Tag: 12 جون کو پیش

  • وفاقی بجٹ 10 کے بجائے 12 جون کو پیش ہونے کا امکان

    وفاقی بجٹ 10 کے بجائے 12 جون کو پیش ہونے کا امکان

    اسلام آباد: وفاقی بجٹ 10 کے بجائے 12 جون کو پیش کئے جانے  کا امکان ہے تاہم بجٹ پیش کرنے کی اب تک کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں مزید توسیع کا امکان ہے ، بجٹ 10 کے بجائے 12 جون کو پیش ہو سکتا ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ بجٹ پیش کرنے کی اب تک کوئی حتمی تاریخ نہیں، 10 جون ک وفنانس بل پیش ہونےکی تیاری کی گئی تھی لیکن پارلیمنٹ کو اب 12 جون کو فنانس بل پیش کرنے کا عندیہ دیا گیا ہے۔

    قومی اقتصادی کونسل کااجلاس 10 جون کو پیش ہونے اور قومی اقتصادی سروے 11 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    بجٹ کی منظوری کیلئے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی بنائےجانے کا امکان ہے اور سینیٹ سے بجٹ کی منظوری 26 جون تک لیے جانے کی توقع ہے۔

    خیال رہے بجٹ میں وفاق کے اخراجات کا ابتدائی تخمینہ 16 ہزار 700 ارب روپے ہو سکتا ہے، جس میں سود اور قرضوں پر اخراجات کا تخمینہ 9 ہزار 700 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    بجٹ میں ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 11 ہزار ارب روپے سے زائد ہوسکتا ہے، جس میں ڈائریکٹ ٹیکسز کی مد میں 5300 ارب روپے جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ 680 ارب روپے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں جمع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ بجٹ میں سیلز ٹیکس سے 3850 ارب روپے سے زائد، کسٹم ڈیوٹی مد میں 1100 ارب روپے سے زائد جمع ہونے کا امکان ہے جب کہ نان ٹیکس آمدن کا ابتدائی تخمینہ 2100 ارب روپے ہو سکتا ہے۔

  • آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا

    آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا

    اسلام آباد : وزیراعظم نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ، کورونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سے بجٹ اہداف کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان نے وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کرنے کی منظوری دے دی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت خزانہ کے افسران پر دارالحکومت چھوڑنے پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ کورونا سے معیشت کو نقصان کی وجہ سےبجٹ اہداف کم کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    وزارت خزانہ کےمتعلقہ افسران عید کی تعطیلات پر گھروں کو نہیں جاسکیں گے۔

    یاد رہے ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہا تھا کہ موجودہ حالات کو سامنے رکھ کر نئے بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں،حکومت فریقین سے بات چیت کر کے ان کی تجاویز پر غور کرےگی، ٹیکس وصولیوں کے نظام میں موجود خامیوں کا خاتمہ چاہتے ہیں،معیشت کو درپیش مشکلات ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔

    مزید پڑھیں : حالات کو سامنے رکھ کر بجٹ کی تیاری کر رہے ہیں،مشیر خزانہ

    اس سے قبل بجٹ آؤٹ لک سے متعلق مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا تھا ، وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں نئے مالی سال کےبجٹ امور اور کورونا وباء کے اثرات پرغورکیا گیا۔

    مشیرخزانہ نے کہا کہ معیشت پراثرات کودیکھتے ہوئےمالیاتی ذمہ داری کامظاہرہ کرناہوگا، تمام وزارتیں اورمحکمے معیشت پراثرات کو مدنظررکھتےہوئےنئےبجٹ ، دستیاب وسائل کے استعمال اوراخراجات میں کمی کی تجاویز دیں۔

    مشیرخزانہ نے وفاقی محکموں اور وزارتوں کو اخراجات کم کرنے کیلئے ہدایت کرتے ہوئے کہا سرپلس فنڈز کورونا سے متعلق ضروریات اورسماجی تحفظ کی جانب منتقل کیا جائے گا۔