Tag: 11 hour

  • عذیربلوچ کو پیپلزپارٹی رہنماؤں سے جان کا خطرہ ہے، والدہ

    عذیربلوچ کو پیپلزپارٹی رہنماؤں سے جان کا خطرہ ہے، والدہ

    کراچی : لیاری گینگ وار کے مرکزی ملزم عزیر بلوچ کی بیوی نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور، شرمیلا فاروقی اورپی پی کے دیگر رہنماان کے گھر آئے تھے.

    عزیر بلوچ کی والدہ کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سے میرے بیٹےکی جان کو خطرہ ہے، عزیربلوچ کوبھائی کہنے والوں نے منہ موڑ لیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی رینجرزایماندار ہیں ہمیں ان پرپورا بھروسہ ہے۔

    یہ بات عزیر بلوچ کی بیوی اوروالدہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام’ ٖآف دی ریکارڈ ‘ اور ’الیونتھ آور‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

    عزیربلوچ کی والدہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماﺅں کا ہمارے گھر آنا جانا تھا ،یہ سب اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے کے لئے میرے بیٹے کو پہچاننے سے انکارکر رہے ہیں۔

    عذیربلوچ کی بیٹی نے کہا کہ فریال تالپور، شرمیلافاروقی، ثانیہ ناز، شہلا رضا، قادر پٹیل، شرجیل میمن ہمارے گھر آچکے ہیں،عزیربلوچ نے فریال تالپور کو اپنی بہن بنایا تھا۔ فریال تالپوراورشرمیلا فاروقی جھوٹ بول رہی ہیں۔

    عذیرکی والدہ کا کہنا تھا کہ نبیل گبول اور آصف زرداری نے عزیر بلوچ کےریڈوارنٹ نکلوائے تھے، جن کے خلاف میں نے اسلام آباد ہائی کوٹ میں اپیل بھی دائر کی تھی۔

    انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے رہنماؤں سےسوال کرتی ہوں کہ اب وہ میرے بیٹےکو کیوں نہیں پہچان رہے؟

  • ایم کیوایم غدار نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے،پرویزرشید

    ایم کیوایم غدار نہیں بلکہ سیاسی جماعت ہے،پرویزرشید

    کراچی : وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ غدار نہیں بلکہ ایک سیا سی جماعت ہے ،حکومت جس کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتی ہے,۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں میزبان وسیم بادامی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

    پرویزرشید کا کہنا تھا کہ اگر ہم متحدہ قومی موومنٹ کو غدار سمجھتے تو ان کے اراکین اسمبلی کو مناکر نہیں لاتے۔

    وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کیخلاف سخت الفاظ جان بوجھ کر استعمال کئے تاکہ انہیں بھی اپنی غلطی کا احساس ہو سکے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں ن لیگ کی فتح عوام کا حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔

  • کراچی کے صرف 2فیصد علاقوں میں بجلی بند ہے، طیب ترین

    کراچی کے صرف 2فیصد علاقوں میں بجلی بند ہے، طیب ترین

    کراچی : کے الیکٹرک کے سربراہ طیب ترین نے دعویٰ کیا ہے کہ کراچی کے صرف دو فیصد علاقوں میں خرابی کےباعث بجلی بند ہے، جبکہ ماہ رمضان میں صرف چار گھنٹے لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے کے الیکٹر کے سربرا ہ کا کہنا تھا کہ فنی خرابیوں کے باعث کراچی کے صرف دو فیصد علاقے میں بجلی معطل ہے، انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ کراچی میں صرف چار گھنٹے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کے ساتھ ان کی اچھی میٹنگ ہوئی ہے اور انہیں حیرت ہے کہ شرجیل میمن نے کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کرانے کا بیان کیسے دیا۔

    طیب ترین نے یہ بھی بتایا کہ بعض علاقوں میں انکے عملے پر تشدد کیا گیا اور کام سے روکا گیا، کچھ موٹر سائکل سواروں نے کے الیکٹرک کی گاڑیوں کو اغوا بھی کیا۔

    پہلے تو طیب ترین نے گاڑیوں کے اغوا کا الزام لگایا اور بریک سے واپسی پر بیان بدل دیا ، انکا کہنا تھا کہ انہوں نے کسی خاص گروپ کا نام نہیں لیا ہے، طیب ترین نے کراچی کی ہلاکتوں کو کے الیکٹرک سے جوڑنے کو شرمنا ک قرار دیا ، انکا کہنا تھا کہ بعض مقامات پر لوگ اپنے طور پر کارروائیاں شروع کر دیتے ہیں، جس سے کئی پی ایم ٹیز جل جاتے ہیں اور بجلی کا تعطل بڑ جاتا ہے۔