Tag: 11 UC s

  • کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، سخت حفاظتی اقدامات

    کراچی میں انسدادِ پولیو مہم جاری، سخت حفاظتی اقدامات

    کراچی :شہر کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم جاری ہے ۔ پہلی مرتبہ پولیو ویکسین انجکشن کے ذریعے دی جارہی ہے ۔ملک کے مستقبل کو معذوری سے بچانے کے لیے کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

    پاکستان میں پہلی مرتبہ پولیو ویکسین انجکشن کے ذریعے دی جارہی ہے۔جس میں بڑی تعداد میں والدین بچوں کو پولیو سے بچاو کے ٹیکے لگوانے کے لیے لا رہیں ہیں ۔

    انسداد پولیو مہم کے حکام کے مطابق بچوں کو موثر طریقے سے پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے ویکسین انجکشن کے ذریعے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انسداد پولیو مہم کے دوران رضا کاروں کی سیکیورٹی کے سخت انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • کراچی میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

    کراچی میں انسداد پولیو مہم کامیابی سے جاری

    کراچی : شہرکی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں انسداد پولیو مہم تیسرے روز بھی کامیابی سے جاری ہے۔ خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں آج سے مہم شروع کی جائےگی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کی گیارہ حساس یونین کونسلوں میں سینکڑوں والدین نےبچوں کو پولیوسے بچاؤکےقطرےپلانےسے انکار کردیاتھا، جس کےباعث مہم کے پہلےروز دو ہزارآٹھ سواور دوسرےروز دو ہزار دو سو بچے پولیو ویکسین پینے سےمحروم رہ گئے تھے۔

    پولیوحکام کا کہنا ہےکہ انسداد پولیو مہم کے پہلے روز پچیاسی ہزار سےزائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن کا ہدف مقرر کیا گیاتھا،بیاسی ہزار تین سوچھیالیس بچوں کوپولیوسےبچاؤکے قطرے پلائےجاچکےہیں۔

    حکام نےبتایاکہ انسداد پولیو مہم کے پہلےاور دوسرےروز جوبچےپولیوویکسین سے محروم رہ گئے تھے ان کی تعداد پانچ ہزار کے لگ بھگ ہے۔انہیں آج تیسرے روزپولیوسے بچاؤکےقطرے پلانےکی کوشش کی جائےگی۔

    دوسری جانب خیبرایجنسی کی تحصیل جمرود اور لنڈی کوتل میں بھی انسداد پولیومہم شروع ہوگئی ۔ پولیوورکرزکی تین سو اٹھانوے ٹیمیں سخت سیکیورٹی حصارمیں تقریباً ایک لاکھ اٹھانوے ہزاربچوں کو پولیوسےبچاؤکےقطرےپلائیں گی۔

    آپریشن کے باعث نقل مکانی کرکےآنےوالے بچوں کو استقبالیہ کیمپس میں پولیوویکسین دی جائےگی۔

  • کراچی کی گیارہ یوسیز میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی کی گیارہ یوسیز میں انسدادِ پولیو مہم کا آغاز

    کراچی: شہرکی گیارہ یونین کونسلوں میں انسدادِپولیو کی خصوصی مہم چلائی جارہی ہے تاہم ریڑھی گوٹھ یونین کونسل میں لیڈی ہیلتھ ورکرز نے معاوضے کی عدم ادائیگی کے باعث عارضی طور پر پولیو مہم کا بائیکاٹ کیا۔

    پولیو رضاکاروں کے مطابق ہر پولیو مہم سے قبل معاوضے بروقت ادا کئے جانے کی یقین دہانی کرائی جاتی ہے جبکہ معاوضہ انتہائی تاخیر سے ا دا کیا جاتا ہے اور پولیو مہم کے دوران کسی بھی قسم کی سفری سہولت فراہم نہیں کی جاتی۔

    کراچی میں آج سے شروع ہونے والے تین روزہ خصوصی پولیو مہم کے لئے گیارہ حساس یونین کونسلوں کا انتخاب کیا گیا ہے جہاں پولیو کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ۔

    وفاقی اور صوبائی حکومت کی واضح ہدایت کے باوجود صوبہ سندھ میں آج بھی ای پی آئی آفس بند رہا جس کی وجہ سے پروگرام چلانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے صوبہ سندھ میں اب تک رواں سال پچیس کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔