Tag: 12 افراد ہلاک

  • افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے صوبے غزنی میں دہشت گردوں کا خودکش حملہ، افسوس ناک واقعے میں 8 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان سمیت مختلف دہشت گرد گروہ کی شدت پسندانہ کارروائیاں تاحال جاری ہے، افغانستان کے وسطی صوبے غزنی میں افغان خفیہ ایجنسی این ڈی ایس کے دفتر پر دہشت گردوں کے خودکش ٹرک حملے میں متعدد سیکیورٹی اہلکاروں سمیت درجن بھر افراد ہلاک جبکہ 43 زخمی ہوگئے۔

    افغان خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ غزنی پولیس سربراہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے اتوار کی صبح این ڈی ایس کے دفتر قریب ہجوم والی جگہ پر خود کو دھماکے سے اڑایا جس نتیجے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے۔

    مقامی میڈیا ذرائع کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس کی عمارت کے سامنے ہونےو الے خودکش ٹرک بم دھماکے کی ذمہ داری عالمی دہشت گرد داعش نے قبول کرلی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز افغانستان کے صوبے فریاب میں بھی تحریک طالبان افغانستان مارٹر گولوں سے حملہ کیا تھاجس کےنتیجے میں 14 افراد ہلاک اور 30 زخمی ہوگئے تھے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی فرا اور ہرات میں طالبان کے علیحدہ حملے میں18افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوگئے۔ خیال رہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان کے سیکیورٹی اہلکاروں پر روزانہ کی بنیاد پر حملے کیے جارہے ہیں۔

    تین روز قبل بھی افغانستان کے دارالحکومت کابل میں طالبان کے حملے میں ایک شخص ہلاک اور سو سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے اس سے ایک روز قبل افغان طالبان کے جنگجوؤں نے جنوبی افغانستان میں قائم ضلعی سینٹر پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں 8 الیکشن ورکرز سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

  • امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

    امریکی ریاست ورجینیا میں فائرنگ، 12 افراد ہلاک

    ورجینیا: امریکی ریاست ورجینیا میں حملہ آور کی فائرنگ سے 12 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور بھی مارا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست ورجینیا کی سرکاری عمارت میں مقامی وقت کے مطابق شام چار بجے حملہ آور نے اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    پولیس کی جانب سے کی گئی جوابی کارروائی میں حملہ آور ہلاک ہوگیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا۔

    ورجینیا کے سینیٹر ٹیم کین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ ورجینیا بیچ میں شوٹنگ کی خبرسن کر صدمے میں ہیں۔

    انہوں نے فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔

    ورجینیا کے گورنر راف نارتھم نے فائرنگ کے واقعے کو شہراور ریاست کے لیے المناک دن کے طور پر یاد کیا۔

    ورجینیا بیچ ریاست کی سب سے گنجان آبادی والا شہر ہے جہاں 4 لاکھ 40 ہزار شہری رہتے ہیں۔

    امریکی ٹریکنگ ویب سائٹ گن وائلینس آرکائوز کے مطایق یہ امریکا میں رواں سال ہونے والا 150 واں فائرنگ کا واقعہ ہے۔

    امریکا: اسکول میں فائرنگ، 8 طالب علم شدید زخمی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ امریکا کی ریاست کولوراڈو میں ایک اسکول میں دو مشتبہ افراد کی فائرنگ سے آٹھ طالب علم زخمی ہوگئے تھے، پولیس نے بروقت کارروائی کرکے حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا تھا۔

  • سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    سعودی عرب میں بارشوں اور سیلاب کے باعث 12 افراد ہلاک

    ریاض: سعودی عرب میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی جس کے باعث متعدد افراد ہلاک جبکہ معمولات زندگی مفلوج ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں شدید بارشوں کے باعث 12 افراد جان سے گئے اور نظام زندگی مفلوج ہوگیا، مدینہ اور تبوک میں طوفانی بارشوں سے سیلابی پانی گھروں اور عمارتوں میں داخل ہوگیا۔

    عرب خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے باعث اسکول سمیت تمام تعلیمی ادارے بند پڑے ہیں جبکہ سیکڑوں گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔

    عرب میڈیا کہنا ہے کہ سیلاب کے باعث 10 افراد تبوک، ایک شخص مدینہ اور ایک شمالی سرحدی علاقے میں ہلاک ہوا جبکہ رسیکیو حکام نے سیلاب میں پھنسے 271 افراد کو زندہ بچا لیا جس میں 137 افراد کو تبوک میں ریسکیو کیا گیا تھا۔

    سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے ترجمان محمد الحمادی کا کہنا ہے کہ ریاض، مکہ ، شمالی سرحدی علاقے، ہیل ، تبوک ، قاسم، مدینہ اور مشرقی صوبے عصیر، جازان اور اور الجوف میں موسم کی صورتحال انتہائی خطرناک ہے۔ انہوں نے شہریوں کو تنبیہہ کی ہے کہ اپنی اور اپنے اہل خانہ کی جان خطرے میں مت ڈالیں اور دیہاتوں اور خطرناک علاقوں کا رخ ہر گز نہ کریں۔

    شاہ عبداللہ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی انتظامیہ نے مسافروں سے اپیل کی ہے وہ فلائٹ کے لیے گھر سے نکلتے وقت ممکنہ تاخیر اور منسوخی کی بابت پہلے سے معلوم کرلیں۔

    سعودی حکام طوفانی بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کی کوشش کررہے ہیں۔

    سعودی عرب :شدید بارشیں، مختلف حادثات میں بچوں سمیت12 افراد ہلاک

    خیال رہے کہ نومبر 2015 میں سعودی عرب میں شدید بارشوں سے مختلف حادثات و واقعات میں بچوں سمیت بارہ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    واضح رہے کہ مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچا دی تھی، کئی افراد سیلابی پانی میں بہہ کر جاں بحق ہوئے جبکہ تین افراد کرنٹ لگنے سے جان سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    علاوہ ازیں 6 بچے صوبہ یانگو میں اور جدہ کے مضافات میں ژالہ باری سے ہلاک ہوئے تھے۔

  • افغانستان، انتخابی ریلی میں دھماکا، 12 افراد ہلاک، 32 زخمی

    افغانستان، انتخابی ریلی میں دھماکا، 12 افراد ہلاک، 32 زخمی

    کابل: افغانستان کے صوبے تخار میں انتخابی ریلی میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے تخار کے ضلع رستاق میں انتخابی ریلی کے دوران موٹرسائیکل میں نصب بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک اور 32 زخمی ہوگئے۔

    ریسیکیو اداروں نے دھماکے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں متعدد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے، ہلاک ہونے والوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار بھی شامل ہیں۔

    گورنر تخار احمد جواد ہجری نے کہا ہے کہ دھماکے کے نتیجے میں ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے کیونکہ متعدد زخمیوں کی حالت انتہائی نازک ہے جبکہ پولیس چیف نے دھماکے میں 32 افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

    پولیس چیف خلیل اسر نے کہا کہ 20 اکتوبر کو ہونے والے انتخابات کے سلسلے میں خاتون امیدوار نازیفہ یوسفی ریلی نکال رہی تھیں کہ اسی دوران قریب کھڑی موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے سے پھٹ گیا۔

    واضح رہے کہ افغانستان میں 20 اکتوبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جارہے ہیں جس میں دو ہزار سے زائد امیدوار حصہ لے رہے ہیں اسی سلسلے میں امیدواروں کی جانب سے ریلی نکالنے کا سلسلہ جاری ہے۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں انتخابی ریلی کے دوران خودکش دھماکا، 13 افراد ہلاک

    یاد رہے کہ رواں ماہ کے شروع میں افغانستان کے صوبے ننگر ہار کے ضلع کامہ میں امیدوار عبدالناصر محمد کی انتخابی ریلی میں خودکش دھماکا ہوا تھا جس کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کابل، سرکاری عمارت میں خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    کابل، سرکاری عمارت میں خودکش حملہ، 12 افراد ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں سرکاری عمارت پر خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے دارالحکومت کابل کے مغربی علاقے میں خودکش حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 31 افراد زخمی ہیں۔

    خودکش بمبار نے محکمہ دیہاتی بہبود و ترقی کی عمارت کے داخلی گیٹ پر خود کو اُڑایا، شدت پسند تنظیم داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    دھماکے کے نتیجے میں ہلاک و زخمی ہونے والوں کو فوری طور پر ایبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخمیوں کے بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    واضح رہے کہ افغان حکومت نے بھی دو روز قبل عید الفطر کی آمد کے پیش نظر طالبان کے خلاف کارروائیاں روکنے کا اعلان کیا تاہم ساتھ میں یہ بھی واضح کیا کہ اگر کسی بھی مسلح گروہ کی جانب سے دہشت گردی کی گئی تو سیکیورٹی ادارے بھرپور جواب دیں گے۔

    خیال رہے کہ افغان طالبان نے عید الفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کا اعلان کیا ہے، افغانستان کی تاریخ میں 17 سال بعد مسلح شدت پسندوں کی جانب سے اس طرح کا اعلان کیا گیا۔

    طالبان ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنگ بندی کا اطلاق صرف مقامی یعنی افغان فوجیوں پر ہوگا جبکہ نیٹو اور امریکی افواج کو کسی بھی صورت کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں۔ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

    کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ‘ 12 افراد ہلاک

    سان ہوزے : لاطینی امریکہ کے ملک کوسٹاریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں 10 امریکی سیاحوں سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق لاطینی امریکی ملک کوسٹا ریکا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار10 امریکی سیاح سمیت 12 افراد جان کی بازی ہارگئے۔

    کوسٹا ریکا سول ایویشن حکام کے مطابق طیارہ امریکی شہریوں کو سیاحتی مقام لے کرجارہا تھا کہ اچانک آگ لگنے باعث گرکر تباہ ہوگیا

    حادثے میں پائلٹ اورمعاون پائلٹ سمیت طیارے میں سوار دس امریکی سیاح ہلاک ہوگئے ہیں ، حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔


    آسٹریلیا: طیارہ دریا میں گرتباہ‘ 6 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر میں نئے سال کے جشن کے آغاز سے چند لمحے قبل جہاز دریا میں گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔


    فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ‘ 3 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 10 دسمبر کو امریکی ریاست فلوریڈا میں چھوٹا طیارہ گرکرتباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں

  • نیویارک : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی‘ 12 افراد ہلاک

    نیویارک : رہائشی عمارت میں خوفناک آتشزدگی‘ 12 افراد ہلاک

    نیویارک : نیویارک میں واقع رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے علاقے برانکس میں واقع رہائشی عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے واقعے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    نیویارک حکام کے مطابق آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی، حادثے کی تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب نیویارک کے میئر بل دی بلیزیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پراپنے پیغام میں کہا کہ افسوس ناک واقعے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ زخمیوں میں سے 4 افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔

    بل دی بلیزیو نے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

    انہوں نے نیویارک میں رہنے والے افراد سے مرنے والے افراد کے لیے دعا کرنے کی بھی درخواست کی۔


    امریکہ میں کنسرٹ کےدوران آگ لگنےسے33افراد ہلاک


    یاد رہے کہ گزشتہ سال امریکی ریاست کیلفورنیا کےشہراوکلینڈ میں کنسرٹ کے دوران بلڈنگ میں آگ لگنےکے نتیجے میں 33 افراد ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک

    میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 12 افراد ہلاک

    میکسیکو سٹی : میکسیکو میں سیاحوں کی بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق میکسیکو کی ریاست کوینتانارو میں سیاحوں کی بس تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی، حادثے میں بچے سمیت 12 افراد ہلاک جبکہ 18 زخمی ہوگئے۔

    میکسیکو پولیس کے مطابق حادثہ کوینتانارو کے ساحلی گاؤں کے قریب پیش آیا، بس میں سوارمسافروں کا تعلق امریکہ، سویڈن اوربرازیل سے ہے۔

    مقامی میڈیا کے مطابق سیاحوں کی بس میان کے آثار قدیمہ کے مقام چاکبوبن جا رہی تھی جو مشہور سیاحتی مقام ٹولم سے تقریباََ 110 میل جنوب میں واقع ہے۔


    میکسیکو میں سیاحوں کی بس کو حادثہ‘ 13 افراد ہلاک


    خیال رہے کہ 27 مئی 2013 کومیکسیکو کی ریاسٹ ہیڈالگو میں مسافر بس کے حادثے میں 16 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

    ریاستی اٹارنی جنرل کے ترجمان فیرانڈو ہیڈالگو کا کہنا تھا کہ حادثے میں ہلاک ہونے والوں میں 7 مرد، 7 خواتین اور 2 بچے شامل تھے۔


    میکسیکو بس حادثے میں 16 افراد ہلاک


    یاد رہے کہ 21 دسمبر 2015 کو جنوبی میکسیکو کے گاؤں لاس لیمونز کے قریب سیاحوں سے بھری بس ایک مسافر کوچ ٹکرا گئی تھی، حادثے کے نتیجے میں 13 افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔