Tag: 11 killed

  • منی بس کو خوفناک حادثہ: خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

    منی بس کو خوفناک حادثہ: خواتین و بچوں سمیت 11 افراد ہلاک

    جموں : مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ میں بدھ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں 11 افراد زخمی جبکہ 27زخمی ہوگئے، ہلاک شدگان میں دو کمسن بچے اور تین خواتین شامل ہیں۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، جس میں 11افراد نے موقع پر دم توڑ دیا جب کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے گیارہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    حادثہ بدھ کی صبح پیش آیا جب منڈی سے ساوجیاں جانے والی ایک مسافر منی بس سڑک سے لڑھک کر ایک گہری کھائی میں جا گری، حادثہ کے بعد فوج، پولیس اور مقامی لوگوں نے ریسکیو آپریشن شروع کردیا۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں نو افراد نے موقع پر اور دو فراد اسپتال جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے۔ ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

  • کوہستان: بزرگ شخص کی لاش لے جانے والی ایمبولینس خوفناک حادثے کا شکار

    کوہستان: بزرگ شخص کی لاش لے جانے والی ایمبولینس خوفناک حادثے کا شکار

    کوہستان: ضلع لوئر کوہستان میں یکے بعد دیگرے دو ٹریفک حادثات کے باعث 11 قیمتی جانیں چلی گئیں ہیں۔

    ڈی پی او لوئر کوہستان ذوالفقار جدون کے مطابق شاہراہ ریشم پر لوئر کوہستان میں دو ٹریفک حادثات پیشں آئے، دونوں واقعات شاہراہ ریشم پر پیش آئے، پہلا واقعہ کیرو کے قریب اس وقت پیش آیا جب ایمبولینس میں بزرگ کی لاش کو سوات منتقل کیا جارہا تھا کہ پھسلن کے باعث وہ گہری کھائی میں جا گری، دلخراش واقعے کے نتیجے میں خاتون سمیت آٹھ افرادجاں بحق ہوئے۔

    ڈی پی او کوہستان کے مطابق ایمبولینس حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی برادری تحصیل کندیا اسگل کوہستان اپر سے ہے۔

    ڈی پی او لوئر کوہستان کے مطابق دوسرا حادثہ گلوز بانڈہ کے قریب پیش آیا، جہاں تیز بارش کے باعث پیدا ہونے والی پھسلن کے نتیجے میں کار کھائی میں گری، واقعے میں تین افراد جاں بحق ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی انتظامی افسران موقع پر پہنچے، جنہوں نے امدادی ٹیموں کی مدد سے لاشوں کو نکال کر آرایچ سی پٹن منتقل کیا۔

     

  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ: خواتین سمیت11غیرملکی جاں بحق

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ: خواتین سمیت11غیرملکی جاں بحق

    ریاض : سعودی عرب میں ٹریفک حادثے میں3خواتین سمیت 11افراد جاں بحق ہوگئے جن میں سے صرف ایک کا تعلق سعودی عرب سے تھا باقی تمام افراد غیر قانونی تآرکین وطن تھے، حادثے میں ایک شخص زخمی ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے مغربی صحرائی علاقے میں الھدار نامی قصبے سے70 کلو میٹر دور پیش آیا، ٹریفک حادثے میں ایک سعودی شہری اور 11 غیر قانونی تارکین ہلاک ہوگئے۔

    اندوہناک حادثے میں خوش قسمتی سے ایک زخمی شخص بچ گیا جس نے بتایا کہ میرا تعلق ایتھوپیا سے ہے مجھے ماضی میں سعودی عرب سے بے دخل کیا جاچکا ہے اب میں دوبارہ غیر قانونی طریقے سے واپس آیا ہوں تو یہ حادثہ پیش آگیا۔

    سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق حادثے میں زندہ بچ جانے والے ایتھوپیا کے باشندے نے بتایا کہ ہم نے ایک سعودی گاڑی والے سے وادی الدواسر سے جانے پر اتفاق کیا۔ ڈرائیور مقررہ وقت پر پہنچا اور ہم گاڑی میں سوار ہو گئے

    زخمی نے مزید بتایا کہ نصف شب کے بعد گاڑی روانہ ہوئی صحرائی علاقے میں پہنچنے سے قبل مجھے نیند نے آن لیا۔ آنکھ کھلی تو گاڑی حادثے کا شکار ہو چکی تھی۔

    زخمی کے مطابق میرے 11 ہم وطن جن میں تین خواتین شامل تھیں سب ہلاک ہوچکے تھے جبکہ باقی دو افراد کے بارے میں مجھے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا ہوا۔

    ابتدائی تحقیقات میں معلوم ہواہے کہ ہلاک ہونے والے غیر قانونی طور پر مملکت میں مقیم تھے جنہیں مقامی شہری چیک پوسٹوں سے بچا کر غیر معروف راستوں سے لے جا رہا تھا۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی شہری دفاع اور ہلال الاحمر کے یونٹس جائے وقوعہ پر پہنچ گئے جنہو ں نے نعشوں کو ایمبولنس میں سرد خانے منتقل کر دیا۔ متعلقہ ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔