Tag: 12 افراد زخمی

  • کراچی: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد زخمی

    کراچی: گھر میں سلنڈر پھٹنے سے 12 افراد زخمی

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کے گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے گھر کی دیوار گرگئی جس کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر پھٹنے سے 8 افراد اور مکان کی دیوار گرنے سے پڑوس میں مقیم 4 افراد زخمی ہوئے، زخمیو ں کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

     پولیس نے بتایا کہ 3 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جارہی ہے جبکہ زخمیوں میں 25 روز کے جڑواں بھائی بھی شامل ہیں۔

  • ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

    ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکا، ایک شخص جاں بحق، 12 افراد زخمی

    کوئٹہ: ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی میں مزدور چوک پر دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا۔

    پولیس کے مطابق بم کلینک کے باہر موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جارہے ہیں اور تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے.

    ریسکیو اہلکاروں نے دھماکے میں جاں بحق شخص اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔

    مزید پڑھیں: ڈیرہ مراد جمالی: ریلوے ٹریک پر دھماکہ، بوگیاں پٹری سے اترگئیں

    واضح رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں ڈیرہ مراد جمالی کے ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی جبکہ بولان میل کی دو بوگیاں پٹڑی سے اتر گئی تھیں۔

    یاد رہے کہ دو سال قبل کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں نامعلوم مسلح افراد نے کار پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایس پی محمد الیاس، اہلیہ اور بھائی سمیت شہید جبکہ پوتی زخمی ہوگئی تھی۔

  • حب : اوتھل کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    حب : اوتھل کے قریب مسافرکوچ الٹ گئی‘ 3 افراد جاں بحق

    حب : صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہراوتھل کے قریب کوئٹہ سے کراچی جانے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکرالٹ گئی جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق حادثہ اوتھل کے قریب پیش آیا، حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    پولیس کے مطابق حادثے کا شکارمسافرکوچ کوئٹہ سے کراچی جارہی تھی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    حب : اوتھل زیروپوائنٹ پرکوچ اور ٹرک میں تصادم‘ 6 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    حیدرآباد: ہوسڑی میں ٹریفک حادثہ ‘ 10 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ رواں سال 12 فروری کو ٹنڈو محمد خان روڈ پر ہوسڑی کے قریب تیز رفتار ٹرک اور وین کے درمیان ہونے والے تصادم کے باعث 10 افراد جان کی بازی ہارگئے تھے۔

  • پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق‘ 12افراد زخمی

    پنجاب میں بارش اورآندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق‘ 12افراد زخمی

    لاہور: صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور سمیت مختلف شہروں میں موسلادھار بارش اور تیز آندھی کے باعث مختلف حادثات میں لڑکی جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت گجرات، گجرانوالہ، شیخوپورہ اور ساہیوال سمیت مختلف شہروں میں موسلادھا بارش اور تیزآندھی کے باعث مکانوں کی چھتیں گرنے کے مختلف واقعات میں لڑکی جان جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہوگئے۔

    پنجاب کے مختلف شہروں میں بارشوں کے باعث درجنوں فیڈرز ٹرپ کر جانے سے کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی بھی معطل ہوگئی۔ خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئرپورٹ پر پروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہواہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے علاوہ شمالی وزیرستان، خیبرایجنسی اور فاٹا کے قبائلی علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ ہونے والی بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر میں بھی بارش اور بعض مقامات پرژالہ باری بھی ہوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج اور کل بھی بالائی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں ہلکی بارش کی پشگوئی کی ہے جبکہ بالائی سندھ، شمالی مشرقی بلوچستان، خیبرپختونخواہ، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔