تو 20 سال تک جمہوریت بھول جائیں، ملک کی سالمیت کو نقصان پہنچا، فساد ہوا تو جمہوریت تماشا بن جائے گی۔

    شیخ رشید نے کہا کہ نوازشریف کا بیانہ اصل میں شہبازشریف کے خلاف ہے، شہبازشریف ن لیگ کے ووٹرز میں زیادہ مقبول رہنما نہیں ہے، کل کی تقریر سے نوازشریف کے ووٹرز کو نقصان پہنچا ہے، اپوزیشن جلسہ، جلسہ کھیلے گی اس سے زیادہ کچھ نہیں ہوگا۔

  • عمران خان ایک مرتبہ کسی کو چھوڑ دیں تو پھر اس کو نہیں دیکھتے، شیخ رشید

    عمران خان ایک مرتبہ کسی کو چھوڑ دیں تو پھر اس کو نہیں دیکھتے، شیخ رشید

    کراچی: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک مرتبہ کسی کو چھوڑ دیں تو پھر اس کو نہیں دیکھتے، آٹا چینی بحران کی فرانزک رپورٹ حکومت کے لیے بہت بڑا امتحان ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 25 اپریل پر سب کی نظریں ہیں، میڈیا بھی اس کے پیچھے لگا ہوا ہے، عمران خان کی سیاست بھی فرانزک رپورٹ کی وجہ سے داؤ پر لگی ہوئی ہے۔

    شیخ رشید نے کہا کہ پرنسپل سیکریٹری سے لوگ خوش نہیں ہوتے، اعظم خان معقول انسان ہیں، وزیر پرنسپل سیکریٹری سے خوش نہیں ہوتے، عمران خان اعظم خان پر بھروسہ کرتے ہیں، وزیراعظم نے کہہ دیا ہے وہ کسی کو نہیں چھوڑیں گے۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ ادارے اور جمہوری حکومت ساتھ چل رہے ہیں، زرداری اور نواز شریف کی سیاست ختم دیکھ رہا ہوں، چوہدری برادران سمجھدار سیاست دان ہیں، مریم اور بلاول کے ساتھ دھواں چھوڑتے ہوئے انجن انہیں لے ڈوبیں گے۔

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہر آدمی کو گولی دی جاسکتی ہے، عمران خان بھی تو انسان ہیں، پولیٹیکل ڈاکٹرز کی بھی بہت پہنچ ہوتی ہے بڑی پی آر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی میں اچھے لوگ بھی ہیں جنہیں اوپر آنے نہیں دیا جاتا، پی پی میں دھواں دینے والے انجن نہیں چل سکتے یہ وائرس پھیلائیں گے، بڑے کاغذات دکھا کر ملک سے چلے گئے، میڈیا نے بھی ایسا تاثر دیا کہ آج نہیں تو کل مرنے والا ہے۔

  • ’شہباز شریف نہیں آئیں گے، دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی‘

    ’شہباز شریف نہیں آئیں گے، دوبارہ گرفتار کرنے کی کوشش کی جائے گی‘

    لاہور: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ شہباز شریف 7 جنوری کو نہیں آئیں گے، انہیں دوبارہ گرفتارکرنے کی کوشش کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف میرے خیال میں 7 جنوری کو نہیں آئیں گے، وہ حاضری سے استثنیٰ کے لیے درخواست دیں گے۔

    رانا ثنا نے کہا کہ حکومت کے پاس انتقام کے لیے علاوہ دوسری کوئی پالیسی ہی نہیں ہے، احسن اقبال کے ساتھ بی آر ٹی والوں کو بھی جیل میں ڈالنا چاہئے تھا، ہماری غلطی ہے ماضی میں ہم نے نیب قوانین میں ترمیم نہیں کی۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترمیم پر جو راستہ اختیار کیا وہ درست نہیں تھا، بابا رحمتے نے 2017 میں ہمیں بہت نقصان پہنچایا ہے، نواز شریف نے جو خلائی مخلوق کی بات کی تھی وہ بالکل درست تھی، بابا رحمتے نے ریمارکس کے لیے سوموٹو نوٹسز لیے شہباز کو بلایا۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اداروں سے معاملات بہتر ہوئے یا نہیں میرے علم میں نہیں، میں جیل میں تھا اور میرے ساتھ کسی نے کوئی رابطہ نہیں کیا، امپائر نیوٹرل ہے یا نہیں اس بارے میں علم نہیں، ڈیڑھ سال پہلے عمران خان اس پوزیشن میں نہیں تھے، شہزاد اکبر کی زیرنگرانی احتساب سیل کا بڑا عمل دخل ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک مزید 6 ماہ اس طرح چلا تو حالات بہت بگڑ جائیں گے، 2020 الیکشن کا سال نہیں تو ملک آگے نہیں جاسکتا، پی ٹی آئی کی حکومت خود گھر جائے گی کسی کو بھیجنے کی ضرورت نہیں، 5 سے 6 لوگ ہیں ایک آدمی بھی ادھر ادھر ہوگیا حکومت جائے گی، صرف ایم کیو ایم ہٹ جائے حکومت چلی جائے گی۔

    منشیات برآمدگی کیس کے حوالے سے لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا کہ آج تک ایسی محفل میں نہیں بیٹھا جہاں نشہ ہورہا ہو، میرے اوپر عائد الزامات بے بنیاد ہیں۔

  • پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا: نفیسہ شاہ

    پی ٹی آئی اور ن لیگ نے ملکی سیاست کو گندا کیا: نفیسہ شاہ

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے مل کر پاکستان کی سیاست کو گندا کیا ہے، ملک میں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی اوپر سے گھنٹوں لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور میں انٹرویو دیتے ہوئے کیا، نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ مجھے کیوں نکالا کے بیانیے سے اداروں میں تصادم کی کیفیت ہے، ایسے بیانات سے ملک کی ساخت کو نقصان پہنچتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ ماضی میں بھی پیپلزپارٹی قیادت کے خلاف اقدامات کرتی رہی ہے، وفاقی حکومت نے جو بجلی کے منصوبے لگائے وہ کم بجلی پیدا کررہے ہیں، نیلم جہلم پراجیکٹ کا افتتاح تین بار کیا گیا مگر بجلی سسٹم میں نہیں آئی۔


    نواز شریف پچھلے 5 سال میں لوگوں کو نوکریاں نہ دے سکے تو آگے کیا دیں گے: نفیسہ شاہ


    رہنما پی پی پی کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو ووٹرز کے پاس جانے کے لیے یکساں مواقع ملنے چاہئیں، الیکشن 25 جولائی کو ہی ہونے چاہئیں اس پر تمام جماعتیں متفق ہیں، الیکشن کو ملتوی کرنے نہیں دیں گے اور نہ اس کے حق میں ہے۔


    مریم نواز کو عدالت میں کوئی اور نہیں، خود نواز شریف لائے ہیں: نفیسہ شاہ


    عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کی کتاب سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نفیسہ شاہ کا کہنا تھا کہ الیکشن پر اثر انداز ہونے کے لیے ریحام خان کی کتاب آئی تو مناسب نہیں ہوگا، الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹوں کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی جانب سے مؤقف میں ہوسکتا ہے حقیقت ہو۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

    پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، فہمیدہ مرزا

    کراچی: سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے منشور میں اب روٹی کپڑا اور مکان نہیں رہا، پیپلزپارٹی کے انتخابی نشان تیر پر الیکشن نہیں لڑوں گی، پارٹی کو ٹکٹ کے لیے درخواست بھی نہیں دوں گی۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، فہمیدہ مرزا نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو اس کے منشور سے پہچانا جاتا ہے، پارٹی کی بنیاد منشور اور نظریے پر ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جماعت اب نہیں رہی، پیپلزپارٹی کا مطلب ہے عوام کی جماعت اور اس میں اب عوام نہیں ہے، ہمیشہ پیپلزپارٹی پر تنقید کی ہے، اسمبلی میں بھی آواز اٹھائی ہے، جب بھی اسمبلی میں بات کی اپنے حلقے کی عوام کی بات کی ہے، میرا نظریہ وہ ہے جو بدین کے عوام کا ہے۔

    فہمیدہ مرزا نے کہا کہ بہت سے خدشات ہیں، الیکشن شفاف ہونے چاہئیں، الیکشن قریب آتے ہی سڑکوں پر موجود ہیں کام بھی ہورہے ہیں، ہم دس سال سے عوام کو ریلیف نہیں دے سکے ہیں، وفاق سے 5 سال میں بدین کے عوام کے لیے کوئی فنڈ نہیں ملا۔

    سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے بیٹے کو بھی پانچ سال میں صرف ایک بار مائیک دیا گیا، میرے بیٹے کو صوبائی حکومت کی جانب سے بھی کوئی فائدہ نہیں دیا گیا، ذوالفقار مرزا بھی عوام اور اپنی وزارت سے متعلق آواز اُٹھا رہے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • مقبوضہ کشمیر میں حق کے لیے لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں: پرویز مشرف

    مقبوضہ کشمیر میں حق کے لیے لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ مجاہدین ہیں: پرویز مشرف

    کراچی: آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق صدر پرویز مشرف نے کہا ہے کہ بھارت نہتے کشمیریوں کو شہید کر کے دہشت گردی کر رہا ہے، مقبوضہ کشمیر میں حق کے لیے لڑنے والے دہشت گرد نہیں بلکہ کشمیری مجاہدین ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’الیونتھ آور‘ میں خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کیا، پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ کشمیری مجاہدین خود سے بھارتی دہشت گردی کا مقابلہ کر رہے ہیں، نہتے کشمیری تو صرف پتھروں سے بھارتی افواج کا مقابلہ کر رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ 1990 میں کشمیریوں کو جس طرح مارا گیا اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج بھی ظلم و بربریت کی بھارتی افواج نے انتہا کر رکھی ہے جبکہ بھارت نے دنیا بھر میں یہ راگ الاپا کہ صرف ون ٹو ون بات ہوگی، ماضی میں امریکا میں ہمارے اس وقت کے وزیر اعظم کشمیر کا نام تک نہیں لیتے تھے۔


    نواز شریف کا پاک فوج کوبدنام کرنا انتہائی افسوس ناک ہے: پرویز مشرف


    سربراہ اے پی ایم ایل کا کہنا تھا کہ کلبھوشن یادیو نے جو پاکستان میں کیا وہ سب کے سامنے ہے، نواز شریف کی مودی سے دوستی ہے وہ بھارت کے خلاف کبھی بات نہیں کریں گے جبکہ بھارت پاکستان کو ہر سطح پر غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے، ہمیں یاد رکھنا چاہیئے کہ امریکا اور بھارت سی پیک کے خلاف ہیں۔

    پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ آئین کی خلاف ورزی پر آرٹیکل 6 لگتا ہے تو کئی لوگوں پر لگ سکتا ہے، نواز شریف نے ملک اور فوج کو بدنام کر کے غداری کی ہے، عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، میرے پاکستان آنے میں نواز شریف کی حکومت رکاوٹ ہے، ن لیگ کی حکومت مخالفین کو انتقامی کارروائی کا نشانہ بناتی ہے۔


    نواز شریف ناکام سیاست دان ہیں لوگوں کو دھوکا دے رہے ہیں، پرویز مشرف


    پوچھے گئے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ کرنل جوزف کو ملک سے باہر جانے نہیں دینا چاہئے تھا، سفارتی استثنیٰ سے متعلق زیادہ کچھ علم نہیں ہے، اس نے لوگوں کو مارا ہے تو کیسے ملک سے جانے دیا گیا، ریمنڈ ڈیوس کو بھی پاکستان سے نہیں جانے دینا چاہیئے تھا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان میں صورت حال بہت کنٹرول میں ہے، بلوچستان کے کچھ سردار کے اپنے قبیلے بھی ان کے ساتھ نہیں ہیں، پاک فوج نے بڑی قربانیوں کے بعد ملک میں امن بحال کیا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عوام نے بھی بھرپور ساتھ دیا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے، سعید غنی

    ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے، سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیو ایم کے ایک اور علاقے میں بڑا جلسہ کرے گی، ایم کیو ایم کے پاس آج وہ طاقت نہیں کہ کراچی کو یرغمال بناسکے۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آر وائی کے پروگرام ’’الیونتھ آور‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا، سعید غنی نے کہا کہ ماضی میں ایم کیو ایم نے کراچی کے تاجروں کو دھمکی دی تھی، ایم کیو ایم نے کہا تھا پیپلزپارٹی نے حکومت میں شامل نہ کیا تو کاروبار نہیں کرنے دیں گے، پیپلزپارٹی نے دہشت کہہ دیں یا امن کی خاطر ایم کیو ایم کو حکومت میں شامل کیا۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ کراچی میں اچھے افسران کی شہادت پر پولیس کارروائی سے انکاری تھی، کراچی کا امن خراب تھا پولیس کارروائی نہیں کرتی تھی کیونکہ اوپر مشرف بیٹھے تھے، ایم کیو ایم اس وقت خود بحرانی کیفیت سے گزر رہی ہے۔

    سعید غنی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے عروج پر لیاقت آباد کے لوگ کبھی کھل کر سامنے نہیں آئے تھے، ٹنگی گراؤنڈ جلسے کے بعد پیپلزپارٹی کراچی میں ایم کیو ایم کے ایک اور علاقے میں جلسہ کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ نچلی سطح تک تنظیم نہ ہونے کی وجہ سے پی ٹی آئی اوپر نہیں آتی، جلسہ جماعت اسلامی یا دیگر جماعتیں بھی بہت بڑا کر لیتی ہیں، عملی طور پر پی ٹی آئی انتخابی نتائج کے بعد سامنے نہیں آتی۔

    سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ اور اداروں کا رویہ سب کے سامنے ہیں، ان رویوں کے باوجود بھی پیپلزپارٹی کھڑی رہی، پیپلزپارٹی کو بھی کھلا میدان ملے تو ان سے اچھا نتیجہ سامنے آئے گا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کراچی حیدرآباد کے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے، انیس قائم خانی

    کراچی حیدرآباد کے نوجوانوں کو عام معافی دی جائے، انیس قائم خانی

    کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین انیس قائم خانی نے کراچی و حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے بلوچستان کی طرز پر پیکج کا مطالبہ کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں سیاسی کیریئر کا پہلا انٹرویو دیتے ہوئے انیس قائم خانی کا کہنا تھا کہ حکومت کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کے لیے واپسی کاراستہ دے، جس طرح بلوچستان میں لوگوں کو معافی دے کر پیکیج دیا گیا اسی طرح کراچی کے نوجوانوں کو بھی پیکیج دیا جائے،کراچی اور حیدرآباد کے نوجوانوں کو واپسی کا محفوظ راستہ دیا جائے

    انہوں نے کہا کہ اپنے مفاد کے لیے این آر او کیا جاسکتا ہے تو ملکی مفاد میں بھی اقدام کیا جائے، قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے خصوصی پیکج دیا جائے، کیاپاکستان کا مستقبل بچانے کے لیے کسی کو معاف نہیں کیا جاسکتا؟

    میزبان وسیم بادامی کے دہشت گردوں کے طبی علاج کے سوال پر انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم حسین سے زندگی میں کبھی ٹیلی فون پر بات نہیں ہوئی،ہاں ان سے ایک دوبار ملاقات ضرور ہوئی ہے ان سے کسی دہشت گرد تو دور کی بات کسی عام آدمی کے علاج کے لیے بھی بات نہیں ہوئی، علاج کرانا ہوتا تو متحدہ قومی موومنٹ کے اپنے میڈیکل سینٹر بہت تھے، ضیا الدین ہاسپٹل میں میری بہن زیر علاج رہیں یا اپنے کسی شناسا سے ملنے اسپتال گیا تو وہیں ڈاکٹر عاصم سے ملاقات ہوئی۔

    سانحہ بلدیہ کے سوال پر انہوں نے کہا کہ سانحہ بلدیہ سے ایم کیو ایم کا کوئی تعلق نہیں، حماد صدیقی کا نام بھی غلط طریقے سے ڈالا گیا،جس وقت آگ لگی میں نائن زیرو پر موجو د تھا اطلاع ملنے پر مجھ سمیت کئی رہنما جائے حادثہ پر گئے۔

    سانحہ بلدیہ کی جے آئی ٹی رپورٹ پر انہوں نے کہا کہ واقعے میں میرا کوئی لینا دینا نہیں، بھائیلہ برادران سے کوئی واقفیت نہیں، مقدمہ عدالت میں ہے آپ مجھے جلد بری ہوتا ہوا دیکھیں گے۔ عشرت العباد اور مصطفی کمال کی تلخی کے سوال پر انہوں نے کہا کہ مصطفی کمال کی پہلی پریس کانفرنس تک عشرت العباد ہمارے رابطے میں تھے،

    بانی متحدہ کے حکم پر سب کچھ ہوتا تھا اس لیے مورد الزام بھی وہی ہیں، بانی ایم کیو کس کس کو احکامات دیتے تھے یہ سب کو معلوم ہے، بانی متحدہ را کے ایجنٹ ہیں اس میں کوئی شک نہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وسیم اختر سے جیل میں بھی کوئی رابطہ نہیں رہا، وسیم اختر، قادر پٹیل اور رئوف صدیقی کو رہائی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔