Tag: 11 injured

  • مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 9 جاں بحق، 11 شدید زخمی

    مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم، 9 جاں بحق، 11 شدید زخمی

    مصر میں دو گاڑیوں میں خوفناک تصادم کے باعث 9 افراد جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مصر میں المناک حادثے میں زخمی ہونے والوں میں سے متعدد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

    حکام کے مطابق المنوفیہ گورنری میں منی بس غلط سمت سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ کرینوں کی مدد سے تباہ ہونیوالی گاڑیوں کو ہٹا کر ٹریفک بحال کیا گیا۔

    یاد رہے کہ 27 جون کو بھی اسی شاہراہ پر ایک اور حادثے میں 19 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

    اس سے قبل مشرقی افریقی ملک تنزانیہ میں بس کے تصادم اور اس کے بعد آگ لگنے سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہو گئے۔

    تنزانیہ میں بس اور منی بس کے درمیان خوفناک تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں آگ لگنے سے مکمل جل گئیں۔

    اتوار کو ایوان صدر کے ایک بیان کے مطابق حادثہ، ہفتے کی شام کلیمنجارو کے علاقے صاباسابا میں پیش آیا۔ بس کا ایک ٹائر پنکچر ہونے سے ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھو بیٹھا۔

    بیان میں کہا گیا ہے کہ حادثے میں کل 38 افراد ہلاک ہوئے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔ مرنے والوں کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں۔

    بس اور وین میں خوفناک تصادم، 15 ہلاک، درجنوں زخمی

    ایوان صدر نے مزید کہا کہ اٹھائیس افراد زخمی ہوئے جن میں سے چھ اب بھی علاج کے لیے اسپتال میں ہیں۔

    صدر نے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے المناک حادثے پر اظہار افسوس کیا ہے اور زخمیوں کے بہترین طبی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

  • فلوریڈا میں فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک، 11 زخمی

    فلوریڈا میں فائرنگ، حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک، 11 زخمی

    واشنگٹن: امریکی ریاست فلوریڈا میں ڈیوڈ کٹز نامی شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ’میڈن این ایف ایل فٹبال‘ کے 2 کھلاڑی ہلاک اور 11 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ولی میں پیش آیا جہاں ایک شخص نے فائرنگ کر کے 2 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ حادثے کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوئے ہیں۔

    امریکی میڈیا کے مطابق جیکسن ولی میں قائم لینڈنگ اینڈ انٹرٹینمنٹ کیمپلیکس میں ویڈیو گیم کے مقابلے جاری تھے کہ اسی دوران ڈیوڈ کٹز نامی حملہ آور نے فائرنگ کردی جس کے باعث متعدد افراد گولیوں کی زد آکر زخمی جبکہ 2 نوجوان ہلاک ہوگئے۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا یہ ایک بڑا واقعہ ہے تاہم حملہ آور نے ویڈیو گیم کھیلنے والوں پر گولیاں برسانے کے بعد خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی تھی۔


    مزید پڑھیں : فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ، 17 افراد ہلاک


    حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے گیمرز کی شناخت 21 سالہ ایلی کلیٹن اور 27 سالہ ٹیلر رابرٹ سن کے نام ہوئی ہے اور ہلاک ہونے والے دونوں افراد ’میڈن این ایف ایل امریکن فٹبال‘ ویڈیو گیم کے نامور کھلاڑی تھے۔

    فلوریڈا پولیس کا کہنا ہے ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کرنے والا 24 ڈیوڈ کٹز امریکی ریاست میری لینڈ کے شہر بالٹی مور کا رہائشی تھا اور مذکورہ شخص نے فائرنگ کے دوران ایک ہی بندوق کا استعمال کیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اداروں کی جانب سے واقعے کی مزید تحقیقات کے لیے حملہ آور کے گھر کی تلاشی لی جارہی ہے۔

    امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا ڈیوڈ کٹز سنہ 2017 میں ’میڈن این ایف ایل امریکن فٹبال‘ ویڈیو گیم چیمپیئن شپ کا فاتح رہ چکا ہے۔

    عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حملہ آور کی فائرنگ کے بعد ہر طرف افراتفری پھیل گئی تھی، اور لوگ اپنی اپنی جان بچانے کے لیے اِدھر اُدھر بھاگ رہے تھے، خوف کے مارے لوگوں کی حالت انتہائی بری تھی۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ویڈیو گیم مقابلے میں شریک ایک 19 سالا کھلاڑی ڈرینی گجو کا نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کیا کہ ’یہ واقعہ میری زندگی کا بدترین دن تھا‘۔

    ایک اور ٹویٹ میں گوجا کا کا کہنا تھا کہ ’میں خوش قسمت تھا کہ گولی صرف میرے انگوٹھے میں لگی‘۔

    جیکسن وائل کے میئر کا کہنا تھا کہ گذشتہ روز پیش آنے والے واقعہ ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے مزید اقدامات کریں۔

    خیال رہے کہ رواں سال فروری میں امریکی ریاست فلوریڈا کے ہائی اسکول میں فائرنگ سے 17 افراد ہلاک اور درجن بھر سے زائد زخمی ہوگئے تھے، بعد ازاں پولیس نے حملہ آور کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • مردان:گوجر گڑہی کے قریب ٹریفک حادثہ، 5افراد جاں بحق

    مردان:گوجر گڑہی کے قریب ٹریفک حادثہ، 5افراد جاں بحق

    مردان: ملاکنڈ روڈ پر گجر گاڑ کے قریب مسافر کوچ سڑک کے کنارے ٹرک کے ٹکرانے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور گیارہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مردان کے قریب گوجر گڑھی رنگ روڈ پر راولپنڈی سے باجوڑ جانے والی مسافر کوچ سڑک کے کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی، حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 11 زخمی ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں کوچ کا ڈرائور بھی شامل ہے۔

    حادثے کے بعد ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو نے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا، جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد میں زیاددہ تر کا تعلق باجوڑ ایجنسی سے ہے۔

    ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور بارش کے باعث مسافر کوچ بے قابو ہونے کے باعث پیش آیا۔

    جاں بحق ا فراد کی لاشیں ورثا کے حوالے کردی گئی ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔