Tag: 11 month

  • پی آئی اے کا خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پی آئی اے کا خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی : پی آئی اے کا خسارہ تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا،11ماہ کے دوران قومی ائیرلائن کو 54ارب22کروڑروپے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    تفصیلات کے مطابق  باکمال لوگ لاجواب سروس کے دعویدار قومی ادارہ پی آئی اے نئے پاکستان میں بھی اربوں روپے کے خسارے سے دوچار ہے اس کے علاوہ اندرون اور بیرون ملک متاثر ہونے والے پی آئی اے کے فلائٹ شیڈول بھی مسافروں کیلئے درد سر بن گئے۔

    اے آر وائی نیوز نے قومی ایئرلائن کے مالی خسارے کے نتائج حاصل کرلیے۔ نواز لیگ کے دورحکومت میں سیاسی بھرتیوں کے ثمرات قومی ایئرلائن پر پڑںے لگے، پی آئی اے کا حالیہ خسارہ گیارہ ماہ میں تاریخ کی بلند ترین سطح پرپہنچ گیا۔

    گزشتہ گیارہ مہینے میں پی آئی اے کو54ارب22کروڑ روپے مالی خسارہ ہوا، پی آئی اے گزشتہ برس کی نسبت 13ارب روپے سے زائد کے خسارے میں دھنس گئی۔

    مالی رپورٹ کے مطابق11ماہ میں روپے کی قدر11فیصد گرنے سے نقصان ہوا، اس کے علاوہ ایندھن کی قیمتوں میں23فیصد اضافہ بھی خسارے کا سبب ہے۔

    قومی ادارے کی کارکردگی کا اندازہ اس بات سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا فلائٹ شیڈول بھی شدید متاثر ہوا ہے، کبھی لندن، کبھی جدہ تو کبھی سکھر جانے والی پروازوں کیلئے مسافرسرگرداں و پریشان دکھائی دیتے ہیں، اندرون اور بیرون ملک پروازوں کے شیڈول میں روز بروز تاخیر مسافروں کیلئے درد سر بن چکی ہے۔

    کراچی سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے787اچانک منسوخ کردی گئی، ااس حوالے سے ائیرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طیارہ نہ ہونے کی وجہ سے پرواز کی چوبیس گھنٹے کیلئے روانگی میں تاخیر کی گئی ہے جبکہ لندن سے کراچی آنے والی پرواز788 بھی چوبیس گھنٹے کیلئے تاخیر کا شکارہے، مذکورہ پرواز اب جمعرات کو لندن سے کراچی کیلئے روانہ ہوگی۔

  • بیوی سے جھگڑا، شوہر نے غصہ میں گیارہ ماہ کی بیٹی کو مار ڈالا

    بیوی سے جھگڑا، شوہر نے غصہ میں گیارہ ماہ کی بیٹی کو مار ڈالا

     کراچی : سرجانی ٹاؤن میں میاں بیوی کے جھگڑے نے شیرخوار بچی کی جان لے لی۔ملزم نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیاہے ۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں شوہر نے بیوی سے جھگڑے کے بعد غصہ میں آکر اپنی گیارہ ماہ کی معصوم بچی کو تشدد کا نشانہ بنا کر مارڈالا۔

    http://s10.postimg.org/fbfkqlj6h/child_pic.jpg

    ملزم عامر کو باتھ روم میں صابن نہ ہونے پر غصہ تھا۔ بیوی کے جواب پر مشتعل ہوکر شیرخوار ماہ نور کے پیٹ پر زور سے لات ماری جس سے بچی ہلاک ہوگئی۔

    سرجانی ٹاؤن میں شیرخوار بچی کےقتل کیس میں گرفتار ملزم باپ عامر نے اپنے ہی لخت جگر کو قتل کرنے کااعتراف کرلیا۔

    پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بچی کی موت تشدد سے ہوئی۔ بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات ہیں تاہم پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے پر ملزم پرقتل کامقدمہ درج ہوگا۔

    اس سے پہلے ملزم کے اہل خانہ نے بچی کی ماں کو نفسیاتی مریضہ قرار دیاتھا اور اسے موت کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ ملزم عامر کے اہل خانہ نے پولیس کی کارروائی کو یک طرفہ قرار دیا ہے۔

    ایک رشتہ دار خاتون کا کہنا ہے کہ ماں اور باپ دونوں بچی کی موت کی ذمہ دار ہیں۔ بچی کی ماں کو بھی گرفتار کیاجائے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی حتمی رپورٹ آنے کے بعد ملزم باپ کیخلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔